#2341

مصنف : عبد المنان نور پوری

مشاہدات : 8130

مقالات نور پوری

  • صفحات: 561
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14025 (PKR)
(ہفتہ 07 مارچ 2015ء) ناشر : ادارہ تحقیقات سلفیہ، گوجرانوالہ

حافظ عبد المنان نور پور ی﷫(1941ء۔26فروری2012؍1360ھ ۔3ربیع الثانی 1433ھ) کی شخصیت  محتاج  تعارف  نہیں ۔آپ زہد ورع اورعلم وفضل کی جامعیت کے اعتبار سے اپنے  اقران معاصر میں ممتاز تھے   اللہ تعالیٰ نے  آپ کو  علم  وتقویٰ کی خوبیوں اور  اخلاق وکردار کی رفعتوں سے نوازا تھا ۔ آپ کا شمار جید اکابر علماء اہل حدیث میں  ہوتاہے حافظ  صاحب بلند پایا  عالمِ  دین   اور  قابل ترین مدرس  تھے ۔ حافظ  صاحب   1941ءکو  ضلع گوجرانوالہ میں  پیدا ہوئے اور  پرائمری کرنے کے بعد دینی  تعلیم جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ سے حاصل کی  ۔ حافظ صاحب   کوحافظ  عبد اللہ محدث روپڑی ،حافظ  محمد گوندلوی ، مولانا اسماعیل سلفی  ﷭ وغیرہ  جیسے عظیم   اساتذہ سے شرفِ تلمذ کا اعزاز حاصل ہے۔ جامعہ  محمدیہ  سے  فراغت  کے بعد  آپ  مستقل طور پر جامعہ  محمدیہ گوجرانوالہ میں  مسند تدریس  پر فائز ہوئے   پھر اسی ادارہ  میں   درس  وتدریس  سے وابسطہ  رہے  اور طویل  عرصہ جامعہ  میں  بطور  شیخ الحدیث   خدمات  سرانجام  دیتے  رہے ۔ اوائل عمرہی  سے  مسند تدریس پر جلوہ افروز ہونےکی وجہ سےآپ کو علوم وفنون میں جامعیت ،عبور اور دسترس  حاصل تھی  چنانچہ  علماء فضلاء  ،اصحا ب منبرومحراب  اہل تحقیق  واہل فتویٰ بھی  مسائل کی تحقیق کے لیے آپ کی طرف رجوع کرتے   تھے  ۔  بے شمار  طالبانِ علومِ نبوت نے  آپ سے  استفادہ کیا حافظ  صاحب  علوم  وفنون کے  اچھے   کامیاب مدرس ہونےکے ساتھ ساتھ  اچھے  خطیب  ،واعظ ، محقق ،ناقد اور محدثانہ   بصیرت اور فقاہت رکھنے و الے مفتی  ومؤلف بھی تھے عربی اردو زبان  میں  آپ نے علمی و تحقیقی مسائل پر کئی کتب  تصنیف کیں۔آپ  انتہائی مختصر اور جامع ومانع الفاظ میں اپنا مدعا بیان کرنے کےماہر،اندازِ بیان ایسا پر اثر کہ ہزاروں سوالوں کاجواب انکے ایک مختصر سےجملہ میں پنہاں ہوتا ،رعب وجلال ایسا کہ بڑے  بڑے  علماء ،مناظر او رقادر الکلام افراد  کی زبانیں بھی گویا قوت گویائی  کھو  بیٹھتیں۔حافظ صاحب نے   واقعی محدث العصر حافظ محمدگوندلوی﷫ کی علمی مسند کے صحیح وارث اورحقیقی جانشین ہونے کا حق ادا کیا۔  اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے(آمین) زیر  تبصرہ کتاب  ’’مقالات نورپوری ‘‘ مولانا حافظ عبد المنان نورپوری ﷫  کے ان خطبات ومقالات کا مجموعہ ہے  جو وہ   جامعہ محمد یہ  چوک اہل حدیث میں جمعہ کے روز نماز عصر کے بعد ماہوار درس  دیا کرتے تھے ۔ حافظ  صاحب  مرحوم   کے نامور شاگرد رشید  جناب  مولانا محمد طیب محمدی﷾ (مدیر ادارہ  تحقیقات سلفیہ،گوجرانوالہ)نے  حافظ صاحب کے ان  خطبات کو  احاطۂ تحریر لاکر  موضوعات  کے لحاظ  مرتب کر کے حافظ صاحب سے نظر ثانی کروا کر   حسن طباعت سےآراستہ کیا ہے ۔۔ان خطبات ومقالات میں  خطباء وعلماء کےلیے علمی مواد موجود ہے ۔ مرتب  کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے  حافظ عبدالمنان نورپوری ﷫ کے خطبات وغیرہ کو مرتب  کر کےشائع کرنےکے علاوہ حافظ صاحب کی حیات وخدمات پر  ایک  ضخیم  کتاب  مرتب کر کے بھی شائع کی ہے ۔اللہ تعالیٰ محترم محمد  طیب محمدی ﷾ کو  جزائے خیرسے  نوازے کہ انہوں نے  رقم کی توجہ پر اپنی مطبوعات کا  ایک  سیٹ  ادارہ محدث کی لائبریری کے لیے  ہدیۃً عنایت فرمایا۔(آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

 

20

ایمان کی حقیقت

 

ایمان کیوں زیادہ اہم ہے ؟

 

23

دنیا میں فسادات کے اسباب

 

24

ایمان کا لغوی معنی

 

25

ایمان والوں سےدوسروں کوبھی امن حاصل ہوجاتا ہے

 

30

جہاد امن قائم کرنے کےلیے ہے

 

31

ایمان کی شرعی حقیقت اور لغوی معنی سےربط اور مناسبت

 

33

صرف زبان کےاقرار کرنے سےآدمی مومن نہیں بنتا

 

35

ایماندار بننے کے لیے صرف دل کا یقین اور زبان کااقرار کافی نہیں

 

37

کفر اورایمان کےدرمیان امتیاز اطاعت اور فرمانبرداری کا   التزام ہے

 

38

سود کی حرمت

 

 

درس کا پہلا حصہ قرآن مجید کی آیات کریمہ

 

55

پہلا مقام

 

55

دوسرا مقام

 

63

تیسرا مقام

 

67

قرآن مجید کا چوتھا مقام

 

69

درس کا دوسرا حصہ

 

71

درس کا تیسرا حصہ سود کی اقسام ہے

 

79

درس کا چوتھا حصہ

 

87

اطاعت رسول ﷺ

 

 

لفظ رسول کی توضیح

 

91

نبی اور رسول میں فرق

 

92

نبی اور رسول میں کیا فرق ہے ؟

 

94

عموم خصوص مطلق کا فرق

 

94

نبی ، رسول اور ولی کا مقام

 

95

رسول اور نبی میں فرق کا دوسرا قول

 

97

رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کا اتباع

 

99

اطاعت رسول ﷺ کے بغیر انسان ہدایتی یافتہ نہیں بن سکتا

 

100

اتفاق امت

 

 

اسلام سےپہلے کےحالات

 

123

اسلام کے بعد کے حالات

 

125

بھائی چارے کی عجیب و غریب مثال

 

127

عبداللہ بن ابی کی منافقت

 

129

یہودی سازشیں

 

132

منافقین کی سازش

 

135

اتفاق اور اتحاد کےثمرات

 

139

دوسرا اختلاف اور اس کا حل

 

144

جہاں کوئی جس طرح کر رہا ہے ٹھیک ہے

 

149

نمبر2: تقلید

 

150

خلیفہ نہ ہو توپھر ؟

 

155

ائمہ اربعہ ﷭

 

 

دین خیر خواہی کا نام ہے

 

163

اللہ تعالیٰ سے خیر خواہی کرتا

 

164

اللہ تعالیٰ کے پیغمبر ﷺ کی خیر خواہی کرنا

 

165

عام مسلمانوں کی خیر خواہی کرنا

 

166

امام ابو حنیفہ ﷫ کی سیرت طیبہ

 

168

امام ابوحنیفہ﷫ کے شاگرد

 

170

مسند الامام الاعظم ﷫ کی حقیقت

 

171

امام ابو حنیفہ ﷫ کی کتب

 

172

امام مالک﷫ کے شاگرد یحییٰ بن یحییٰ مثمودی کا ایک واقعہ

 

176

مؤطا امام مالک ﷫

 

177

مؤطا امام مالک کی وجہ تسمیہ

 

178

مؤطا امام محمد﷫

 

179

مؤطا کو ملک کا قانون بنانے کی تجویز

 

181

امام شافعی ﷫ کی سیرت طیبہ

 

181

اما م شافعی ﷫ کا نام و نسب

 

184

امام شافعی﷫ کی کتب

 

185

امام احمد بن حنبل﷫ کی سیرت طیبہ

 

186

امام احمد﷫ کا نام و نسب

 

188

امام احمد کے جنازے کا منظر

 

189

ائمہ اربعہ﷫ کی ذہانت

 

190

امام مالک﷫ کی ذہانت

 

191

امام شافعی ﷫ کی ذہانت

 

193

امام عبداللہ غزنوی ﷫ کی ذہانت

 

194

امام ابو حنیفہ ﷫ کے اقوال

 

199

امام مالک﷫ کے اقوال

 

204

امام شافعی ﷫کے اقوال

 

207

امام احمد بن حنبل کےاقوال

 

211

مسائل قربانی

 

 

مسائل قربانی

 

215

قربانی کی فضیلت

 

219

قربانی کی شرعی حیثیت

 

220

قربانی فرض ہے

 

221

مسنہ کی وضاحت

 

223

دشواری کی صورتیں

 

225

قربانی کےجانوروں کےعیوب کےمتعلق گزارشات

 

231

قربانی کا وقت

 

236

قربانی کے وقت کی انتہاء

 

239

قربانی کے جانور میں شرکت

 

240

قربانی کی کھالوں کا مسئلہ

 

242

چند سوالات کےجوابات

 

243

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37418
  • اس ہفتے کے قارئین 462908
  • اس ماہ کے قارئین 1663393
  • کل قارئین113270721
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست