#2656

مصنف : ابو یحیٰ امام خان نوشہری

مشاہدات : 6812

مکالمات نبویﷺ

  • صفحات: 167
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6680 (PKR)
(جمعہ 12 جون 2015ء) ناشر : ادارہ ترجمان السنہ، لاہور

سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔ قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب متنوع انداز میں لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "مکالمات نبوی ﷺ "حضرت مولانا ابو یحیی امام خان نوشھروی کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے نبی کریم ﷺ کے مختلف مکالمات ،جو آپ نے مختلف مواقع پر مختلف لوگوں سے کئے تھے ،انہیں ایک جگہ جمع کر دیا ہے۔ یہ کتاب سیرت کے میدان میں ایک منفرد حیثیت کی حامل ہے۔ اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی بھی توفیق دے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مجلس صحابہ میں جبریلؑ سے مکالمہ

 

تعلیم و تدریس میں سوال و جواب کا طریق

11

ضمام بن ثعلبہ نجدی کا مکالمہ

15

سراداران طائف سے مکالمے

 

رئیسان طائف عید یا لیل اور ان کے بھائیوں سے

21

نینوا کے نصرانی غلام عداس سے

23

سردار طائف عبدیا لیل مذکور کی طرف سے قرابت کا واسطہ

25

عبد یالیل اور ان کے دونوں بھائی مدینہ میں

27

بر تقریب ہجرت

31

قریش نے رسول خدا کے محضر قتل پر دستخط کر ہی دیے

31

رسول خدا ابوبکر کے ہاں

32

بدر اور اسیران بدر کے متعلق

36

سراقہ بن جعشم بن مالک مدلجی کا مکالمہ

36

غزوہ بدر کی مہم۔ سعدؓ اور مقدادؓ کی پیش کش

41

جہاد کے سب سے پہلے قتیل کے کا مکالمہ

43

اسیران بدر کے معاملہ میں

45

حدیبیہ میں

 

حدیبیہ کی روئداد

51

حدیبیہ میں سہیل بن عمرو وکیل قریش کا مکالمہ

54

فتح مکہ کے روز سہیل ابن عمرو کا مکالمہ

62

صاحب عیص ابو بصیر کا مکالمہ

65

مکالمہ عمیر بن وہب قریشی

69

حاطب بن ابی بلتعہ

73

عم رسول ابو سفیان بن حارث اور عبد اللہ بن امیہ کا معروضہ

77

ابو سفیان بن حارث اور عبد اللہ بن امیہ کی داستان

82

عبد اللہ بن ابی بن خلف کا ایک مکالمہ

83

ابو سفیان امویؓ کا مقدمہ و مکالمہ

89

رسالت مآبؐ کے حضور بی بی ہند کا مکالمہ

100

حضرت سعد بن عبادہ انصاری کے بے ساختہ الفاظ

102

عثمان بن طلحہ کلید بردار کا مکالمہ

107

فتح مکہ کے مباح الد افراد

111

عبد اللہ بن حنظل (قتیل کعبہ)

111

مقیس ابن صبابہ قتیل مکہ

113

حویرث بن نفیذ

113

قریبہ کنیز

114

مباح الدم

114

حویطب قرشی العامری کا مکالمہ

123

ابو خثیمہ کا مکالمہ

127

ہازن کا مکالمہ

129

ہوازن اور زہیر بن سرد کا مکالمہ

129

اموال ہوازن کی تقسیم پر انصار سے مکالمے

134

بی بی شیما بنت سیدہ حلیمہ سعدیہؓ

141

متفرق

 

دختر حاتم طائی

143

فرزند عدی حاتم ، عدی

145

حضرت ابو ذر غفاریؓ سے مکالمہ

149

اسود الراعی

150

ثمامہ بن اثال حنفی

151

نافع

154

وفد عبد القیس سے

155

علیؓ کی شکایت! جو خدا اور رسولؐ سے محبت فرماتے ہیں

157

سردار وفد عبد القیس سے

158

زندہ درگور دختر کے متعلق

159

مسلمانوں کا نام کا دستہ

160

افلاس مال سے نہیں بلکہ اعمال سے ہے

161

عبد اللہ بن ابی منافق کے فرزند مومن عبد اللہ سے

163

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59799
  • اس ہفتے کے قارئین 356777
  • اس ماہ کے قارئین 1410277
  • کل قارئین110731715
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست