#2989

مصنف : عبد المجید سوہدروی

مشاہدات : 7905

رہبر کامل (عبد المجید سوہدروی)

  • صفحات: 338
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11830 (PKR)
(اتوار 11 اکتوبر 2015ء) ناشر : مسلم پبلیکیشنز لاہور

رسول اکرمﷺ کی مبارک زندگی ہر شعبے سے منسلک افراد کے لیے اسوۂ کامل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کوئی مذہبی پیشوا، سیاسی لیڈر، کسی نظریے کا بانی حتی کہ سابقہ انبیائے کرام ﷩ کےماننے والے بھی اپنے پیغمبروں کی زندگیوں کو ہرشعبے سے منسلک افراد کےلیے نمونہ کامل پیش نہیں کرسکتے۔ یہ یگانہ اعزاز وامتیاز صرف رسالت مآب ﷺ ہی کو حاصل ہے ۔اور ہر دلعزیز سیرتِ سرورِ کائنات کا موضوع گلشنِ سدابہار کی طرح ہے۔ جسے شاعرِ اسلام سیدنا حسان بن ثابت ﷜ سے لے کر آج تک پوری اسلامی تاریخ میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے جملہ گوشوں پر مسلسل کہااور لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا جاتا رہے گا۔اس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے کہ اس پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے گا۔ دنیا کی کئی زبانوں میں بالخصوص عربی اردو میں بے شمار سیرت نگار وں نے سیرت النبی ﷺ پر کتب تالیف کی ہیں۔ اردو زبان میں سرت النبی از شبلی نعمانی، رحمۃللعالمین از قاضی سلیمان منصور پوری اور مقابلہ سیرت نویسی میں دنیا بھر میں اول آنے والی کتاب الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری کو بہت قبول عام حاصل ہوا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’رہبر کامل‘‘مولانا عبدالمجید سوہدروی﷫کی سیرت النبی ﷺ پر مختلف پہلوؤں کےاعتبار سےمنفرد کتاب ہے۔اس کتاب میں مصنف موصوف نے آپ ﷺ کی نادرشخصیت کے19 دلآ ویز پہلو ؤں کا شاندار تذکرہ اس انداز سے کیا ہے کہ کہ آپ ﷺ کی پوری زندگی کےاحوال سامنے آجاتے ہیں۔ اس کتاب میں مصنف کے پوتے مولانا محمد ادریس فاروقی﷫ نےبھی گرانقدر اضافے کیے ہیں۔ مولانا فاروقی مرحوم نے اس کتاب کا 14 واں ایڈیشن سپرد اشاعت کیا تھا کہ وہ خود جوارِرحمت میں جاپہنچے۔ اللہ تعالیٰ ان کی دینی وعلمی خدمات قبول فرمائے۔ زیر نظر ایڈیشن اس کتاب کا اٹھارواں ایڈیشن ہے اس ایڈیشن کو محترم نعمان فاروقی صاحب نے پہلے سےبھی زیادہ دلکش اورعمدہ بنانے کی کوشش کی ہے مزید حوالے لگائےہیں اور جہاں ضرورت تھی وہاں حواشی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ہر شخص کےلیے لائق مطالعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو مؤلف اور ناشر کےلیے صدقہ جاریہ بنائے اور وز قیامت نبی کریم ﷺ کے جھنڈے تلے سب کو جمع فرمائے (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف چند

25

عرض ناشر

28

دیپاچہ

31

آنحضورﷺ ایک بیٹے کی حیثیت میں

36

آپﷺ کی ولادت

36

ولادت پر خوشی

37

اسم شریف کا اعجاز

37

بچپن کی برکات

38

آپﷺ کی برکت کا اثر سواری پر

39

آپﷺ پر بادل کا سایہ

39

ایک کاہن کی پیش گوئی

40

رضاعی ماں کی خدمت

41

بے عیب بچپن

42

آپﷺ کے بچپن کا ایک عجیب واقعہ

42

والدین کا ادب و احترام

45

رضاعی ماں کی سفارش

46

حقیقی ماں سے محبت

47

قابل تقلید بچپن

48

بچوں کے لیے کامل نمونہ

48

او طالب کی شہادت

49

گھر کی لونڈی کی شہادت

50

آنحضورﷺ ایک شوہر کی حیثیت میں

52

حضورﷺ کا نکاح

52

آپﷺ کی کثرت ازدواج کے اسباب

55

بیویوں سے طرز عمل

59

ام حبیبہ ؓ کی دل داری

61

عائشہ صدیقہؓ کی دل داری

61

عائشہ صدیقہؓ کا ایک واقعہ

62

ازواجؓ کی آپﷺ سے الفت

63

عائشہؓ کی رائے جویریہ کے بارے میں

66

ازواج ؓ کو تبلیغ دین کا حکم

68

ازواج مطہرات ؓ اور تبلیغ

68

عائشہ صدیقہؓ کا علمی مقام

68

بیویوں کو وعظ و نصیحت

69

حرم کی روحانی و جسمانی بالیدگی

69

 

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40631
  • اس ہفتے کے قارئین 280345
  • اس ماہ کے قارئین 1308510
  • کل قارئین96960354

موضوعاتی فہرست