#2066

مصنف : محمد مسعود عبدہ

مشاہدات : 7777

مدینہ منورہ (اسماء، فضائل، مساجد)

  • صفحات: 80
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3200 (PKR)
(جمعرات 23 اکتوبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

اسلامی تاریخ کے لحاظ سے مدینہ منورہ دوسرا بڑا اسلامی مرکز اور تاریخی شہر ہے ۔نبی ﷺ کی ہجرت سے قبل یہ کوئی خاص مشہور شہر نہیں تھا لیکن آپ ﷺ کی آمد ،مہاجرین کی ہجرت اور اہل مدینہ کی قربانیوں نے اس غیر معروف شہر کو اتنی شہرت و عزت بخشی کہ اس شہر مقدس سے قلبی لگاؤ اور عقیدت ہر مسلمان کا جزو ایمان بن چکی ہے ۔اس شہر میں بہت سے تاریخی مقامات , اور بکثرت اسلامی آثار وعلامات پائے جاتے ہیں جن سے شہر کی عظمت ورفعت شان کا پتہ چلتا ہے.اس شہر مقدس کی فضیلت میں بہت سی احادیث شریفہ وارد ہوئی ہیں۔سیدنا عبد اللہ بن زید نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: سیدناابراہیم نے مکہ کو حرم قرار دیا اور اس کے لئے دعا کی, میں مدینہ کو حرم قرار دیتا ہوں جس طرح ابراہیم نے مکہ حرم  قرار دیا, میں مدینہ کے لئے دعا کرتا ہوں یہاں کے مُد میں  اس کے صاع میں (برکت ہو) جس طرح ابراہیم نے مکہ کے لئے دعاکی.(بخاری)مدینہ منورہ کی فضیلت پر مبنی متعدد صحیح روایات موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "مدینہ منورہ اسماء ،فضائل ،مساجد"معروف مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کے زوج محترم مولانا محمد مسعود عبدہ کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں مدینہ منورہ کے فضائل،اسماء اور اس میں موجود مساجد پر گفتگو کی ہے۔یہ کتاب در اصل چھ مختلف مقالات پر مبنی ہے جو مختلف اوقات میں لکھے گئے تھے اور بعد میں انہیں ایک جگہ جمع کر کے کتابی شکل میں محفوظ کر دیا گیا ہے۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن میں بمع فیملی رہائش پذیر رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

سخن وضاحت

3

مدنیۃ الرسول بزبانِ رسول اللہ ﷺ

5

اہل مکہ کے لیے رزق کی دعا

11

لوگوکی محبت کا مرکز

11

حدود حرم

12

شرک سے پاک شہر

13

مدینۃ الرسول ﷺ محبان رسالت کی نظر میں

22

البقیع

34

رحمت للعالمینؐ کی قائم کردہ چراگاہیں

41

حرمین کی مساجد

47

موجودہ مجوزہ راہوں پہ مساجد

76

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 89778
  • اس ہفتے کے قارئین 89778
  • اس ماہ کے قارئین 713486
  • کل قارئین112320814
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست