#2196

مصنف : محمد مسعود عبدہ

مشاہدات : 6516

لفظ اللہ کا ترجمہ خدا کیوں

  • صفحات: 50
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1000 (PKR)
(اتوار 04 جنوری 2015ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

ہم پر صدیوں سے ایرانی زبان فارسی کی حکمرانی رہی ہے۔ہمارا ذریعہ تعلیم اور ذہن وفکر کی پرورش کا انحصار اسی زبان پر رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہم ہر لفظ  خواہ وعلم یا غیر علم اس کا ترجمہ فارسی زبان میں کرنے عادی بن چکے ہیں۔متعدد اہل علم لفظ جلالہ  ’’ اللہ ‘‘  کا فارسی ترجمہ’’  خدا ‘‘ کرتے ہیں،حالانکہ اسم جلالہ’’ اللہ ‘‘  ہی ذات باری تعالی کا اسم علم غیر مشتق ہے۔اللہ تعالی کی  بے مثال شان،بے مثال ذات اور بے مثال لغوی ممیزات کا تقاضا ہے کہ اسے ’’ اللہ ‘‘  ہی لکھا ،پڑھا اوربولا جائے ۔اس کے علاوہ کوئی اسم بھی  اس کا ہم پلہ،ہم معنی،ہم مفہوم اور ہم تصور  نہیں ہو سکتا ہے۔لیکن اس کے مقابل ایک لفظ رائج ہو گیا ہے جسے ’’ خدا ‘‘کہتے ہیں۔لغت میں جب اس کی حیثیت پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ لفظ ’’ خدا ‘‘ دو لفظوں سے مرکب ہے(خود+آ) یعنی خود ظہور کرنے والا (غیاث اللغات)اس کے علاوہ بھی یہ لفظ متعدد مفاہیم پر دلالت کرتا ہےمثلا:مالک،شوہر،ملاح،خدا جیساوغیرہ وغیرہ۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ لفظ ’’ خدا ‘‘  میں لاثانیت،یا بے مثال ہونے کی کوئی صفت موجود نہیں ہے۔اسے ہر شخص پر چسپاں کیا جا سکتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ لفظ اللہ کا ترجمہ  خدا کیوں؟‘‘ معروف  مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ  اور کالم نگار  محترمہ ام عبد منیب  صاحبہ کے خاوند مولانا محمد مسعود عبدہ صاحب﷫ کی تصنیف ہے ۔ جس  میں انہوں نے لفظ جلالہ ’’ اللہ ‘‘ کے ترجمہ ’’ خدا ‘‘ پر لغوی بحث فرمائی ہے۔محترم  محمد مسعود عبدہ ﷫  تقریبا 23 سال قبل  جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری  علوم کی تدریس کرتے رہے اور  99۔جے  ماڈل ٹاؤن میں  بمع فیملی رہائش پذیر رہے  ۔موصوف کے صاحبزادے  محترم عبد منیب صاحب نے  اپنے  طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘  کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی  ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو  قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف حق

 

6

اللہ

 

8

اسم اللہ لغت کے آئینے میں

 

10

حقیقی اسم با مسمی

 

11

بے مثال اسم مفرد

 

12

ندائیہ صورت میں

 

13

خدا لغوی حیثیت سے

 

14

خدا اصطلاحی معنوں میں

 

15

نام اور صفات لازم و ملزوم

 

16

بے مثال نام

 

17

لفظ اللہ کا ترجمہ ایک فکری و عملی خسارہ

 

19

اللہ کا تعارفی نام

 

20

غلط ترجمہ

 

21

خدا زرتشت مذہب کی تبلیغ

 

22

خدا تنابز ہلا لقاب

 

23

ذہنی و فکری لغزش

 

24

خدا سے مرکب روزہ مرہ الفاظ

 

25

اللہ کے ننانوے نام

 

26

قائلین خدا کا علمی محاسبہ

 

28

خدا ایک عظیم فتنے کا دورانیہ

 

36

شرک فی الاسماء سے اجتناب کی تاکید

 

39

نا معلوم اسمائے الٰہیہ

 

41

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22557
  • اس ہفتے کے قارئین 448047
  • اس ماہ کے قارئین 1648532
  • کل قارئین113255860
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست