#4656

مصنف : قاضی سلیمان سلمان منصور پوری

مشاہدات : 4233

خطبات سلیمان

  • صفحات: 200
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9000 (PKR)
(ہفتہ 12 اگست 2017ء) ناشر : مسلمان کمپنی، لاہور

خطابت اللہ تعالیٖ کی عطا کردہ، خاص استعداد کا نام ہے جس کے ذریعے ایک مبلغ اپنے ما فی الضمیر کے اظہار، اپنے جذبات و احساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار و نظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ جو خطیب کتاب و سنت کے دلائل و براہینسے مزین وعظ کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہے جس کا سامعین کے روح و قلب پر اثر پڑتا ہے۔ اور خطبہ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک اتہائی اہم نصیحت ہے جسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے۔جس کے پیشِ نظر بہت سی کتابیں خطبات کے نام سے لکھی جا چکیں ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’خطبات سلیمان‘‘ عبد المجید خادم عفی عنہ نے مولاناسید قاضی سلیمان رحمۃ اللہ کے علمی و تبلیغی خطبے جمع کئے ہیں ۔ جو کہ ریاست پٹیالہ کے سیشن جج ہونے کے ساتھ ساتھ   ایک عظیم سیرت نگار،محدث، مؤرخ ، جلیل القدرعالم اورمنفردادیب تھے۔ان کے قلم گوہر بارسے کتنی شہرہ آفاق کتابیں منصہ مشہودپرآئیں۔ رحمۃ للعالمین بھی سیدصاحب کی ایک بے مثال کتاب ہے ،جس میں موصوف نے سیرت نبوی ہی کو موضوع بنایاہے اوربڑے ہی ادبی وعلمی انداز سے رسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگرکیاہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں دس(10) علمی اور تبلیغی خطبے ہیں ،جن میں متعدد اور متنوع جہات پربحث کی گئی ہے ۔اگر اس کتاب کا آپ مطالعہ کریں گے تو معلوم ہو گا کہ ان خطبوں میں کتنا علمی مواد موجود ہےاور یہ کتاب مبلغین، واعظین اور عوام کے لئے بہترین تحفہ ہے۔ اللہ تعالیٰ صاحب تصنیف   کی خدمت کو قبول فرمائے اور قاضی صاحب مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے۔ آمین۔ (رفیق)

کتاب کی فہرست نہیں ہے۔

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72845
  • اس ہفتے کے قارئین 369823
  • اس ماہ کے قارئین 1423323
  • کل قارئین110744761
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست