خطابت اللہ تعالیٖ کی عطا کردہ، خاص استعداد کا نام ہے جس کے ذریعے ایک مبلغ اپنے ما فی الضمیر کے اظہار، اپنے جذبات و احساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار و نظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ جو خطیب کتاب و سنت کے دلائل و براہینسے مزین وعظ کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہے جس کا سامعین کے روح و قلب پر اثر پڑتا ہے۔ اور خطبہ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک اتہائی اہم نصیحت ہے جسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے۔جس کے پیشِ نظر بہت سی کتابیں خطبات کے نام سے لکھی جا چکیں ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’خطبات سلیمان‘‘ عبد المجید خادم عفی عنہ نے مولاناسید قاضی سلیمان رحمۃ اللہ کے علمی و تبلیغی خطبے جمع کئے ہیں ۔ جو کہ ریاست پٹیالہ کے سیشن جج ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم سیرت نگار،محدث، مؤرخ ، جلیل القدرعالم اورمنفردادیب تھے۔ان کے قلم گوہر بارسے کتنی شہرہ آفاق کتابیں منصہ مشہودپرآئیں۔ رحمۃ للعالمین بھی سیدصاحب کی ایک بے مثال کتاب ہے ،جس میں موصوف نے سیرت نبوی ہی کو موضوع بنایاہے اوربڑے ہی ادبی وع...