#3999

مصنف : فضل الرحمٰن ہزاروی

مشاہدات : 6211

خطبات رحمٰن

  • صفحات: 480
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19200 (PKR)
(بدھ 19 اکتوبر 2016ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار، اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت و بیان کے ذریعے انسان قیادت وصدارت کی بلندیوں کوحاصل کرتا ہے۔ جوخطیب کتاب وسنت کے دلائل و براہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کاسامعین کے روح وقلب پر اثر پڑتا ہے۔ اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہے جسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس و تقریر وغیرہ میں شرکت نہیں کرتے ۔اس لیے خطبا حضرات کے لیےضروری ہے کہ وہ خطبات میں انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح، عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت،معاملات میں درستگی،آخرت کا فکر اورتزکیۂ نفس ہو۔ زیرتبصرہ کتاب ’’ خطبات رحمٰن‘‘ مولانا فضل الرحمٰن ہزاروی کےخطبات کا مجموعہ ہے ۔ انہوں نے اس میں قرآن وسنت کی روشنی میں 29 مضامین شامل کیے ہیں۔ ان میں کچھ تقاریر ، خطبات جمعہ اور کچھ دروس قرآن ہیں۔ یہ مجموعہ طلباء وخطباءاور عوام الناس کے لیے بھی مفید ہے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

18

مولف کے قلم سے ابتدائیہ

20

توحید باری تعالیٰ

 

نبی کریمﷺ کی سیرت

31

نبی کریمﷺ کی سیرت کے بارے میں قرآن کا نظریہ

32

توحید کے بارے میں فرید الدین، شیخ سعدی مولانا روم اور سالک ہندی کے نظریات

 

حضورﷺ کا بوقت مرض اپنے چچا کو اسلام کی دعوت دینا

قرآن مجید میں اٹھارہ انبیاء کا توحید کے بارے میں ذکر

35

توحید کے بارے میں علامہ اقبال کا فرمان

36

فہرست نامکمل

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22337
  • اس ہفتے کے قارئین 180869
  • اس ماہ کے قارئین 1699942
  • کل قارئین115591942
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست