#2995

مصنف : عبد المنان راسخ

مشاہدات : 6628

خواتین گلشن نبوی میں

  • صفحات: 88
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3080 (PKR)
(ہفتہ 17 اکتوبر 2015ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ عورت کی تخلیق مرد کے سکون واطمینان کا باعث ہے ۔ عورت انسانی تہذیب وتمدن کی روا ں دواں گاڑی ہے ، اگر یہ اسلامی پلیٹ فارم پر سیدھی چلتی رہی تو اس مادی دنیا کا اصل زیور وحسن ہے اورمرد کی زندگی میں نکھار اور سوز وگداز پیداکرنے والی یہی عورت ہے ۔ اس کی بدولت مرد جُہدِ مسلسل اور محنت کی دلدوز چکیوں میں پستا رہتاہے۔ اور اس کی وجہ سے مرددنیا کے ریگزاروں کو گلزاروں او رسنگستانوں کو گلستانوں میں تبدیل کرنے کی ہر آن کوشش وکاوش کرتا رہتا ہے ۔اگر عورت بگڑ جائے اور اس کی زندگی میں فساد وخرابی پیدا ہوجائے تویہ سارے گلستانوں کو خارستانوں میں تبدیل کردیتی ہے اور مرد کوہر آن ولحظہ برائی کے عمیق گڑھوں میں دھکیلتی دیتی ہے ۔اسلام نے عورت کوہر طرح کے ظلم وستم ، وحشت وبربریت، ناانصافی، بے حیائی وآوارگی اور فحاشی وعریانی سے نکال کر پاکیزہ ماحول وزندگی عطا کی ہے ۔ او ر جتنے حقوق ومراتب اسلام نے اسے دیے ہیں دنیا کے کسی بھی معاشرے اور تہذیب وتمدن میں وہ حقوق عورت کوعطا نہیں کیے گئے ۔اس لیے عورت کا اصل مرکز ومحور اس کے گھر کی چاردیواری ہے ۔جس کے اندر رہ کر گھر کے ایک چھوٹے سے یونٹ کی آبیاری کرنا اس کا فریضہ ہے ۔اسلام عورت کی تربیت پر خصوصی توجہ دیتا ہے کسی گھر کی عورت اگر نیک اور پرہیز گار ہے تو وہ امن وآشتی کا گہوارہ ہے اور اگر عورت بدکار فاسقہ وفاجرہ ہے تو وہ برائی کا اڈا ہ اور فحاشی وعریانی کاسیل رواں ہے۔اس لیے ہمیں اپنے گھر کی خواتین کو اسلامی تہذیب وتمدن ، دینی معاشرت ورہن سہن اور عقائد صحیحہ واعمال صالحہ پر گامزن رکھنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ خواتین گلشنِ نبوی میں ‘‘ محترم مولانا ابو الحسن عبدالمنان راسخ ﷾( مصنف کتب کثیرہ) کی تصنیف ہے اس کتاب میں انہوں نے ذخیرہ احادیث سےایسی سو احادیث کاانتخاب کیا ہےجن میں عقائد، عبادات، معاملات، اور اخلاقیات کے تمام گوشوں کاذکر کیاگیا ہے۔ترجمہ وفوائد سے ان کو زیادہ سے زیادہ عام فہم بنا دیاگیا ہے۔ اس اعتبار سے یہ کتاب وقت کی ایک نہایت اہم ضرورت کو پورا کرتی ہے ۔اس گلشن نبویﷺ میں سیر کرنے والی خاتون کوعقیدہ کی پختگی اور درستگی نصیب ہوگی وہاں اس کی روح کو قرار ، حیا کونکھاراور دارین کی زندگی کامیابی ووقار سے سرشار ہوجائے گی۔ کتاب کے مصنف جامعہ اسلامیہ ،صادق آباد کے فیض یافتہ ہیں اور مولانا حافظ ثناء اللہ زاہدی﷾ کے مایۂ ناز قابل شاگردوں میں شمار ہوتے ہیں۔ تبلیغی واصلاحی موضوعات کے علاوہ علمی وتحقیقی موضوعات کو بیان کرنے اور تحریر کی کامل دسترس رکھتے ہیں۔ موصوف جامعہ اسلامیہ،صادق آبادسے فراغت کےبعد شروع شروع میں مجلس التحقیق الاسلامی ، لاہور میں حافظ عبد الرحمن مدنی﷾ کی زیر نگرانی بھی علمی وتحقیقی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ موصوف ایک اچھے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے اچھے خطیب اور واعظ بھی ہیں ۔ عرصہ دراز سے فیصل آباد میں خطابت کافریضہ انجام دینے کےساتھ ساتھ تصنیف وتالیف کا کام بھی کرتے ہیں ۔تقریبا دو درجن کتب کےمصنف ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی تبلیغی واصلاحی ،تصنیفی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے،ان کے علم وعمل اور زور ِقلم میں اضافہ فرمائے ۔اور ان کی تمام کتب کوعوام الناس کےلیےنفع بخش بنائے۔ آمین(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مفسر قرآن، صلاح الدین یوسف صاحب کے قلم سے

9

شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ حضرت علامہ عبد العزیز علوی ؒ کے قلم سے

10

گزارشات راسخ

11

انتساب

12

اسلام کے پانچ ارکان ہیں

13

ایمان کے ارکان چھ ہیں

13

اللہ کہاں ہے؟

14

اللہ کے علاوہ اگر سجدہ جائز ہوتا تو بیوی شوہر کو کرتی

15

قرآن کریم کی تلاوت کی فضیلت

16

دعا مکمل یقین سے مانگیے

17

اپنی والدہ کی نذر کو پورا کرنا

18

نبیﷺ کی محبت کی بھی کچھ حدود ہیں

19

گستاخ رسولﷺ کی محبت کی بھی کچھ حدود ہیں

19

دین میں اضافہ بدعت و گمراہی ہے

20

صحابہ کرامﷺ کو گالی دینا حرام ہے

21

بچے اگر پیشاب کردیں

22

وضو کے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی

22

عورت غسل جنابت میں گوندھے بال نہ کھولے

23

عورت کو بھی مسواک کرنی چاہیے

23

چادر اوڑھے بغیر عورت کی نماز قبول نہیں ہوتی

24

عورت اور مرد کی نماز میں کوئی فرق نہیں

24

عورت مسجد میں جاکر نماز پڑھ سکتی ہے

25

عورت خواتین کی مامت کروا سکتی ہے

26

عورت کا مسجد میں اعتکاف کرنا سنت ہے

27

امام بھول جائے تو عورت تالی بجائے

27

ایام مخصوصہ میں عورت کو نماز کی چھوٹ

28

تمام خواتین کو نماز عید کے لیے عیدگاہ جانا چاہیے

29

حائضہ عورت اپنے ہاتھ سے مسجد مٰں پڑی چیز اٹھا سکتی ہے

29

نماز پڑھنے والی اور بے نماز عورت میں فرق

30

عورت کا نماز جنازہ اور اس کا کفن

31

عورت اپنے شوہر کی میت کو غسل دے سکتی ہے

32

عورت کی سوگ کی مدت

32

میت پر بین ڈالنا جائز نہیں

33

کثرت سے قبرستان جانے والی عورت پر لعنت

34

زیورات پر بھی زکوۃ ہے

34

لڑکی کی طرف سےا یک بکری عقیقہ کریں

35

عورت کا ذبیحہ

36

حمل والی اور دودھ پلانے والی عورت کے لیے فرضی روزہ میں رخصت

37

خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ رکھنا حرام

37

طواف بیت اللہ کے علاوہ حائضہ تمام مناسک ادا کرے گی

38

عورتوں کا جہاد حج ہے

39

رشتہ دین کی بنیاد پر کریں

39

حق مہر مناسب ہونا چاہیے

40

عورت کی رضا مندی کے بغیر نکاح کرنا جائز نہیں

40

کورٹ میرج حرام ہے

41

نیک بیوی کا حاصل ہونا

42

عورت قیامت کے روز دوسرے خاوند کے ساتھ اٹھائی جائیگی

43

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 49287
  • اس ہفتے کے قارئین 346265
  • اس ماہ کے قارئین 1399765
  • کل قارئین110721203
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست