#5179.01

مصنف : حکیم محمد عبد اللہ

مشاہدات : 16251

کنز المجربات جلد دوم

  • صفحات: 259
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6475 (PKR)
(جمعرات 01 فروری 2018ء) ناشر : ادارہ مطبوعات سلیمانی لاہور

بیماری اور شفاء کا نظام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔وہ جسے چاہتا ہے بیماری میں مبتلا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے صحت جیسی عظیم الشان نعمت سے سرفراز فرما دیتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی  اس نے بیماری کے وقت ادویات استعمال کرنے اور ظاہری اسباب کو بروئے کار لانے کی ترغیب دی ہے۔اللہ رب العزت نے دنیا میں کوئی بھی بیماری ایسی نازل نہیں فرمائی کہ جس کا علاج نہ ہو‘ ہماری اس علاج کے دریافت کرنے کی کوشش کم اور سست ہو سکتی ہے یا ممکن ہے کہ ہم اس کا علاج دیر سے دریافت کریں لیکن اللہ نے بیماری کے ساتھ اس کا علاج بھی نازل کیا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  فن حکمت سے ذرا سی شدبد رکھنے والا شخص بھی اس کتاب کو ایک عزیز دوست کے طور پر پہچانتا ہے۔ استاذ الحکماء علم الامراض کی بے پناہ وسعتوں اور بہترین مجربات کی گہرائیوں کو انتہائی سلیس اور سادہ زبان میں اس طرح بیان کیا ہے جیسے کوزے میں دریا بند کر دیا ہو۔ اس کتاب کے مطالعہ کے بعد بلامبالغہ لاکھوں افراد اپنا اور اپنے احباب کا علاج کر چکے ہیں اور ہزاروں افراد نے حکمت کو بطور پیشہ اختیار کیا ہے۔ اس گراں قدر تصنیف کی عزت افزائی کے طور پر اس کا ایک نسخہ لندن لائبریری نے محفوظ کر لیا ہے۔ طبیب حضرات، کم تعلیم یافتہ اصحاب، طبی امداد سے خالی دور دراز قریوں میں بسنے والے اور خانہ دار مستورات کے لیے یکساں مفید ہے۔ سر سے پائوں تک تمام امراض کی تشریح، اسباب، علامات اور مجرب المجرب نسخے۔ ہر حصہ اپنی جگہ ایک مکمل کتاب۔ کنزالمجربات 3 علیحدہ جلدوں اور یکجا مجلد بھی دستیاب ہے۔ جلد اول ۵۳۹ نسخہ جات، جلد دوم ۳۶۳ نسخہ جات جلد سوم ۵۷۸ نسخہ جات پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب’’ کنز المجربات ‘‘ حکیم محمد عبد اللہ کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

فہرست زیر تکمیل

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36280
  • اس ہفتے کے قارئین 194812
  • اس ماہ کے قارئین 1713885
  • کل قارئین115605885
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست