#2839

مصنف : فضل الرحمان بن محمد

مشاہدات : 8982

جنازے کے مسائل ( فضل الرحمان )

  • صفحات: 248
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8680 (PKR)
(بدھ 19 اگست 2015ء) ناشر : ریز مشینری سٹور، لاہور (انیب الرحمان)

شرعی احکام کا ایک بڑا حصہ ایسا ہے جواہل بدعت کی فتنہ انگیزموشگافیوں کی نذر ہوچکا ہے۔ لوگ ایک عمل نیکی سمجھ کر کرتے ہیں ۔ لیکن حقیقت میں وہ انہیں جہنم کی طرف لے جارہا ہوتا ہے ۔ کیونکہ وہ عمل دین کا حصہ نہیں ہوتا بلکہ دین میں خود ساختہ ایجاد کا مظہر ہوتا ہے اور فرمان نبویﷺ ہے کہ دین میں ہرنئی ایجاد کی جانے والی چیز بدعت ہے ہر بدعت گمراہی ہےاور ہر گمراہی جہنم کی آگ میں لے جائے گی۔جن مسائل میں بکثرت بدعات ایجاد کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے ان میں وفات سےپہلے اور وفات کےبعد کے مسائل نہایت اہمیت کے حامل ہیں اس لیے کہ ان سے ہر درجہ کے انسان کاواسطہ پڑتا رہتا ہے خواہ امیر ہو یا غریب ،بادشاہ ہو یافقیر اور نیک ہو یا بد ۔ زيرتبصره کتاب ’’ جناز ے کے مسائل ‘‘ مولانا فضل الرحمن بن محمد کی تصنیف ہے۔ جس میں انہو ں نے قریب المرگ شخص کو کلمۂ توحید پڑھنے کی تلقین کرنا ، میت کےلیے دعائے خیر کرنا، وارثوں کا صبر سے کام لینا ، بین اور نوحہ کرنے سے پچنا ، خاوند کا بیوی کو اور بیوی کا خاوند کوغسل دینا، میت کا کفن ، حاجی اور شہید کی تجہیز وتکفین،شہید کی فضیلت ، جنازہ پڑھنے کاطریقہ ، جناز ے کی مسنون دعائیں قبرپر نماز جنازہ وغیرہ کے مسائل بیان کرنے کے علاوہ اایصالِ ثواب اور قرآن خوانی اور رسمِ قل جیسی خلاف شرع رسوم جو ہمارے معاشرے میں مروج ہوگئی ہیں ان کے بارے میں اصل حقیقت کی وضاحت کی گئی ہے اور میت کے طرف سے حج بیت اللہ ،رمضان کے روزے   اگر بیماری اور تکلیف کےباعث اس سے نہ رکھے گئے ہوں ، زیارت قبور اور بیماری یا تکلیف میں صبر کا اجر وغیرہ امور کی بھی بڑے احسن انداز میں   صراحت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےلیےنفع بخش بنائے۔ آمین( م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

11

جنازے کے مسائل

 

13

قریب المرگ لا الہ الا اللہ کی تلقین

 

14

فوت ہونے والوں کے لیے دعائے خیر

 

16

صبر کرنے کا حکم

 

18

میت پر چیخنے چلانے اور نوحہ کرنے کی ممانعت

 

20

انا للہ و انا الیه راجعن كى فضیلت

 

22

لطیفہ

 

24

میت کو غسل دینا

 

26

خاوند کا بیوی کو اور بیوی کا خاوند کو غسل دینا

 

31

غسل دینےوالے پر بعد میں خود نہانا کیا واجب ہے ؟

 

33

غسل دینے والے کی فضیلت

 

34

میت کا کفن

 

36

کفن پر دعائیہ کلمات لکھنا

 

39

میت کے لیے راہ داری

 

40

حاجی اورشہید کی تجہیز و تکفین

 

41

شہداء کی فضیلت

 

44

میت کو قبرستان لےجانے میں جلدی کرنا اور میت کے ساتھ چلنا

 

46

جنازے کو کندھ دینا

 

49

میت کو دیکھ کر کھڑے ہونا

 

54

نماز جنازہ میں شریک ہونا

 

57

نماز جنازہ کے لیے وضو کرنا

 

60

مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا

 

61

صفوں کو درست کرنا

 

62

نیت

 

66

تکبیرات

 

67

تکبیرات کے ساتھ ہاتھوں کا اٹھانا

 

69

نماز جنازہ پڑھنے اور میت کو دفنانے کا وقت

 

72

امام نماز پڑھانے کے لئے کہاں کھڑا ہو ؟

 

74

نماز جنازہ پڑھانے کا حق دار کون ہے ؟

 

75

نماز جنازہ

 

76

جوتوں میں نماز

 

77

پہلی تکبیر

 

78

اعوذ بالله من الشيطان الرجيم کی فضیلت و اہمیت

 

81

بسم الله الرحمٰن الرحيم کی فضیلت و اہمیت

 

83

بسم الله الرحمٰن الرحيم کا بالجہر پڑھنا

 

85

سورۃ فاتحہ کی فضیلت اورنماز میں اس کا واجب ہونا

 

89

دوسری تکبیر

 

95

درود کی فضیلت

 

97

انگوٹھوں کو چوم کر آنکھوں پر لگانا

 

100

تیسری تکبیر

 

100

پہلی دعا

 

101

دوسری دعا

 

102

تیسری دعا

 

104

چوتھی دعا

 

105

پانچویں دعا

 

106

چوتھی تکبیر اور سلام

 

107

میت پر نماز پڑھنے اور اس کو دفنانے کاثواب

 

108

بچوں کی   نماز جنازہ

 

110

بچے کے جنازہ کی دعا

 

113

چھوٹے بچوں کی وفات پر صبر کااجر

 

115

صحابیہ کا بے مثال صبر

 

117

ایک عالم کو ایک عورت کا سمجھانا

 

120

ایک سے زائد میتوں کی نماز جنازہ

 

121

غائبانہ نماز جنازہ

 

124

قبر پر نماز جنازہ

 

127

علم غیب کے بارے میں نکتہ

 

129

مقروض کی نماز جنازہ

 

130

خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ

 

133

نما ز جنازہ کے بعد دعا

 

134

قبر کو پختہ کرنے کی ممانعت

 

136

قبروں پر چراغ جلانے کی ممانعت

 

143

میت کو دفن کرنا

 

144

قبر پر سورۃ بقرہ کی پہلی اور آخری آیات پڑھنا

 

147

قبر پرپانی چھڑکنا

 

148

قبر پر نشانی کے لیے پتھر رکھنا

 

149

قبر درخت کی ٹہنی لگانا

 

150

میت کو دفنانے کے بعد دعا

 

151

میت کو ایک شہر سے دوسرے شہر یا ملک لےجانا

 

153

سمندری سفر کےدوران میں میت کوسمندر کے حوالے کرنا

 

156

ایک قبر میں ایک سے زائد میتوں کو دفن کرنا

 

158

قبروں پر چادریں ڈالنا

 

159

مرنےوالوں کو گالی دینے کی ممانعت

 

160

کیا قبر میں عذاب ہوتا ہے

 

162

احادیث کے بارے میں اہم نکتہ

 

162

قبر میں عذاب ازروئے قرآن

 

165

مرنے کے بعد جنت میں داخل ہونا

 

166

احادیث میں عذاب قبر کی خبر

 

168

تعزیت

 

174

میت کو دفنانے کےبعد گھر میں دعا کرنےکا سلسلہ

 

176

فاتحہ خوانی

 

177

صحیح طریقہ

 

177

میت پر سوگ اور عورت کی عدت

 

178

میت کے اہل خانہ کے لیےکھانا

 

181

قرآن خوانی اور رسم قل

 

184

ایصال ثواب

 

185

میت کی طرف سے حج کرنا

 

193

میت کی طرف سے روزے

 

196

میت کی طرف سےنمازیں

 

198

زیارت قبور

 

201

زیارت قبور کے لیےدور دراز کا سفر کرنا

 

208

عورتوں کا قبرستان جانا

 

211

موت کی تمنا کرنے کی ممانعت

 

212

بیماری اور تکلیف میں صبر کا اجر

 

215

بیماری میں دوا استعمال

 

219

غیر شرعی علاج معالجے کی ممانعت

 

220

بیمار پرسی کی فضیلت

 

221

بیماری میں پڑھی جانے والی دعائیں

 

226

سید الانبیاء محمد رسول اللہ ﷺکی وفات

 

233

حضرت ابوبکر الصدیق کا عظیم کردار

 

235

سقیفہ بنی ساعدہ کا واقعہ

 

238

حضرت ابوبکر الصدیق کی بیعت

 

239

رسول اللہ ﷺ کی تجہیز و تکفین اور تدفین

 

240

رسول اللہ ﷺ کی نماز جنازہ کیسے پڑھی گئی؟

 

242

 

 

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 21650
  • اس ہفتے کے قارئین 447140
  • اس ماہ کے قارئین 1647625
  • کل قارئین113254953
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست