#3359

مصنف : قاضی سلیمان سلمان منصور پوری

مشاہدات : 7415

استقامت

  • صفحات: 51
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1020 (PKR)
(بدھ 17 فروری 2016ء) ناشر : محمدی اکیڈمی منڈی بہاؤالدین

حب رسول ﷺسے سر شار کتاب ، رحمتہ للعالمین کے مصنف قاضی محمد سلیمان منصور پوری ﷫ ١٨٦٧ء کو منصور پور میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم والد قاضی احمد شاہ سے حاصل کی۔سترہ سال کی عمر میں مہندرا کالج پٹیالہ سے منشی فاضل کے امتحان میں پنجاب یونیورسٹی میں اول آئے۔ اس کے بعد انہوں نے ریاست پٹیالہ میں محکمہ تعلیم میں ملازمت اختیار کی۔اپنی قابلیت و صلاحیت اوربفضل تعالیٰ وہ ترقی کرتے ہوئے ١٩٢٤ء میں سیشن جج مقرر ہوگئے۔  قاضی محمد سلیمان منصور پوری نے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ قابلیت ،صلاحیت اور علم کو اسلام کے لئے موثر طریقے سے استعمال کیا۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور رسول ﷺسے انتہائی محبت اور عقیدت کا اظہار اُن کی جملہ تصانیف سے بخوبی ہوتا ہے۔انہوں نے متعدد کتابیں تصنیف کیں ۔ رحمۃ للعالمین ،مہرنبوت، اصحاب بدر، سید البشر، اسو ۂ حسنہ  سیرت  النبیﷺ کے موضوع پر  بڑی  مقبول عام کتب ہیں ۔موصوف کی تصنیفات میں  سے زیر تبصرہ  کتاب ’’استقامت ‘‘ بھی ہے۔یہ کتاب دراصل  موصوف کا  ایک رد عیسائیت کےسلسلے میں ایک  متذبذب مسلمان کے خط  کےجواب میں  لکھا گیا ایک تبلیغی خط ہےجسےبعد میں استقامت کے نام سے  کتابی صورت میں شائع کیا گیا۔  قاضی  صاحب نے اس رسالہ  کو تالیف کرنے کی رودادمیں لکھا کہ ’’ میں  دفتر جارہا تھا کہ راستہ میں پوسٹ مین نےمجھے  ایک خط دیا جس  میں صاحب مکتوب نے  لکھا تھا کہ اگر مجھے تسلی بخش جواب نہ ملا  تو عیسائی ہوجاؤں گا ۔۔ یہ جملہ پڑھ کرمعاً گھر کی طرف لوٹاکہ مبادا دیر ہوجائے او روہ اسلام چھوڑ دے ۔ چنانچہ آدھ گھنٹہ میں یہ  خط لکھا ، ڈاک  میں ڈالا اور پھر دفتر روانہ  ہوا۔جب یہ  خط ان کےپاس پہنچ گیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو  اطمینان قلب اور سکون عطاکیا اور پوری استقامت کےسےاسلام کے مناد او رواعظ بن گئے  اور اسی مبارک خدمت میں رحمت حق سے واصل ہوئے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

وقت کی آواز

 

3

تقریب

 

5

پیش لفظ

 

7

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42998
  • اس ہفتے کے قارئین 339976
  • اس ماہ کے قارئین 1393476
  • کل قارئین110714914
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست