#3262

مصنف : میاں شبیر محمد گوندل

مشاہدات : 4688

اہلحدیث ناجیہ

  • صفحات: 42
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 840 (PKR)
(ہفتہ 30 جنوری 2016ء) ناشر : محمدی اکیڈمی منڈی بہاؤالدین

مسلمانوں کی فرقہ بندیوں کا افسانہ بڑا طویل اورالمناک ہے ۔مسلمان پہلے صرف ایک امت تھے ۔ پہلے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کہہ کر ایک شخص مسلمان ہوسکتا تھا لیکن اب اس کلمہ کے اقرار کے ساتھ اسے حنفی یا شافعی یا مالکی یا حنبلی بھی ہونے کا اقرار کرنا ضروری ہوگیا ہے ۔ضرورت اس امر کی مسلمانوں کو اس تقلیدی گروہ بندی سے نجات دلائی جائےاور انہیں براہ راست کتاب وسنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کی دعوت دی جائے ۔مسلک اہل حدیث در اصل مسلمانوں کوکتاب وسنت کی بنیاد پر اتحاد کی ایک حقیقی دعوت پیش کرنےوالا مسلک ہے ۔ اہل حدیث کے لغوی معنی حدیث والے اوراس سے مراد وہ افراد ہیں جن کے لیل ونہار،شب وروز،محض قرآن وسنت کےتعلق میں بسر ہوں او رجن کا کوئی قول وفعل اور علم، طور طریقہ اور رسم ورواج قرآن وحدیث سے الگ نہ ہو۔گویامسلک اہل حدیث سے مراد وہ دستورِ حیات ہےجو صرف قرآن وحدیث سے عبارت ،جس پر رسول اللہﷺ کی مہرثبت ہو۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’اہل حدیث ناجیہ‘‘میاں شیر محمد صاحب کی کاوش ہے ۔اس کتابچہ میں انہوں نے مسلک اہل حدیث کی تاریخ اور ابتدا اور تردید تقلید ائمہ اربعہ اور اہل حدیثوں کے امتیازی مسائل کو قرآن واحادیث کی روشنی میں پنجابی شاعری میںمنظوم پییش کیا ہے۔اشعار سے قبل احادیث واقوال کےعربی متون باحوالہ ذکر کیے ہیں ۔پنجابی شاعری سے دلچسپی رکھنے والےاحباب کےلیے اسے سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے۔امیدہےقارئین اسے پسند فرمائیں گے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

3

فرقہ حقہ کی شناخت

5

تردید تقلید ائمہ اربعہ

15

سینے پر ہاتھ باندھنے کا ثبوت

19

فاتحہ خلف الامام اور اس کا ثبوت

21

رفع الیدین اور اس کا ثبوت

24

آمین بالجہر کا ثبوت

29

آٹھ تراویح اور اس کا ثبوت

32

خوشخبری

37

عرض ناشر

38

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11745
  • اس ہفتے کے قارئین 170277
  • اس ماہ کے قارئین 1689350
  • کل قارئین115581350
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست