#3212

مصنف : ڈاکٹر محمد امین

مشاہدات : 26739

اسلام اور تزکیہ نفس مغربی نفسیات کے ساتھ تقابلی مطالعہ

  • صفحات: 934
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 23350 (PKR)
(جمعہ 15 جنوری 2016ء) ناشر : اردو سائنس بورڈ لاہور

تزکیۂ نفس ایک قرآنی اصطلاح ہے ۔اسلامی شریعت کی اصطلاح میں تزکیہ کا مطلب ہے اپنے نفس کوان ممنوع معیوب اور مکروہ امور سے پاک صاف رکھنا جنہیں قرآن وسنت میں ممنوع معیوب اورمکروہ کہا گیا ہے۔گویا نفس کو گناہ اور عیب دارکاموں کی آلودگی سے پاک صاف کرلینا اور اسے قرآن وسنت کی روشنی میں محمود ومحبوب اور خوب صورت خیالات وامور سے آراستہ رکھنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انبیاء کو جن اہم امور کےلیے بھیجا ان میں سے ایک تزکیہ نفس بھی ہے جیسا کہ نبی اکرم ﷺ کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے : هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ‘‘اس آیت سے معلوم ہوتاہےکہ رسول اکرم ﷺ پر نوع انسانی کی اصلاح کےحوالے جو اہم ذمہ داری ڈالی گئی اس کےچار پہلو ہیں ۔تلاوت آیات،تعلیم کتاب،تعلیم حکمت،تزکیہ انسانی۔ قرآن مجید میں یہی مضمون چار مختلف مقامات پر آیا ہے جن میں ترتیب مختلف ہے لیکن ذمہ داریاں یہی دہرائی گئی ہیں۔ان آیات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تلاوت آیات اورتعلیم کتاب وحکمت کا منطقی نتیجہ تزکیہ ہے۔تزکیہ نفس کے حصول کےلیے قرآن وحدیث میں وارد بہت سے امور کااختیار کرنا اور بہت سےامور کا ترک کرنا ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ اسلام اور تزکیہ نفس‘‘ در اصل ڈاکٹر محمد امین (مدیر البرہان ،لاہور )کے پی ایچ ڈی کے مقالہ کی کتابی صورت ہے جس میں تزکیۂ نفس کے اسلامی تصور اور مغربی نفسیات کا تقابلی جائزہ پیش کیاگیا ہے ۔ڈاکٹر امین صاحب کی یہ کتاب مذہب اور نفسیات کے حوالے سے ایک معتبر اورسائنٹفک سوچ کا امتزاج ہے ۔یہ کتاب تعمیر سیرت میں تزکیہ نفس کاکردار ، نفسیات میں مذہبی رنگ یا مذہب میں نفسیات کے حوالے سے تعمیر شخصیت میں تزکیہ نفس کی ہر پہلو اور افادیت کو عام فہم زبان میں گیرائی اور گہرائی کےساتھ خوبصورت انداز میں بیان کرتی ہے۔انسان ، شخصیت ، نفس ، روح اور قلب کی بڑی اچھی طرح وضاحت کی گئی ہے ۔ مصنف موصوف نے تزکیہ نفس کی اہمیت ، قرآن وحدیث اور مسلمان مفکرین کےحوالے سے بتاتے ہوئے مغربی نفسیات کا بھی بھر پور انداز میں تذکرہ کیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حصہ اول:  شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی۔۔ اسلام میں

 

باب اول: بنیادی تصورات

7

مبحث اول: تزکیہ نفس۔ مفہوم و معانی

8

مبحث دوم: اسلام میں متوازن شخصیت کا تصور

57

مبحث سوم: بحالی (علاج) شخصیت

63

مبحث چہارم: اسلام میں تزکیہ نفس کی اہمیت

68

ضمیمہ1۔ دنیا میں اہل مذہب کی تعداد

76

ضمیمہ 2۔ مسلم نفسیات میں متوازن شخصیت کا ٹیسٹ

77

باب دوم: تزکیہ نفس کے ذریعے شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی ۔۔ قرآن و سنت میں

94

فصل اول: عقائد

99

مبحث  اول : توحید

102

مبحث دوم : آخرت

126

مبحث سوم :رسالت

140

فصل دوم:عبادات

149

مبحث اول: نماز

153

مبحث دوم: رکوۃ

190

مبحث سوم: حج

214

فصل سوم : اخلاق

233

فضائل : مبحث اول: صبر

234

مبحث دوم : شکر

244

مبحث سوم : توبہ

253

عواطف : مبحث چہارم : محبت

267

مبحث پنجم: خوف

278

مبحث ششم: اخلاص

304

فصل چہارم: معاملات

314

مبحث اول: نکاح

315

مبحث دوم : کسب معاش (معیشت)

328

مبحث سوم: ریاست و حکومت(سیاست)

346

باب سوم : تزکیہ نفس کے ذریعے متوازن شخصیت کی تعمیر و بحالی۔ مسلم تہذیب و ثقافت میں

365

فصل اول: مسلم علم النفس کے مآخذ

367

مبحث اول: بنیادی مآخذ ( قرآن و سنت)

368

مبحث دوم : ضمنی مآخذ ( اجتہاد، کشف و الہام ، مسلم شخصیات کے تجربات و مشاہدات اور غیر مسلم قوموں کے  علوم و تجربات)

380

فصل دوم : تزکیہ نفس کے خصوصی ادارے ( تصوف) کا قیام و ارتقاء

407

مبحث اول: تصوف۔ ماہیت اور اہداف

409

مبحث دوم: تصوف ۔ تاریخی ارتقاء اور نتائج

414

فصل سوم : اہم مسلمان حکماء و صوفیاء کے افکار

440

مبحث اول: ابن سینا

443

مبحث دوم: امام غزالی

451

مبحث سوم: امام رازی

488

مبحث چہارم : شاہ ولی  اللہ

499

مبحث پنجم: علامہ اقبال

517

مبحث ششم: مولانا اشرف علی تھانوی

539

فصل چہارم: تزکیہ نفس کے لیے صوفیاء کے عملی طریقے

579

مبحث اول: شرعی لحاظ سے قابل قبول طریقے

580

مبحث دوم: شرعی نقطہ نظر سے مخدوش طریقے

626

مبحث سوم: تزکیہ نفس کی تکنیک و حکمت عملی

631

تلخیص و نتائج بغث

644

حصہ دوم: شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی ۔ مغربی نفسیات میں

 

باب چہارم: مغربی نفسیات میں شخصیت کی متوازن تعمیر او ربحالی

669

فصل اول: مغربی نفسیات کا ارتقاء

671

مبحث اول: مغربی نفسیات کا  تشکیلی دور

674

مبحث دوم: مغربی نفسیات ، سائنسی منہاج کا دور

681

مبحث سوم : مغربی  نفسیات ۔ رد عمل کا دور

693

فصل دوم: مغربی نفسیات میں تصور شخصیت

705

مبحث اول: تحلیل نفسی دبستان فکر

707

مبحث دوم: کرداری دبستان فکر

716

مبحث سوم: انسانیت نواز دبستان فکر

724

فصل سوم: مغربی نفسیات میں تعمیر شخصیت

734

مبحث اول: مغرب میں تعمیر شخصیت: مذہب کا کردار

736

مبحث دوم: مغرب میں تعمیر شخصیت : دیگر فکری رویوں کا کردار

743

فصل چہارم: مغربی نفسیات میں علاج  شخصیت

770

مبحث اول: تحلیل نفسی طریق علاج

771

مبحث دوم: کرداری طریق علاج

775

مبحث سوم: انسانیت نواز دبستان فکر کا طریق علاج

779

تلخیص و نتائج بحث

788

حصہ سوم : تقابلی مطالعہ

 

باب پنجم: شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی : اسلام اور مغربی نفسیات ۔ ایک تقابلی مطالعہ

798

فصل اول : اسلام اور مغربی نفسیات ۔ ایک تقابلی مطالعہ: فکری اساسات

800

مبحث اول : فکری اساسات کی اہمیت

801

مبحث دوم: مذہب کا کردار

804

مبحث سوم: سائنس کا کردار

808

فصل دوم: اسلام اور مغربی نفسیات۔ ایک تقابلی مطالعہ : منہاج اور حکمت عملی

816

مبحث اول: مغربی تصور شخصیت و علاج شخصیت : بعض مشترک خصائص اور اسلام

817

مبحث دوم: تحلیل نفسی اور اسلام

828

مبحث سوم: کرداریت اور اسلام

841

مبحث چہارم: انسانیت نواز مکتبہ فکر اور اسلام

847

فصل سوم: شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی کےلیے اسلامی تزکیہ نفس پر عمل ناگریز ہے

857

مبحث اول: مسلمانوں میں شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی کے مسائل اور اسلام

858

مبحث دوم: مغربی نفسیات میں شخصیت کی متوازن تعمیر اور بحالی کی مشکلات اور اسلام

861

تلخیص و نتائج بحث

868

مآخذ و مراجع

875

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3948
  • اس ہفتے کے قارئین 122809
  • اس ماہ کے قارئین 522286
  • کل قارئین105393407
  • کل کتب8777

موضوعاتی فہرست