#2504

مصنف : محمد عبد الرحمان مظاہری

مشاہدات : 8056

اکیس جلیل القدر تابعین کرام رحمہم اللہ تعالی

  • صفحات: 356
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8900 (PKR)
(جمعرات 30 اپریل 2015ء) ناشر : ادارہ اسلامیات لاہور۔کراچی

بنی نوع انسان کے لئے اسلام نے جو دستور حیات دیا ہے وہ علم وعمل کا مجموعہ ہے۔اسلام میں علم کا بے عملی اور عمل کا بے علمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔علم وعمل کے اس اجتماع سے دستور حیات نے تکمیل پائی ہے۔اسی دستور حیات کا کامل ومکمل نمونہ رسول اللہ ﷺ کی ذات اقدس ہے۔حیات انسانی کے جتنے بھی اعلی نمونے ہو سکتے تھے ،وہ سب نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس میں جمع ہو گئے ہیں،اور قیامت تک آپ ﷺ کی حیات طیبہ کو اسوہ حسنہ قرار دیا گیا ہے۔رسول اللہ ﷺ کے اسوہ حسنہ کی پیروی میں صحابہ کرام   بقدر استطاعت حصہ پا کر اس کامل نمونے کے امین ومحافظ قرار پائے۔پھر اسی امانت کو انہوں نے تابعین عظام﷭ تک پہنچایا اور تابعین حضرات نے تبع تابعین﷭ کے حوالے کیا۔صحابہ کرام ،تابعین عظام اور تبع تابعین حضرات کے وجود مسعود سے اسلام کے تین زریں دور وجود میں آئے۔اسلام کی معراج کمال کے یہ تین ادوار ہیں،جن پر اسلام کی عظیم عمارت قائم ودائم ہے۔قرآن مجید نے ان تینوں ادوار کی رشد وہدایت اور ان کے صلاح وفلاح کی شہادت دی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" اکیس جلیل القدر تابعین کرام﷭"محترم مولانا محمد عبد الرحمن مظاہری ناظم مجلس علمیہ حیدر آباد دکن کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے حضرات تابعین عظام﷭  میں سے  اکیس جلیل القدر تابعین  کے حالات زندگی کو قلمبند کیا ہے،اور ان کی دینی خدمات کا تذکرہ کیا ہے۔ اللہ تعالی مولف کی اس مخلصانہ کوشش کو  قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو تابعین عظام ﷭کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

تعارف حضرت مولانا ابو الحسن علی الحسن الندوی

 

4

تقدیم

 

5

سیرت حضرت اویس بن عامر القرنی 

 

13

سیرت امام ابو مسلم الخولانی 

 

29

سیرت امام ربیع بن خیثم 

 

48

سیرت امام علقمہ بن قیس  اور امام اسود بن یزید

 

62

سیرت قاضی شریح بن الحارث 

 

74

سیرت حضرت عروہ بن الزبیر

 

90

سیرت امام سعید بن المسیب

 

104

سیرت امام سعید بن جبیر

 

128

سیرت امام عامر بن شراحیل الشعبی 

 

146

سیرت امام طاؤس بن کیسان 

 

157

سیرت حضرت القاسم بن محمد بن ابی بکر ؓ

 

171

سیرت امام حسن بصری 

 

184

سیرت امام محمد بن سیرین 

 

203

سیرت امام عطاء بن ابی رباح

 

218

سیرت قاضی ایاس بن معاویہ 

 

234

سیرت امام محمد بن مسلم ابن شہاب زہری

 

256

سیرت امام ربیعۃ الرائے 

 

269

سیرت امام سلمہ بن دینار ابو حازم 

 

285

سیرت امام سلیمان بن مہران اعمش

 

301

سیرت حضرت عامر بن عبد اللہ التمیمی 

 

311

سیرت شاہ البخاشی 

 

321

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 89380
  • اس ہفتے کے قارئین 171781
  • اس ماہ کے قارئین 171781
  • کل قارئین111779109
  • کل کتب8856

موضوعاتی فہرست