#718

مصنف : محمد حلیم انصاری

مشاہدات : 32312

انجیل برناباس

  • صفحات: 442
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13260 (PKR)
(جمعرات 28 جولائی 2011ء) ناشر : ادارہ اسلامیات لاہور۔کراچی

اللہ تعالی نے بنی نوع انسان کی ہدایت وراہنمائی کے لیے جو سلسلہ نبوت ورسالت جاری فرمایا،اس کی آخری کڑی جناب محمد رسول اللہ ﷺ ہیں۔آپ ﷺ کی صداقت کی دلیل اصلی تو قرآن شریف ہے تاہم سابقہ آسمانی کتابوں میں بھی آپ ﷺ کی بعثت کی خبر دی گئی ہے۔تورات اور انجیل میں یہ پشین گوئیاں آج بھی موجود ہیں۔عموماً عیسائیوں کا اعتقاد ہے کہ دنیا میں چار انجیلیں موجود ہیں لیکن سولہویں صدی عیسوی میں ایک اور انجیل برناباس کے نام سے بھی منظر عام پر آنی ہے،جو برناباس حواری کی طرف مشہور ہے۔اس میں پیغمبر آخر الزماں ﷺ کا اسم گرامی واضح طور پر مرقوم ہے۔چنانچہ دنیائے عیسائیت نے ایسے جعلی قراردے کر مسترد کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ کسی مسلمان کی تصنیف ہے،جسے انجیل کے نام سے مشہور کر دیا گیاہے۔تاہم علمائے اسلام نے تحقیق و جستجو سے ایسے شواہد پیش کیے ہیں ،جن سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعتاً یہ انجیل ہی ہے جو گم ہوگئی تھی۔اس کی تائید اس امر سے بھی ہوتی ہے بعض انجیلوں کی گم شدگی کا اعتراف عیسائیوں کے ہاں بھی ملتا ہے۔بہر حال اس کی تفصیل زیر نظر  کتاب میں موجود ہے علاوہ ازیں انجیل برناباس میں حضرت عیسیٰ ؑ نے اپنے آپ کو خدا کا بیٹا بھی قرار نہیں دیا بلکہ اس کی نفی کی ہے۔اس کتاب کا مطالعہ انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ہمیں اگرچہ اس کی زیادہ ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے پاس قرآن وحدیث محفوظ صورت میں موجود ہیں تاہم تائید اور الزام کے طور پر اسے پیش کیا جاسکتا ہے ۔اس پہلو سے ہر مسلمان کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ اسلام کی حقانیت پراس کے ایمان وایقان میں اضافہ ہو اور وہ علمی وجہ البصیرت دنیائے عیسائیت کے سامنے اسلام کی برتری ثابت کرکے اسے اسلام کی جانب راغب کر سکے۔(ط۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

انجیل برناباس کا مختصر سا تعارف

 

3

انجیل برناباس کی اہمیت ایک نو مسلم کی نظر میں

 

11تا15

مقدمہ انجیل برنباس

 

53

برنباس کی شخصیت

 

56

برنباس کا دوسرا معززلقب

 

56

برنباس کی عظمت

 

56

برنباس کو روح القدس کا مخصوص کرنا

 

57

برنباس کی انجیل ہی اصلی انجیل ہے

 

57

انجیل برنباس کی صحت وصداقت پر مسیحیوں کے اعتراضات

 

58

کیا موجودہ اناجیل میں حضور ﷺ کے متعلق کوئی پشینگوئی موجودہے؟

 

62

چوتھا اعتراض

 

67

مسیح ؑ کی اپنی شہادت

 

70

مسیح ؑ کو مصلوب ماننے کے نقصانات

 

77

ہمارا عقیدہ

 

77

ابتدائی تعارف

 

79تا81

عرض حال مترجم

 

83تا107

صحیح انجیل یسوع کی جن کا نام مسیح ہے

 

109

فصل نمبر ایک تا 222

 

110تا 434

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20474
  • اس ہفتے کے قارئین 445964
  • اس ماہ کے قارئین 1646449
  • کل قارئین113253777
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست