#2293

مصنف : محمد بن عبد الوہاب تمیمی

مشاہدات : 14463

فضائل قرآن (محمد بن عبد الوہاب)

  • صفحات: 34
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 680 (PKR)
(اتوار 08 فروری 2015ء) ناشر : مرکز الدعوۃ الاسلامیہ لاہور

قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے  اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش   آنے والےتما م مسائل کو   تفصیل سے  بیان کردیا ہے  جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ   و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت   پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی  زندگی کا انحصار  اس مقدس  کتاب سے  وابستگی پر ہے  اور یہ اس وقت  تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ  جائے۔قرآن واحادیث میں  قرآن   اور حاملین قرآن  کے   بہت فضائل بیان کے گئے ہیں ۔نبی کریم  ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے  ارشاد فرمایا: «خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ» صحیح بخاری:5027) اور ایک حدیث مبارکہ میں   قوموں کی  ترقی اور تنزلی کو بھی قرآن مجید پر عمل کرنے کےساتھ  مشروط کیا ہے ۔ارشاد نبو ی ہے : «إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا، وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ»صحیح مسلم :817)تاریخ  گواہ کہ جب تک  مسلمانوں نے  قرآن وحدیث کو مقدم رکھااور اس پر عمل پیرا رہے  تو اللہ تعالیٰ نے ان کو غالب رکھا  اور جب قرآن سے دوری کا راستہ اختیار کیا   تو مسلمان تنزلی کاشکار ہوگئے۔شاعر مشرق علامہ اقبال نے بھی اسی کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا :  وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ہوکر         اور تم خوار ہوئے تارک قرآن ہوکر زیر نظرکتاب ’’فضائل قرآن‘‘ شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب﷫  کے قرآن مجید کےفضائل کےحوالے ایک  عربی رسالے کاترجمہ ہے۔شیخ موصوف نے  اس مختصر کتابچہ میں   بڑے احسن انداز میں فضائل قرآن کو بیان کیا ہے ۔معروف مترجم  ومصنف  مولانا محموداحمد غضنفر﷫نے اس کا   سلیس اردو ترجمہ کرکے تقریبا 24 سال قبل شائع کیا ۔اللہ تعالیٰ تمام اہل اسلام کو  قرآن پر عمل کرنےاور اس کو پڑھنے اور سمجھنے کی  توفیق عنائیت فرمائے (آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

باب اول تلاوت قرآن مجید اور اس کی تعلیم و تربیت کے فضائل

 

3

باب دوم عاملین قرآن کی عظمت

 

7

باب سوم تعلیم و تدبر قرآن کی فرضیت اور تارک قرآن کو تنبیہ

 

8

باب چہارم قرآن مجید نہ سمجھنے والے پر منافقت کا اندیشہ

 

10

باب پنجم ومنہم امیون لا یعلمون الکتاب الا امانی

 

12

باب ششم قرآن مجید سے رو گردانی

 

14

باب ہفتم قرآن مجید کو ریا کاری کے جذبے سے پڑھنا

 

16

باب ہشتم قرآن مجید کو ذریعہ معاش بنانا

 

17

باب نہم قرآن مجید سے بے وفائی

 

18

باب دہم قرآن مجید کے سوا ہدایت طلب کرنے والے کا انجام

 

19

باب گیاراں غلو فی القرآن کا بیان

 

22

باب بارہ متشابہ آیات میں فرمان رسول ﷺ

 

23

تیرہواں باب قرآن مجید میں لاعلمی کی بنا پر رائے زنی کرنے پر تنبیہ

 

25

چوہواں باب قرآنی مسائل میں جھگڑنے کا بیان

 

26

پندرہواں باب قرآن مجید کے الفاظ و معانی میں اختلاف کرنے کا نتیجہ

 

27

سولہواں باب جب تم میں اختلاف پیدا ہو جائے تو منتشر ہو جاؤ

 

29

سترہواں باب آیات ربانی سے روگردانی کا انجام

 

30

اٹھارہواں باب قرآن مجید کو ترتیل سے پڑھنے کا بیان

 

32

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 24853
  • اس ہفتے کے قارئین 450343
  • اس ماہ کے قارئین 1650828
  • کل قارئین113258156
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست