#3044

مصنف : امام جعفر الطحاوی ؒ

مشاہدات : 9512

العقیدۃ الطحاویۃ ( محمود احمد غضنفر )

  • صفحات: 28
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 560 (PKR)
(جمعہ 13 نومبر 2015ء) ناشر : مرکز الدعوۃ الاسلامیہ لاہور

عقیدے کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انبیاء کو مبعوث کیا حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔گزشتہ صدیوں میں عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں زیرنظر کتاب ’’ العقیدہ الطحاویہ ‘‘علامہ ابو جعفر الورّاق الطحاوی﷫ کی عقیدہ کے موضوع پر معروف کتاب کے متن کاترجمہ ہے۔جس میں بہت ہی مختصر انداز میں اسلامی عقائد کا احاطہ کیا گیا ہے اور اہل سنت والجماعت کےعقائد بیان کیے گئے ہیں۔ کتاب مذکور کی خو بی یہ ہے کہ تمام اسلامی عقائد کو مختصراً بیان کردیا گیا ہے اور باطل فرقوں کے بالمقابل اہل سنت والجماعت کے افکارونظریات کی نمائندگی کی گئی ہے ۔بظاہریہ چھوٹی سی کتاب ہے ۔ لیکن فائدہ کےاعتبار سے عظیم کتاب متصور ہوتی ہے۔ اس چھوٹی سی کتاب کےبارے میں علماء کاتبصرہ یہ ہےکہ:’’علامہ طحاوی ﷫ نے ’’عقیدہ طحاویہ‘‘ میں ہر وہ چیز جمع کردی ہےجس کی ہر مسلمان کو ضرورت تھی‘‘عقیدہ کی تعلیم اوراس کے عناصر سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے اس کامطالعہ ازحدضروری ہے۔ اس کتاب کی افادیت کےپیش نظر مولانا محمود احمد غضنفر﷫ نےاس کا سلیس ترجمہ کر کے شائع کیا ۔ علامہ ابن ابی العز الحنفی نے اس کی ضخیم شرح کی ہے اس کابھی ترجمہ موجود ہےعنقریب اسے بھی ویب سائٹ پر ببلش کردیا جائے گا۔(ان شاء اللہ) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

ابو جعفر الوراق الطحاوی

3

سلسلہ نسب

3

پیدائش

3

تعلیم و تربیت

3

امام ابو حنفیہ  سے تعلق خاطر

4

تصانیف

4

وفات

4

توحید باری تعالیٰ

5

حضرت محمد ﷺ

8

قرآن مجید

9

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10154
  • اس ہفتے کے قارئین 103512
  • اس ماہ کے قارئین 727220
  • کل قارئین112334548
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست