#3671

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 18418

عیدین و قربانی فضیلت و اہمیت احکام و مسائل

  • صفحات: 227
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5675 (PKR)
(جمعہ 13 مئی 2016ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ

اللہ تعالیٰ نے جن وانس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے او رعبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ، مالی اور مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔قربانی وہ جانور ہے جو اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کیا جاتا ہے ۔تخلیق انسانیت کے آغازہی سے قربانی کا جذبہ کار فرما ہے ۔ قرآن مجید میں حضرت آدم کے دو بیٹوں کی قربانی کا واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم کی عظیم ترین سنت ہے ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ کواتنا پسند آیا کہ اس عمل کوقیامت تک کےلیے مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی حضر ت ابراہیم کی قربانی کے واقعہ کوتفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کواس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن احادیث میں اس کے واضح احکام ومسائل اور تعلیمات موجو د ہیں ۔عید الفطر کا بنیادی مقصد اور فلسفہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ رب العزت کے خصوصی احسانات ،انعامات او رنوازشات، کاشکرادا کرنا اور دربار الٰہی میں بصد عجز وانکسار اپنی کم ہستی ، کم مائیگی او رکوتاہ عملی کا اعتراف کر کے اس ذات عظیم وبرتر سے معافی اور عفو ودرگزر کی دہا والتجاء کرنا ہے۔ اور عیدالاضحیٰ امام الموحدین، جد الانبیاء سیدناابراہیم کی قربانی ، ایثار، اخلاص اور وفا کی یاد تازہ کر کے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا کےلیے جانورذبح کر کے اللہ ارحم الراحمین کی بارگاہ سے بے پناہ اجروثواب اور نیکیاں حاصل کرنے کا دن ہے ۔کتب احادیث وفقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ اور کئی اہل علم نے قربانی کےاحکام ومسائل اور فضائل کے سلسلے میں کتابیں تالیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’عیدین وقربانی فضیلت واہمیت ،احکام ومسائل ‘‘ مولانا محمد منیر قمر﷾( مصنف کتب کثیرہ) کی تصنیف ہے۔یہ کتا ب اپنے موضوع پ ایک منفرد ، مستند اور باحوالہ کتاب ہے ۔ جس میں مصنف موصوف نے بڑی تحقیق ، تدقیق اور عرق ریزی سے عیدین اور قربانی کے مسائل کی وضاحت فرمائی ہے۔ او رموضوع کو پورا کرنے کا حق ادا کردیا ہے ۔ نیز اس ضمن میں پیدا ہونے والے بعض جدید مسائل اور الجھنوں کا بڑی شرح وبسط سے ذکر کیا ہے اور قرآن وسنت سے ان کا حل پیش فرمایا ہے اور ان مواقع پر عام رواج پاجانے والی رسوم اور بدعات کا مدلل طریقے سے رد کرتے ہوئے بڑے ناصحانہ اور مشفقانہ انداز میں عوام کو اپنی اصلاح کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی ہے او رعیدین کوایک مذہبی اور دینی تہوار بنانے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ کتاب میں مسائل کے استنباط واستخراج میں صرف صحیح اور حسن احادیث سے استفادہ کیاگیا ہے ۔مولانا حافظ عبد الرؤف (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) بڑی محنت اور جانفشانی سے کتاب میں درج تمام احادیث ،ائمہ کے اقوال اور فتاویٰ کی تخریج کر کے کتاب کی اہمیت و افادیت کو دو چند کردیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

13

افتتاحیہ

18

ثمرات رمضان اور نمازیوں کی اقسام

21

نماز پنجگانہ کااہتمام

21

آٹھ کے نمازی

23

نمازیوں کی اقسام

23

اکٹھ کے نمازی

23

تین سوساٹھ کے نمازی

23

کھاٹ کے نمازی

23

ٹھاٹھ کے نماز ی

24

اخلاقی ورحانی تربیت

24

قلب ونظر کی حفاظت

26

تاریخ وفلسفہ عید

27

عیدکس کی

31

مسائل عید

39

آغاز وابتداء

39

عید کی شرعی حیثیت

39

یوم عید سے پہلی رات

40

عید کے دن غسل

41

خوب صورت لباس اور خوشبو کااہتمام

42

نماز عیدالفظر کے لیے کچھ کھاکردجانا اروعیدلاضحیٰ سے واپس آکر کھانا

45

شہر سے باہر نماز عید

46

عورتوں کاعید گاہ جانا

47

عورتوں کے لیے عیدگاہ جانے کے آداب

49

پیدل اور سوار ہوکر عید گاہ جانا

49

راستہ بدلنا

53

راستہ بدلنے کی حکمت

53

راستہ بدلنے کاجواز

55

تکبیر یں کہنا

56

تکبیروں کے اوقات

53

عیدکاوقت

59

تکبیر کے الفاظ

24

عیدگاہ میں نماز عید سے پہلے یابعد میں نفل

62

مطلق نوافل

63

عیدکی نماز سے واپس گھر آکر نفل

63

اذان وااقامت

64

نماز عید کی رکعات

64

طریقہ نماز عید

65

تکبیرات زوائد

65

احناف کامسلک

65

جمہور کامسلک

67

تکبیرات زوائد کی شرعی حیثیت

71

ان تکبیرات کے مابین

71

رفع الیدین

72

جہری قراءت اورسورتیں

74

حکمت

77

نماز عید کے بعد خطبہ

77

افتتاح خطبہ

78

ایک ہی خطبہ

80

عیدگاہ میں منبر

80

خطبہ سننا

83

اگر نماز عید کی جماعت نہ ملے

84

دوسرے دن نماز عید

87

عید مبارک کہنے کامسنون طریقہ

89

نماز عیدین کے بعد مصافحہ ومعانقہ کی شرعی حیثیت

93

عیدین کے بعد مصافحہ ومعانقہ کاشرعی کاحکم

94

سوال

97

جواب

94

اجتماع عید وجمعہ کی شکل میں ایک افواہ کی حقیقت

105

ایک افواہ کی حقیقت

105

نماز جمعہ کے حکم میں تغیر اورخصت

110

اصحاب رخصت

112

قربانی کافلسفہ اوربعض احکام قرآن کریم  میں

115

قربانی کے احکام ومسائل

118

عشرہ ذوالحج کی فضیلت

118

نوادرات سلف

125

قربانی کی فضیلت

127

حج اکبر

127

قربانی کے معاملے میں اسوہ نبوی

131

قربانی کی شرعی حیثیت

133

ترک قربانی پر وعید

135

ایک قربانی میں پورے گھر والوں کی شرکت

135

ایک جانور میں شراکت

138

ایام قربانی

140

قربانی کرنے والے کے لیے ہدایات

142

بال اور ناخن نہ کاٹنا

142

اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا

144

عورت کے ذبیحہ

45

مزدوری میں قربانی کاگوشت نہ دینا

146

چمڑے اور گوشت سے کچھ نہ بیچنا

147

اجرت میں کھالیں

148

نماز عید کے بعد قربانی کرنا

148

نحر او رذبح کامسنون طریقہ

150

جانوروں کی نظروں سے دور چھر ی تیز کرنا

151

نحرکرنا

153

ذبح کرنا

153

گائے یا بھینس کو ذبح یانحر

154

جانور کو قبلہ رو کر لینا

157

کھڑے اونٹ کو نجر کرنا

155

جانور کو ذبح کرنے کی کیفیت

157

تکبیر

158

قربانی کاجانور ذبح کرتےوقت ذکر ودعا

158

قربانی کے جانور

160

بھینس یابھینسے کےقربانی

161

قربانی کے جانورں میں مطلوبہ اوصاف

164

افضل قربانی

169

قربانی کے جانور کو پالنغا

169

قربانی والے جانور کے عیوب ونقاص

171

کانوں او رآنکھوں کے عیوب

171

اندھا کانا بیمار لاغر

172

کٹے ہوئے کان ٹوٹے ہوئے سینگ والے اور اندھے جانور

172

خارش زدہ اور تھن کٹا جانور

173

متفق علیہ اور مختلف فیہ عیوب

174

خصی حانور کاحکم

174

حاملہ جانور کاحکم

175

جانور خریدنے کے بعد رونماہونے والے عیب

177

جانور کو بدلنا

178

قربانی والے جانور کی عمریں او ردانت

179

مسنہ یادودانتا

181

جذعہ یاکھیرا

182

کسی فوت شدہ کی طرف سے قربانی

183

ایک وضاحت

186

قربانی کے گوشت کی تقسیم

186

غیر مسلم کے لیے قربانی کاگوشت

188

گوشت کی مدت

188

قرض لے کر قربانی کرنا

189

قربانی کی شرعی حیثیت کو مشتبہ ومشکوک بنانے کی ناکا م وبدترین سازش

190

قربانی او رتعاصل امت

191

قربانی پر بے رحمی کے دوایلہ کاجائز ہ

193

مویشیوں کی قلت کابہانہ

199

ضیاع اموال کارونا

201

آگے آگے دیکھے

203

قربانی کامادی فائدی

206

حجاج کی ہدی کے فوائد ومصارف

208

مصادر ومراجع تالیف

213

مصادر مراجع تخریج

219

قربانی کامعاشی پہلو

204

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 126
  • اس ہفتے کے قارئین 158658
  • اس ماہ کے قارئین 1677731
  • کل قارئین115569731
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست