#966

مصنف : خالدبن عبد اللہ بن محمد المصلح

مشاہدات : 27707

دلوں کی اصلاح

  • صفحات: 62
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1860 (PKR)
(جمعہ 09 جولائی 2010ء) ناشر : مکتبہ دعوت توعیۃ الجالیات،ربوہ،ریاض

اللہ تعالیٰ کے نزدیک فضل و شرف کا معیار ظاہری افعال و اعمال نہیں بلکہ ایمان کے حقائق ہیں۔ عمال کی فضیلت و برتری صاحب عمل کے دل کے اندر قائم دلیل و برہان کے تابع ہوتی ہے یہاں تک کہ دو عمل کرنے والے بظاہر ایک رتبہ دکھائی دیتے ہیں لیکن فضیلت و برتری اور وزن میں ان دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ قلب کی اصلاح و تزکیہ اور اسے آفات سے پاک رکھنے اور فضائل و خوبیوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دینے والی چیزوں میں سے یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نےاپنے بندوں سے اپنی نگاہ کا مرکز ان کے دلوں کو قرار دیا ہے۔ اس ضمن میں ماضی قریب کے جید عرب عالم دین شیخ محمد صالح المنجد نے ’سلسلہ اعمال القلوب‘ کے نام سے کتاب لکھی جس کا اردو ترجمہ ’دل کی اصلاح‘ اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ اردو ترجمہ نہایت سلیس اور رواں ہے۔ کتاب کومتعدد عناوین میں تقسیم کرنے کے بعد دلوں کی صفائی پر نگارشات پیش کی گئی ہیں۔ ان عناوین میں اخلاص و للّٰہیت، توکل، محبت، خوف و خشیت، امید کی حقیقت، تقویٰ کی حقیقت، تسلیم و رضا، شکر گزاری، صبر و تحمل، ورع اور مشتبہات سے بچاؤ، غور و فکر اور نفس کا محاسبہ شامل ہیں۔ 750 سے زائد صفحات پر مشتمل اس کتاب میں ہر عنوان کے تحت الگ سے مقدمہ قائم کیا گیا ہے اور ہر بحث کا مکمل تعارف کروانے کے بعد اصل موضوع سے بحث کی گئی ہے۔ انسان کی تمام تر کامیابی کا دارو مدار اسی پر ہے کہ دنیا میں وہ اپنی اصلاح کر لے اور اپنے آپ کو آخرت کےلیےتیار کر لے۔ اس ضمن میں یہ کتاب نہایت مددگار ثابت ہو گی۔

 

(ع۔م)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ از مشتاق احمدکریمی

 

3

دلوں کی پاکیزگی کیوں ؟اور اس کی اہمیت

 

4

آفتیں جو دلوں کو فاسدکردیتی ہیں

 

24

پہلی آفت:اللہ کے ساتھ شرک کرنا

 

25

دوسری آفت:بدعت اور مخالفت سنت

 

27

تیسری آفت :اتباع شہوات اور معاصی میں واقع ہونا

 

28

چوتھی آفت:شک وشبہات میں گرفتار ہونا

 

36

پانچویں آفت غفلت کاشکار ہونا

 

40

دلوں کی پاکیزگی وطہارت کیسے حاصل ہوتی ہے ؟

 

41

پہلی دوا:قرآن کریم

 

43

دوسری دوا:بندے کی اللہ تعالی سے محبت

 

45

تیسری دوا:اللہ تعالی کا ذکر

 

48

چوتھی دوا:سچی توبہ اور کثرت استغفار

 

51

پانچویں دوا:اللہ تعالی سے بکثرت دعا وسوال کرنا

 

54

چھٹی دوا:آخرت کی بکثرت یاد کرنا

 

55

ساتویں دوا:سلف صالحین کی سیرتوں کامطالعہ کرنا

 

56

آٹھویں دوا:نیک لوگوں اور اللہ والوں  کی صحبت اختیار کرنا

 

57

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36925
  • اس ہفتے کے قارئین 462415
  • اس ماہ کے قارئین 1662900
  • کل قارئین113270228
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست