فقہ اسلامی کی اجمالی تاریخ اگرچہ عربی تاریخوں مثلا مقدمہ ابن خلدون اور کشف الظنون وغیرہ میں مذکور ہے،لیکن اس زمانے میں جو جدید فقہی ضروریات پیدا ہو گئی ہیں،ان کے لئے یہ اجمالی حالات واشارات بالکل ناکافی ہیں۔موجودہ حالات میں بہت سے معاملات کی نئی نئی صورتیں پیدا ہو گئی ہیں، اور ان معاملات کی بناء پر ایک جدید فقہ کو مرتب کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی۔اور یہ سوال پیدا ہو رہا تھا کہ آیا فقہ اسلامی ایک جامد چیز ہے ؟یا ہر زمانے کی ضروریات وحالات کے مطابق اس میں تغیر وتبدل ہوتا رہا ہے۔؟اس سوال کو حل کرنے کی سب سے پہلی ضرورت یہ تھی کہ فقہ اسلامی کے مختلف ادوار کی مفصل تاریخ مرتب کی جائے،اور ہر دور تغیرات،انقلابات،خصوصیات اور امتیازات نہایت تفصیل سے دکھائے جائیں اور ان کے علل واسباب کی تشریح کی جائے ۔ زیر تبصرہ کتاب "تاریخ فقہ اسلامی" عالم اسلام کے معروف عالم دین اور مجتہد علامہ محمد الخضری کی عربی تصنیف "تاریخ التشریع الاسلامی" کا اردو ترجمہ ہے۔جس پر مترجم کا نام موجود نہیں ہے۔مولف موصوف نے فقہ اسلامی کی تاریخ کو چھ ادوار پر تقسیم کیا ہے ،جن میں سے پہلا فقہ بعھد نبی کریمﷺ،دوسرا فقہ بعھد کبار صحابہ کرام یا خلفائے راشدین،تیسرا فقہ بعھد صغار صحابہ کرام وتابعین ،چوتھا فقہ کا وہ زمانہ جس میں اس نے باقاعدہ ایک مستقل علم کی حیثیت اختیار کر لی،پانچواں فقہ کا وہ دور جس میں ائمہ کے مسائل کی تحقیق کے لئے جدل کی گرم بازاری ہوئی اور چھٹا دور بزمانہ تقلید سے شروع ہو کر آج تک کے زمانے پر مشتمل ہے۔فقہ اسلامی کی تاریخ پر یہ ایک منفرد اور شاندار کتاب ہے ،فقہ کے فن سے تعلق رکھنے والے ہر طالب علم کو اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف ومترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین۔(راسخ)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
دیباچہ |
|
1 |
مقدمہ |
|
2 |
پہلا دور |
|
3 |
نزول قرآن کی کیفیت |
|
12 |
مکی و مدنی آیتوں کی امتیازی خصوصیات |
|
14 |
قرآن مجید میں فقہ اسلامی کا بنیادی اصول |
|
17 |
عدم جرح |
|
18 |
قلت تکلیف |
|
19 |
فہرست نا مکمل |
|
|