#2294

مصنف : ڈاکٹر عائض القرنی

مشاہدات : 23088

غم نہ کریں ( جدید ایڈیشن )

  • صفحات: 483
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12075 (PKR)
(اتوار 08 فروری 2015ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

دنیا دارالامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے ۔آزمائش سے کسی مومن کوبھی مفر نہیں۔ دنیا میں غم ومسرت اور رنج وراحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی  ضرورت  ہے  یعنی نفس پر اتنا  قابو  ہوکہ مسرت وخوشی کے نشہ میں اس  میں فخر وغرور پیدا نہ ہو اور غم وتکلیف میں  وہ  اداس اور بدل نہ  ہو۔ انسان کو  اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف  سب کچھ  منجانب اللہ ہے  اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک مومن کے عقیدے کا  حصہ ہے  کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ  کی ذات ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں  سےجنہیں چاہتا ہے انہیں آزمائش میں  مبتلا کردیتا ہے تاکہ وہ  اطاعت پرمضبوط  ہوکر نیکی کے کاموں میں جلدی کریں اور جوآزمائش انہیں پہنچی ہے ۔اس پر وہ صبر کریں تاکہ  انہیں بغیر حساب اجروثواب دیا جائے ۔ اور یقیناً اللہ کی سنت کا بھی یہی  تقاضا ہےکہ  وہ اپنے نیک بندوں کوآزماتا رہے تاکہ وہ ناپاک کوپاک سےنیک کو بد سے  اور سچے کوجھوٹے سے جدا کردے ۔ لیکن جہاں تک  ان کے   اسباب کا تعلق ہے تو وہ سراسر انسان کے اپنے کئے دھرے کا  نتیجہ سمجھنا چاہیے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے’’جوکچھ تمہیں مصائب پہنچتے  ہیں وہ تمہارے ہی کردار کا نتیجہ ہیں جبکہ تمہارے بے  شمار گناہوں کو  معاف کردیا جاتا ہے ‘‘ زیر نظر کتاب ’’غم نہ  کریں‘‘ڈاکٹرعائض القرنی  کی  مقبول ترین  عربی کتاب لاتحزن کا اردو ترجمہ ہے۔اس کتاب کو  عالم ِعرب اور یورپ میں شاندار کامیابی ومقبولیت  حاصل ہوئی ہےاس کی دس لاکھ کاپیاں کچھ عر صہ میں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں۔پوری دنیا میں اس کتاب نےاپنی مقبولیت کےبے مثال ریکارڈ قائم کیے  ہیں ۔ یورپ میں یہ کتاب Don’t Be Sad اور عرب میں لاتحزن  برصغیر پاک و ہند میں غم نہ کریں کےنام سے مختلف ناشرین نے  شائع کی ۔ زیر تبصرہ کتا ب  محترم  غطریف  شہباز ندوی کا سلیس  ورواں ترجمہ ہے جسے  محترم طاہر نقاش ﷾ نے   (مدیر دالابلاغ ،لاہور ) حسنِ طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔ مؤلف نے اس میں وہ تمام شرعی ہدایات کہ جن کومدنظر رکھتے ہو ے مایوسی اور پریشان کن کیفیت سےدور رہا جاسکتا ہے، ذکر کردیئے ہیں اور یہ ہدایات قرآن و حدیث کی نصوص سے مزین ہیں۔روحانی و قلبی قوت کےلئے کتاب لائق مطالعہ ہے۔ اور حزن وملال او رخوف ووحشت کے طوفانوں میں گھرے ہوئے دلوں کے لیے  باعث ٹھنڈک وشفا ہے۔اللہ تعالیٰ  مصنف،مترجم کی  مساعی جمیلہ کوقبول فرمائے اور اور  اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم   محمد طاہر نقاش ﷾ کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے  فرمائے  کہ  وہ  اصلاحی وتبلیغی کتب  کی اشاعت کے ذریعے   دین ِاسلام کی اشاعت وترویج کے لیے  کوشاں ہیں ۔ انہوں نے   اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی مطبوعات  مجلس التحقیق الاسلامی   کی لائبریری اور کتاب وسنت  ویب سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے   ہدیۃً عنائت کی ہیں۔(آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف تمنا

 

5

مقدمہ

 

7

کچھ اس کتاب کے بارے میں

 

24

مقدمہ طبع اول

 

9

سوچیں اور شکر بجالائیں

 

13

بے جا تنقید کا سامنا کیسے کریں

 

18

عسر کے ساتھ یسر بھی ہے

 

24

بدلہ صرف اللہ دیتا ہے

 

28

نماز

 

35

قسمت پر راضی رہیں

 

40

غم نہ کریں

 

54

جذبات پر قابو

 

63

جو کھوگیا اس پر افسوس نہ کریں

 

78

لوگوں کی حرکتیں دیکھ کر پریشان نہ ہوں

 

86

خوش رہنے کے قاعدے

 

98

رنج وغم اور حسد کے اثرات

 

112

خاموشی اچھی غذا ہے

 

123

گردش ایام

 

133

موت کا ایک دن معین ہے

 

145

افسردگی خودکشی کا دروازہ ہے

 

162

خوش نصیبی کے عناصر

 

178

عبودیت کا تقاضا

 

188

ایمان ہی راہ نجات

 

206

اپنا احتساب کیا کیجیے

 

222

گناہ سے دور رہیں

 

233

چار چیزوں سے دور رہیں

 

236

کلام الہٰی کو سنیے

 

244

مظلوم کی دعا

 

257

کتابیں بہترین ساتھی ہیں

 

274

رضا مندی کے فائدے

 

295

ناراضگی شیطان کی شکار گاہ ہے

 

300

دنیا کی زندگی سب کچھ نہیں

 

313

خیر کے کام برے نتائج سے بچاتے ہیں

 

331

ولی کون ہیں؟

 

352

اولیاء کی کرامات

 

263

جیسا کروگے ویسا بھرو گے

 

397

منتخب اشعار کا ترجمہ

 

459

فہرست مضامین

 

465

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 35996
  • اس ہفتے کے قارئین 461486
  • اس ماہ کے قارئین 1661971
  • کل قارئین113269299
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست