#4921

مصنف : ڈاکٹر حافظ محمود اختر

مشاہدات : 3864

ارمغان پروفیسر ملک محمد اسلم

  • صفحات: 448
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11200 (PKR)
(اتوار 03 دسمبر 2017ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب

بلاشبہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔ رب ذوالجلال نے اسے دوسری مخلوقات پر یہ فوقیت علم کی بنا پر عطا کی ہے۔ اللہ ہی ہے جس نے انسان کو قلم کے ذریعے علم سکھایا اور زمین پر اپنا نائب بنا کر بھیجا۔ اُس کے خاص بندے اسی قلم کے اور کائنات کے مشاہدے کے ذریعے اپنے علم میں اضافہ کرتے اور اسے آگے بڑھاتے ہیں۔ اللہ کے ایسے ہی خاص بندوں میں سے ایک نام پروفیسر ملک محمد اسلم صاحب کا ہے جنہوں نے علم کے سمندر میں ڈوب کر سراغِ زندگی پایا اور اسی علم کے بحرِ بے کراں بن کر اس کے دامن کو وسیع اور تشنگانِ علم کو سیراب کیا۔ اپنے اسلاف اور خصوصاً اہل علم اسلاف کو یادرکھنا‘ بعد میں آنے والوں کے لیے ضروری ہوتا ہے اور رہنمائی کا ذریعہ بھی۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی خاص ملک محمد اسلم کے حالات پر مشتمل ہے اس میں ان کے مقالات کو   جدید تحقیق کے اصولوں کی روشنی میں جانچا  گیا ہے اور حتی الامکان یہ بات بھی ملحوظ رکھی گئی ہے کہ یہ  مقالات اس سے قبل کہیں طبع نہ ہوئے ہوں اس طرح اس ارمغان میں شامل ہونے والے مضامین اپنی حیثیت میں تحقیقی مقالات ہیں اور ارمغان کے اس نمبر کا بنیادی مقصد ’’برصغیر میں خدمات حدیث‘‘ ہے۔اور یہ کتاب نہایت محنت اور خلوص سے لکھی گئی ہے۔ اسلوب نہایت عمدہ اور شاندار اپنایا گیا ہے۔ یہ کتاب ’’ ارمغان پروفیسر ملک محمد اسلم ‘‘ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمود اختر﷾ اور پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت﷾  کی مرتب کردہ ہے اور ان کی  عظیم کاوش ہے ۔ اس کتاب کے علاوہ آپ دونوں کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

1

پروفیسر ملک محمد اسلم مرحوم

 

1

برصغیر میں علم حدیث کا طائرانہ جائزہ

 

15

اصول حدیث پر اردو میں لکھی گئی معروف کتب کا مختصر جائزہ

 

41

رد و قبول حدیث چند مباحث

 

77

نواب صدیق حسن خان کی خدمات حدیث

 

91

ابو الطیب محمد شمس الحق عظیم آبادی کی خدمات حدیث

 

105

التعلیق الصحیح

 

127

عقیدہ معاد اور احادیث نبویہ

 

153

دفاع حدیث میں سید ابو الاعلیٰ مودودی

 

197

برصغیر کے مسیحی  ادب میں حدیث نبوی

 

237

انکار حدیث حق یا باطل

 

263

بیسویں صدی میں انکار حدیث

 

301

سند حدیث

 

323

شرکاء کا تعارف

 

377

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28633
  • اس ہفتے کے قارئین 531272
  • اس ماہ کے قارئین 1154980
  • کل قارئین112762308
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست