#5266

مصنف : اختر راہی

مشاہدات : 7370

اقبال سید سلیمان ندوی کی نظر میں

  • صفحات: 325
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8125 (PKR)
(پیر 12 مارچ 2018ء) ناشر : بزم اقبال کلب روڑ لاہور

علامہ محمد اقبالؒ ہماری قوم کے رہبر و رہنما تھے،آپ کو شاعر مشرق کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اہل مشرق کے جذبات و احساسات کی جس طرح ترجمانی کا حق اقبال مرحوم نے ادا کیا ہے اس طرح کسی دوسرے نے نہیں کیا ہے ۔شاعری کسی فکرونظریہ کودوسروں تک پہنچانے کاموثرترین طریقہ ہے ۔شعرونظم سے عموماً عقل کی نسبت جذبات زیادہ متاثرہوتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ وحی الہیٰ کے لیے شعرکواختیارنہیں کیاگیا۔تاہم اگرجذبات کی پرواز درست سمت میں ہوتوانہیں ابھارنا بجائے خودمقصودہے ۔۔ ان کی شاعری عروج رفتہ کی صدا ہے ۔ ان کے افکار و نظریات عظمت مسلم کے لئے ایک بہترین توجیہ اور جواز فراہم کرتے ہیں،اوراسلام کی انقلابی ،روحانی اوراخلاقی قدروں کاپراثرپیغام ہے ۔ان کی شاعری میں نری جذباتیت نہیں بلکہ وہ حرکت وعمل کاایک مثبت درس ہے ۔اس سے انسان میں خودی کے جذبے پروان چڑھتے ہیں اورملت کاتصورنکھرتاہے ۔بنابریں یہ کہاجاسکتاہے کہ اقبال نے اسلامی تعلیمات کونظم میں بیان کیاہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ اقبال سید سلیمان ندوی کی نظر میں‘‘ اختر راہی کی تصنیف ہے۔ جس میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی ’اسرار خودی‘، رموز بے خودی، خضرِ راہ، پیام مشرق، مثنوی مسافر، بال جبریل، ضرب کلیم اور دیگر اقبال سے متعلق افکار پر سید سلیمان ندوی کے نظریات کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مصنف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(رفیق الرحمن)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مرتب

1

مقدمہ

5

حصہ اول ڈاکٹر اقبال کی اسرار خودی کا انگریزی ترجمہ

37

حصہ دوم مکاتیب اقبال

123

ضمیمے

235

مآخذ

284

اشاریہ

289

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20018
  • اس ہفتے کے قارئین 445508
  • اس ماہ کے قارئین 1645993
  • کل قارئین113253321
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست