#2214

مصنف : قاری نجم الصبیح تھانوی

مشاہدات : 17810

الاجراء في قواعد التجويد

  • صفحات: 98
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2450 (PKR)
(منگل 13 جنوری 2015ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر اب تک عربی کے ساتھ ساتھ  اردو میں بھی  بہت سارے رسائل و کتب لکھی جا چکی ہیں۔ جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ پیشِ نظر کتاب بھی انہی کتب میں ایک اضافہ ہے۔ زیر تبصرہ  کتاب " الاجراء فی قواعد التجوید "محترم قاری نجم الصبیح تھانوی  صاحب کی تصنیف ہے،اور اس پر تقریظ استاذ القراء والمجودین قاری محمد ادریس العاصم ﷾کی رقم کردہ ہے۔اس کتاب  میں مولف نے علم تجوید کے ابتدائی مسائل کو بیان کیا ہے۔ شائقین علم تجوید کے لئے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،جس کا تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

3

حرف آغاز

 

4

اجراء کرانے کا طریقہ کار

 

5

اس کتاب میں اجراء کا طریقہ کار

 

7

مخارج الحروف

 

8

صفات الحروف

 

9

تجوید کے اسباق سے متعلق کچھ نمونہ جاتی سوالات

 

11

رہنما مشق سوالات مع جوابات

 

15

ادغام کی تعریف

 

34

ادغام متقاربین

 

34

ادغام متجانسین

 

34

ادغام تام

 

34

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30779
  • اس ہفتے کے قارئین 456269
  • اس ماہ کے قارئین 1656754
  • کل قارئین113264082
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست