#5689

مصنف : شکیل احمد مظاہری

مشاہدات : 7181

متشابہات آیات قرآنیہ

  • صفحات: 133
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3325 (PKR)
(ہفتہ 02 فروری 2019ء) ناشر : فضل بکڈپو جامع مسجد ریلوے کوڈور ضلع کڈپہ انڈیا

قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے جس میں  ہماری ہدایت اور راہنمائی  کی تما م تفصیلات موجود ہیں۔ یہ کتاب قیامت تک آنے والے لوگوں کےلئے ذریعۂ ہدایت و رُشد اور راہ نجات ہے۔ یہ کتاب ایک ایسی گائیڈ بک ہے ،جو کسی بھی انسان کے لئے ہرقسم کے حالات وواقعات میں شاندار اور کامیاب رہنمائی کرتی ہے۔ یہ کتاب آسمانی وزمینی علوم کا احاطہ کرنے والی ہے۔ اس کائنات میں کیاہوا، کیا ہوچکا اورکیا ہونے والاہے،اس کے بارے میں تمام معلومات اس کتاب میں موجودہے۔ صرف یہ نہیں بلکہ اس کتاب میں دنیا میں رونما ہونے والے کسی بھی قسم کے حالات وواقعات کے اسباب اور وجوہات کا تذکرہ تفصیلی طور پر گیا ہے۔ اللہ کی نازل کردہ اس کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے،جس کا احاطہ کرنا کسی انسان کے لئے ناممکن ہے۔اس کتاب میں انسان جتنا غور وفکر کرکے پڑھے گا، اتنا ہی اس کتاب سے استفادہ کرکے اس کے اسرار ورموز اور معلومات سے آگاہ ہوسکے گا۔ اس  میں آج تک کوئی کمی بیشی نہیں ہو سکی اور اسے دنیا کی واحد محفوظ کتاب ہونے کی حیثیت حاصل ہے۔قرآن مجید کی اسی شان اور مقام ومرتبے کے پیش نظر اہل علم نے اس کی خدمت میں اپنی زندگیاں کھپا ئی ہیں اور اس کے مختلف علوم وفنون کو مدون فرمایا ہے۔قرآن مجید کے مختلف علوم وفنون میں سے ایک علم متشابہات القرآن ہے۔ حفاظ کرام کو  ان آیتوں پر متشابہات پیش آتے  ہیں  جن کے الفاظ کا ایک حصہ ہم شکل حروف سے مرکب ہے عام طور پر قرآن کریم  کےحافظوں کوان آیات کویاد کرنے میں دشوار ی ہوتی ہے اور مختلف  آیات میں تعبیر کےاختلاف اور کلمات کی کمی اور زیادتی  کو محفوظ رکھنا مشکل ہوتا ہے آیات متشابہات کے متلق متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیرنظر کتاب’’ متشابہات آیات ِ قرآنیہ ‘‘   جناب شکیل احمدمظاہری کی  مرتب شدہ ہےمرتب موصوف نے   ان آیات  کو جمع کیا ہےاور کہاں سورت میں یہ لفظ ہے اور کہاں نہیں ہے اس کو تحریر کردیا ہے تاکہ حفاظ قرآن کو متشابہات سے مامون ہونے  میں مدد مل سکے اور بنا قرآن دیکھے صحیح قرآن کی تلاوت آسانی  سے کی جاسکے ۔یہ کتاب حفاظ کرام اور طلباء علوم دینیہ کےلیے  قرآن پاک کی سولہ سو سے زائد مشابہ اورمتشابہ آیات کا  مفید مجموعہ ہے مسابقہ حفظ کے لیے  طلبۂ حفظ ، حفاظ اور قراء کےلیے ایک نایاب تحفہ ہے ۔اس کتاب کو طلبا حفظ  قرآن کریم ا ورنئے حفاظ کےلیے  ہر وقت اپنے ساتھ رکھنا  بہت مفید ہوگا ۔ یہ کتاب  ہمیں ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی ﷾ (مدیر  کلیۃ  القرآن جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور )کے توسط سے پی ڈی ایف  فارمیٹ میں  موصول ہوئی  ہے  افادۂ عام کےلیےاسے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے  یہ کتاب تحفۃ الحفاظ فی الآیات المتشابہات کے نام سے بھی مطبوع ہے اور سائٹ بھی موجود ہے  ۔(م۔ا)

<span style="background-color: yellow;"></span>

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46886
  • اس ہفتے کے قارئین 472376
  • اس ماہ کے قارئین 1672861
  • کل قارئین113280189
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست