#3300.06

مصنف : امام احمد بن حنبل

مشاہدات : 6845

الفتح الربانی فقہی ترتیب مسند امام احمد (اردو) جلد۔7

  • صفحات: 616
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21560 (PKR)
(بدھ 27 جنوری 2016ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

امام احمد بن حنبل﷫( 164ھ -241) بغداد میں پیدا ہوئے۔ آپ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 179ھ میں علم حدیث کے حصول میں مشغول ہوئے جبکہ اُن کی عمر محض 15 سال تھی۔ 183ھ میں کوفہ کا سفر اختیار کیا اور اپنے استاد ہثیم کی وفات تک وہاں مقیم رہے، اِس کے بعد دیگر شہروں اور ملکوں میں علم حدیث کے حصول کی خاطر سفر کرتے رہے۔ امام احمد جس درجہ کے محدث تھے اسی درجہ کے فقیہ اورمجتہد بھی تھے۔ حنبلی مسلک کی نسبت امام صاحب ہی کی جانب ہے۔ اس مسلک کا اصل دار و مدار نقل و روایت اور احادیث و آثار پر ہے۔ آپ امام شافعی﷫ کے شاگرد ہیں۔ اپنے زمانہ کے مشہور علمائے حدیث میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ مسئلہ خلق قرآن میں خلیفہ معتصم کی رائے سے اختلاف کی پاداش میں آپ نے کوڑے کھائے لیکن غلط بات کی طرف رجوع نہ کیا۔ آپ کوڑے کھا کھا کر بے ہوش ہو جاتے لیکن غلط بات کی تصدیق سے انکار کر دیتے۔ انہوں نے حق کی پاداش میں جس طرح صعوبتیں اٹھائیں اُس کی بنا پر اتنی ہردلعزیزی پائی کہ وہ لوگوں کے دلوں کے حکمران بن گئے۔ آپ کی عمر کا ایک طویل حصہ جیل کی تنگ و تاریک کوٹھریوں میں بسر ہوا۔ پاؤں میں بیڑیاں پڑی رہتیں، طرح طرح کی اذیتیں دی جاتیں تاکہ آپ کسی طرح خلق قرآن کے قائل ہو جائیں لیکن وہ عزم و ایمان کا ہمالہ ایک انچ اپنے مقام سے نہ سرکا۔ حق پہ جیا اور حق پہ وفات پائی۔ امام صاحب نے 77 سال کی عمر میں 12 ربیع الاول 214ھ کوانتقال فرمایا۔ اس پر سارا شہر امنڈ آیا۔ کسی کے جنازے میں خلقت کا ایسا ہجوم دیکھنے میں کبھی نہیں آیا تھا۔ جنازہ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد محتاط اندازہ کے مطابق تیرا لاکھ مرد اور ساٹھ ہزار خواتین تھیں۔ (وفیات الاعیان : 1؍48) حافظ ابن کثیر﷫ فرماتے ہیں کہ امام صاحب کایہ قول اللہ تعالیٰ نےبرحق ثابت کردیا کہ: ’’ان اہل بدع ،مخالفین سے کہہ دوکہ ہمارے اور تمہارے درمیان فرق جنازے کے دن کا ہے (سیراعلام النبلاء:11؍ 343) امام صاحب نے کئی تصنیفات یادگار چھوڑیں۔ ان کی سب سے مشہوراور حدیث کی مہتم بالشان کتاب ’’مسنداحمد‘‘ ہے۔ اس سے پہلےاور اس کے بعد مسانید کے کئی مجموعے مرتب کیے گئے مگر ان میں سے کسی کو بھی مسند احمد جیسی شہرت، مقبولیت نہیں ملی۔ یہ سات سو صحابہ کی حدیثوں کا مجموعہ ہے۔ اس میں روایات کی تعداد چالیس ہزار ہے۔ امام احمد نے اس کو بڑی احتیاط سے مرتب کیا تھا۔ اس لیے اس کا شمار حدیث کی صحیح اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے۔ حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی﷫ نے اس کو کتبِ حدیث کے دوسرے درجہ کی کتابوں یعنی سنن ابی داؤد، سنن نسائی اور جامع ترمذی کے ہم پایہ قرار دیا ہے۔ مسنداحمد کی اہمیت کی بنا پر ہر زمانہ کے علما نے اس کے ساتھ اعتنا کیا ہےاور یہ نصاب درس میں بھی شامل رہی ہے۔ بہت سے علماء نے مسند احمد کی احادیث کی شرح لکھی بعض نے اختصار کیا بعض نےاس کی غریب احادیث پر کام کیا۔ بعض نے اس کے خصائص پر لکھا اوربعض نے اطراف الحدیث کا کام کیا۔ مصر کے مشہور محدث احمد بن عبدالرحمن البنا الساعاتی نے الفتح الربانى بترتيب مسند الامام احمد بن حنبل الشيباني کے نام سے مسند احمد کی فقہی ترتیب لگائی اور بلوغ الامانى من اسرار الفتح الربانى کے نام سے مسند احمد پر علمی حواشی لکھے۔ اور شیخ شعیب الارناؤوط نے علماء محققین کی ایک جماعت کے ساتھ مل کر الموسوعة الحديثية کے نام سے مسند کی علمی تخریج او رحواشی مرتب کیے جوکہ بیروت سے 50 جلدوںمیں شائع ہوئے ہیں۔ مسند احمد کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں بھی ڈھالا جاچکا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مسند احمد امام احمد بن حنبل‘‘ مسند احمد کا 12 جلدوں پر مشتمل ترجمہ وفوائد ہیں۔ مترجمین میں پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی﷾ (سابق شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ، لاہور) شیخ الحدیث عباس انجم گوندلوی﷾، ابو القاسم محمد محفوظ اعوان ﷾ کےاسمائےگرامی شامل ہیں۔ تخریج وتحقیق اور شرح کا کام جناب ابو القاسم محمد محفوظ اعوان ﷾ کی کاوش ہے۔ موصوف نے آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ کی روشنی میں احادیث کی تشریح وتوضیح کی ہے اورمختلف فیہ مسائل میں زیادہ ترصرف راحج قول پیش کرنے پر اکتفا کیا ہے۔ شرح میں شیخ ناصر البانی ﷫ کے بعض فقہی مباحث بھی موجود ہیں ۔فوائد میں امام البانی ﷫ جیسے محققین پر اعتماد کرتے ہوئے احادیث صحیحہ کاذکر کیاگیا ہے۔ احادیث کی تخریج، صحت وضعف کاحکم لگاتے وقت ’’الموسوعۃ الحدیثیۃ‘‘ کو سامنے رکھاہے۔ اور بعض مقامامات پر حکم لگاتے وقت شیخ البانی کی رائے کو ترجیح دی ہے۔ کتاب کے آخر میں الف بائی ترتیب کے ساتھ احادیث کے اطراف قلمبند کردئیے گئےہیں۔ تاکہ قارئین آسانی کےساتھ اپنے مقصد تک رسائی حاصل کرسکیں۔ اور اسے شیخ احمد عبدالرحمن البنا کی فقہی ترتیب کے مطابق مرتب کر کے شائع کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے مولانا حافظ عبد اللہ رفیق﷾ (شیخ الحدیث جامعہ محمد یہ لوکوورکشاپ، لاہور) کو جنہوں نے اس کتاب پرنظرثانی فرماکر اس میں موجود نقائص کو دور کرنے کی بھر پور سعی کی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ اجر عظیم سے نوازے جناب شیخ الحدیث ومفتی پاکستان حافظ عبدالستار حماد﷾ کوکہ جنہوں نےاپنی نگرانی میں مسند احمد کا ترجمہ بزبان اردو کروانے کی ذمہ داری لی۔ جو کہ بعد میں یہ سعادت محمد رمضان محمدی صاحب کے حصہ میں آئی جن کی نگرانی میں یہ کام پایۂ تکمیل تک پہنچا۔ خراج تحسین کےلائق جناب ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی ﷾ جو دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی حدیث رسول کی خدمت میں مصروف کار ہیں۔ دیار غیر میں منہج سلف کی ترجمانی میں ان کا کردار انتہائی نمایاں ہے۔ ایسے ہی ان کےدست راست او رمخلص دوست حافظ حامد محمود خضری﷾ (ایم فل سکالر لاہور انسٹی ٹیوٹ فارسوشل سائنسز، لاہور) کو اللہ تعالیٰ اجر جزیل عطا فرمائے کہ جن کے علمی تعاون واشراف سے محدثین کی علمی تراث کو بزبان اردو ترجمہ کے ساتھ منصۃ شہود پر لایاجارہا ہے۔ اب تک مختلف موضوعات پر تقریبا 35 کتب مرتب ہوکر شائع ہوچکی ہیں۔ ہم انتہائی مشکور ہیں جناب خضری صاحب کےجن کی کوششوں سے انصار السنۃ، لاہور کی تقریباً تمام مطبوعات ادارہ محدث کی لائبریری کو حاصل ہوئیں۔ یہ ضخیم کتاب بھی انہی کے تعاون سے میسر ہوئی ہے جسے افادۂ عام کے لیے ہم نے ویب سائٹ پر پبلش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو منظر عام پرلانے میں شامل تمام افرادکی محنت کو قبول فرمائے۔ آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

طلاق کابیان

 

ضرورت کے پیش نظر طلاق کے جائز ہونے ضرورت کے بغیر اس کاناجائز ہونے اور اس معاملے میں والدین کی اطاعت کابیان

19

حالت حیض میں او رطہر میں مجامعت کے بعد حمل کے واضح ہونے سے پہلے تک طلاق دینے کی ممانعت

22

اکھٹی او رالگ الگ تین طلاقوں کابیان

25

اشارہ کنایہ سے طلاق کاحکم

30

زبر دستی لی گئی طلاق کاحکم

34

غلام کی طلاق کابیان

34

سوئے ہوئے نابالغ بچے او رپاگل کی طلاق واقع نہ ہونے کا بیان

35

بیوی کو میراث سے محروم کرنے والے مریض ا ور مذاق سے طلاق دینے والا کابیان

36

بغیر ضرورت خلع لینے والیوں کی سزا

38

خلع کابیان

 

رجوع کرتے وقت گواہ بنانے اوراس چیز کی بیان کہ تین طلاق والی عورت سے پہلے خاوند کے لیے کیسے حلال ہوگی

38

ایلاء کی کتاب

 

(لِلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ) کی تفسیر کابیان

40

ظہار کی کتاب

 

ظہا رکے لفظ اور سبب کابیان

49

اس شخص کابیان جوماہ رمضان میں دن میں جماع کرنے کے ڈر سے اپنی بیوی سے ظہار کرلیتا ہے

52

لعان کی کتاب

 

لعان کے حکم کے نزول سے پہلے اس خاوند پر تہمت کی حد نافذ کرنے کے وجوب کابیان جواپنی بیوی پر تہمت لگائے او رچارگواہ پیش نہ کرسکے

55

لعان کے سبب تہمت والی آیات کی تفسیر لعان اور سیدنا ہلال بن امیہ ﷜ کے واقعہ کابیان

57

عویمر عجلان اور ان کی بیوی درمیان لعان کے واقعہ کی وضاحت

63

حمل کی وجہ سے لعان کرنے کامسئلہ اور اس شخص کابیان جو مرد کے نام لے کراپنی بیوی پر تہمت لگاتا ہے

65

کنواری لڑکی کی بکارت زائل ہوجانے کی وجہ سے لعان کامسئلہ

67

یہ اس بات کابیان ہے کہ شوہر لعان والی عورت کے اخراجات کا ذمہ دار نہیں اور عورت پر تہمت بھی نہیں لگائی جائے گی اگرچہ اس کی اولاد کو باپ کی نسبت سے نہیں پکاراجائے گا

67

لعان کرنے والے میاں بیوی ہمیشہ کے لیے جدا ہوجاتے ہیں

69

لعان کے بارے میں زمان زمکان کی حدبندی

70

اولاد میں شک کااشارہ دینے سے لعان نہیں کیا جائے گا

70

اس چیز کابیان کہ بچہ اس کاہے جس کے بسترپر پیدا ہوا نیز بچے کو اس کے والد سے ملانے او رنسب کا دعوی کرنے کابیان

71

قرعہ کابیان

75

قیافہ کے جواز کابیان

76

جو قصد اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے او رجو شخص اپنی ہی اولاد سے انکار کرے اس کی سزا کابیان

77

عدتوں کابیان

 

حاملہ خاتون کی عدت وضع حمل ہے خواہ وہ طلاق یافتہ ہویا بیوہ کیو نکہ اللہ تعالی نے فرمایا (اور حاملہ خواتین کی عدت کی مدت یہ ہے کہ وہ حمل وضع کردیں

80

جب غیر حاملہ خاتون کا خاوند فوت ہوگا تواس کی عدت چار ماہ دس دن ہوگی کیونکہ اللہ تعالی نے فرمایا‘‘اورتم میں سے لوگ فوت ہو جاتے ہیں اور بیویوں چھوڑے جاتے ہیں تو وہ چار ماہ دس دن کا انتظار کیا کرے

83

متوفی عنہازوجہا عورت کے سوگ اور پابندیوں کابیان

83

متوفی عنہا زوجہا عورت کہاں عدت گزرے گی آیا ایسی عورت کو نان نفقہ دیا جائے گا

85

غیر حاملہ کی عدت تین حیض ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے ’’طلاق والی عورتیں حیض انتظار کریں ’’ (سورہ بقرہ :228) اور جو عورتیں حیض سے ناامید ہوچکی ہیں یا عورتیں جو ابھی تک چھوٹی ہیں ان کی عدت تین ماہ ہے جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا ’’جنہیں حیض نہیں آتا ان کی عد ت میں اگر تمہیں شک ہوا ہوتو ان کی عدت تین ماہ ہے اوران کی بھی جن کو ابھی تک حیض نہیں آیا ہو:(سورہ طلاق:4)

85

مطلقہ بائنہ (جس سے رجوع نہیں ہوسکتا)کے نان نفقہ اوراس کی رہائش کابیا ن او رضرورت کے لیے اس کاباہر نکلنا

86

قطعی طلاق والی حاملہ اور رجعی طلاق والی کے خرچہ کابیان

95

لونڈی کے رحم کی برات کابیان

96

نفقہ کابیان

 

خاوند کی حیثیت کے مطابق بیوی کانان وفقہ واجب ہے اس خدمت میں خاوند کااجر وثوب

99

اگر خاوند خرچہ پورا نہ دے تو بیوی بغیر پوچھے خاوند کے ما ل سے پورا لے سکتی ہے

101

بغیر فساد اوراسراف کے خاوند کے گھر سے خرچ کرنے والے بیوی کے ثواب او راسراف کرنے والی کی وعید کابیان

103

اگر خاوند کے لیے نان ونفقہ مشکل ہوتو بیوی جدائی کامطالبہ کرسکتی ہے

105

اعزہ واقارب پر خرچ کرنے کابیان نیز ان میں سے کس کو مقدم کیا جائے اور لونڈی پر خرچ کرنے کابیان

105

بچوں کی پرورش کابیان

 

شادی تک بچے کی پرورش کی ذمہ دارماں ہے

109

پر ورش میں والدین کے تنازعہ اور اختلاف کے وقت بچے کے سلسلے میں قرعہ اندازی کرنے اور سن تمیز تک پہنچنے کی صورت میں اس کااختیار دینے کابیان

109

اس چیز کابیان کہ ماں کے بعد پرورش کی زیادہ حقدار کون ہے

111

کھانوں کابیان

 

اس چیز کابیان کہ تمام اشیاء کااصل حکم اباحت کاہے جب تک منع نہ کردیا جائے یافرض نہ قرار دیا جائے

113

ان چیزوں سے متعلقہ ابواب جن کاکھانا مباح اور حلال ہے

 

گھوڑے او رجنگلی گدھے کی حلت کابیان

116

سانڈاکھانے کابیان

117

بجو کے حلال ہونے کابیان

124

خرگوش سیہی اور مرغی کے گوشت کاحکم

125

مچھلی اور ٹڈی کابیان

127

لسن او رپیاز کھانے کابیان

129

اہل کتاب کے کھانے کاحکم

133

حرام کھانوں کابیان

135

گھر یلوگدھے کے گوشت او ر جلالہ کے گوشت کابیان

138

بلی کچلی والے جانوروں اور ذی مخلب پرندوں کے حکم کابیان

141

مردار امردار خنزیر کے گوشت کی حرمت

141

مجبور امردار کھانے کی رخصت کی کابیان

144

نبی کریم ﷺ کے پسندید ہ کھانوں کاذکر

144

اجتماعی کھانے میں برکت ہے

151

زیادہ کھانے کی مذمت

152

کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے اور نہ دھونے کے جواز کابیان

154

جب کھانا پیش کردیا جائے طعام پہلے نماز کے بعد میں

157

کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنے اور اس کےشروع او رآخر میں دعا ئیں پڑھنے کابیان اوراس

چیز کی وضاحت کہ قوم کامعزز آدمی کھانا کھانے کاآغاز کرے

157

کھڑے ہوک راو رٹیک لگا کر کھانا کھانے کاحکم

162

دائیں ہاتھ سے کھانا اور پینا مستحب اور بائیں ہاتھ سے مکروہ ہے

165

ایک سے زائد اکٹھی کھجور کھانے اوٹنے اور کھانے میں پھونک مارنے سے ممانعت کابیان

167

کھانے والے کاپلیٹ کے اس حصے سے کھانا جس اس کے سامنے ہو

169

گوشت کوپکانے اس کو نوچ کرکھانے اس میں زیادہ شوربا بنانے اور ا س کو گرم گرم نہ کھانے کابیان

170

زمین پرگرے ہوے لقمے کواٹھانے کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنے پلیٹ کو صاف کرنے اوربرتن کاکھانے والے کے لیے بخشش طلب کرنے کابیان

172

کھانے کے بعد کی دعاوں کا بیان

177

اس شخص کابیان جس کوکھانے کی دعوت دی گئی او راس نے کھانے سے فراغت کے بعداپنے ساتھیوں کے لیے دعا کی

179

مشروبات کابیان

 

پانی پلانے کی فضیلت کے ثواب او رزائد پانی کو روک لینے سے ممانعت بلکہ اس معاملے میں سختی کابیان

182

رسول اللہ ﷺ کاپسندیدہ مشروب اور برتن کو ڈھانپنے کابیان

185

مومن کم پیتاہے

1087

پینے والے والوں کی ترتیب کاقوم کے شرف والے آدمی سے پینے کاآغاز کااو راس کے بعد دائیں طرف والے کومقدم کرنے کا اور اس چیز کابیان کہ پلانے والا آخر میں پانی پنے گا

186

کھڑے ہوکرپانی پینا منع ہے

189

کھڑے ہوکر پینے کی رخصت کابیان

190

مشک سے منہ لگا کر پانی پینے کی ممانعت کابیان

192

مشک سے منہ لگاکر پانی پینے کی اجازت کی دلیل

194

برتن میں سانس لینا اور پھونک مارنا منع ہے

196

پانی پینے کے دوران برتن سے باہر تین سانس لینا مستحب ہے

197

منہ لگا کر پانی پینے کاحکم

198

دودھ اس کو پینے اور اس کو دوہنے وغیرہ کابیا ن

199

نبیذ کی جائز او رحرام قسم کابیان

200

نبیذ کی جائز اقسام کابیان نیز نبی کریم ﷺکے لیے نبیذ کیسے او رکس چیز سے نبیذ بنائی جاتی تھی

200

مشکیز ے کی نبیذ اوراس سے نبی کریم ﷺ کے پینے اور آپ ﷺ کااس کو اچھا سمجھنے کابیان

203

نبیذ کی ناجائز صورتو ں اور مٹکے کی نبیذ کابیان

205

دوچیزوں کو ملا کران سے بنائے گئے نبیذ کابیان

209

ان برتنوں کابیان جن میں نبیذ بنانے سے منع کیا گیا لیکن پھر ان کی حرمت منسوخ ہوگئی

212

سابق احادیث میں جن برتنوں میں نبیذ بنانے کو حرام قرار دیا گیا ان کے حکم کے منسوخ ہونے کابیان

217

وہ جس سے شراب بنائی جاتی ہے اور شراب کی حرمت کابیان او ریہ کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے

220

شراب کی قباحت اس ک ےمقاسد اس کوپینے والے پر لعنت او رآخرت کے شراب سے اس کے محروم ہونے کابیان

228

شراب کے مفاسد اور شراب کی حرمت سے قبل سیدنا حمزہ ﷜ کاسیدنا علی ﷜ کی دواونٹنیوں کاواقعہ

228

شرا ب اور اس کے پینے والے پر لعنت اور آخرت کی شراب سے اس کے محرم ہوجانے کابیان الایہ یہ کہ وہ توبہ کرلے

229

شرابی کی وعید کابیان ہم اس سے اللہ تعالی کی پناہ طلب کرتت ہیں

231

شراب کی بہان ےاور اس کے برتنوں کو توڑدینے کااو رشراب کو سرکہ بنا لینے سے ممانعت کابیان

235

شراب کے ذریعے علاج کرنے کو حرام قرار دینے اور اس چیز کابیان کہ شراب دوانہیں ہے

238

شکار اور ذبائح کابیان

 

سدھائے ہوئے شکاری کتے اور باز وغیرہ کے شکار کابیان

240

کتا شکار میں سے کھالے تو اس کاحکم

243

کتے پر بسم اللہ پڑھ کر چھوڑنے کامسئلہ

244

کمان سے شکار کرنے اور غائب ہوجانے والے یاپانی میں گر جانے والے شکار کے حکم کابیان

247

معراض کے شکار کے حکم کابیان

248

بندوق او ر اس جیسی چیز وں کو پھینکنے سے ممانعت کابیان

249

ذبح اور اس کے واجبات اور مستحبات کے ابواب

 

ذبح پر بسم اللہ پرھنے اور غیر اللہ کے لیے ذبح کرنے کابیان

252

ذبیحہ سے نرمی کرنے اس کو جلدی جلدی ذبح کردینے چھر ی کو تیز کرنے او ردودھ والے جانو ر کو چھوڑدینے کابیان

254

جو چیز خون بہا دے اس کے ذریعے ذبح کرنے کے جواز کابیان ماسوائے دانت اور ناخن کے نیز اس امر کی وضاحت کی بدک جانے والے اونٹ کے ساتھ کیا کیا جائے گا

256

گرنے والے بدک جانے والے اور ماں کے پیٹ میں موجود بچے کابیان

259

زندہ جانور سے علیحدہ کیا ہوئے حصے کے مردار ہونے او ران ذبیحوں کابیان جن کو کھانا جائز نہیں ہے

260

طب ’د م ’نظر بد’بیماری کامتعدی ہونا’بدفال لینا اور نیک فال لینا

 

طب

262

علاج کرنے پر آماد کرنے اور اس چیز کابیان کہ ہر بیماری کی دوا ہے

262

حرام دوا اسے علاج کروانے کے متعلق نہی کا بیان

265

بخار او راس کے علاج کابیان

267

سینگی اس کے فوائد او راوقات کابیان

274

داغ لگواکر علاج کروانا جائز ہے لیکن نبی کریمﷺ نے اس کو ناپسند کیا ہے

276

نبی کریم ﷺ نے جو دوائیں اور چیزوں کے خواص بیان کیے ہیں ان کے بارے میں ابواب

 

عجوہ کھجور کھمبی اور کلو نجی اوران کے فوائد کابیان

280

پیٹ کی بیماریوں نمونیا اور بچوں کی حلق کی تکلیف کاعود ہندی کے ساتھ علاج کرنے کابیان

286

اس چیز کابیان جونبی کریم ﷺ نے عرق نساء بیماری کے تجویز کی

291

زخموں او رجسم پر نکل آنے والے دانوں کے علاج کابیان

292

سنابوٹی اور گائے ےکے دودھ سے علاج کابیان

293

صحت کے مفید اور مضر غذاؤں کابیان

295

دم او رتعویذ اور جائز او ر ناجائز صورتوں کابیان

297

جائز صورتوں کابیان

297

پھنسی کادم کابیان

300

دم کے الفاظ کابیان

301

قرآن مجید کے ذریعے دم کرنے کابیان

309

ناجائز دم اور تمیمہ کابیان

312

نظر اور اس کے سچ ہونے کابیان

319

اگر کو ئی چیز پسند آجائے تو کیا کہنا چاہیے نیز نظر زدہ آدمی کے علاج کیسے کیا جائے

320

نظر لگنے سے دم کرنے کابیان

323

بیماری کامتعدی ہونابدشگونی لینااچھی فال لیناطاعون او راچانک موت

324

بیماری کے متعدی ہونے کی نفی کابیان

328

نحوست کابیان جس کو بدشگونی کہا جاتاہے

331

اگر برےشگون اورنحوست کاکوئی وجود ہوتاتووہ عورت گھوڑے اور گھر میں ہوتا

336

نیک فال اور نیک شگون کابیان

339

طاعون کے اوروباکے ابواب

 

طاعون کی حقیقت اس کے مفہوم اس کی وجہ سے مرنے والے کی شہادت اوراس سے فرار اختیار نہ کرنے والے کابیان

342

طاعون زدہ زمین میں داخل ہونے کی اورموجودہ لوگوں کافرار ہوتے ہوئے وہاں نکل جانے کاممانعت کابیان

347

طاعون سےبھاگ جانے والے کے گناہ اور اس میں صبر کرنے والے کے ثواب کابیان

349

اچانک موت کابیان

350

خوابوں کی تعبیر کابیان

 

اس چیز کابیان کہ اچھا خواب نبوت کی خوشخبریوں میں سے ہے

351

اس امر کابیان کہ مومن کاخواب نبوت کے اجزاء میں سے ہے

353

خوابوں کی اقسام او راس چیز کابیان کہ مکروہ خواب دیکھنے والا کیا کرے

357

خواب دیکھنے کے بہتر ین اوقات او رخواب کے بارے میں جان بوچھ کر

359

خوابوں کی تعبیر کابیان

361

نیند میں شیطان کے کھیلنے کی اطلاع نہ دینے کابیان

367

نبی کریم ﷺ کے خوابوں کابیان

369

نبی کریمﷺ کاخواب میں اللہ تعالی کو دیکھنے کابیان

376

نبی کریم ﷺ کے اس فرمان کابیان کہ جس نے مجھے نیند میں دیکھا اس نے مجھے ہی دیکھا

378

لہوولعب کے بارے میں کتاب

 

لہوولعب کی جائز صورتوں کے ابواب

397

خاوند کا اپنی بیوی کے ساتھ کھیلنا

397

عیدین وغیرہ جیسے مواقع پر دفع بجانے کے جواز کابیان

399

حبشیوں کے کھیل کے اور رقص کا بیان

401

لہوولعب کی ناجائز صورتوں کے ابواب

402

حیوان کے ساتھ کھیلنا کی ممانعت کابیان

402

جوااور نرد (چوسر) جیسے کھیل کھیلنے کی حرمت کابیان

405

لہوکے آلات گانے والیوں اور شراب کے پینے کابیان

408

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22204
  • اس ہفتے کے قارئین 180736
  • اس ماہ کے قارئین 1699809
  • کل قارئین115591809
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست