#3091

مصنف : ڈاکٹر محمد عبد الرحمن الخمیس

مشاہدات : 6932

ائمہ حنفیہ کی کوششیں شرک اور اس کے وسائل کے بیان میں

  • صفحات: 87
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1740 (PKR)
(منگل 08 دسمبر 2015ء) ناشر : وزارت اسلامی امور و اوقاف و دعوت و ارشاد، مملکت سعودی عرب

اللہ تعالیٰ نے جس پر زور طریقے  سے شرک کی مذمت کی ہے کسی اور چیز کی نہیں کی ہے۔حتی کہ شرک کی طرف جانے والے ذرائع اور اسباب سے بھی منع فرما دیا ہے۔ شرک کا لغوی معنی برابری جبکہ شرک کی واضح تعریف جو علماء کرام نے کی ہے وہ یہ ہے کہ اَللہ تعالیٰ کے کسی وصف کو غیر اللہ کیلئے اِس طرح ثابت کرنا جس طرح اور جس حیثیت سے وہ اَللہ تعالیٰ کیلئے ثابت ہے ،یعنی یہ اِعتقاد رکھنا کہ جس طرح اَللہ تعالیٰ کا علم اَزَلی، اَبدی ، ذاتی اور غیر محدود ومحیطِ کل(سب کو گھیرے ہوئے ) ہے ،اِسی طرح نبی اورولی کو بھی ہے اور جس طرح اَللہ تعالیٰ جملہ صفاتِ کمالیہ کا مستحق اور تمام عیوب ونقائص سے پاک ہے ،اِسی طرح غیر اللہ بھی ہے تو یہ شرک ہو گا اور یہی وہ شرک ہے جس کی وجہ سے اِنسان دائرۂ اِسلام سے خارِج ہو جاتا ہے اور بغیر توبہ مرگیا تو ہمیشہ کیلئے جہنم کا اِیندھن بنے گا۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اور نبی کریم ﷺ نے اپنی احادیث مبارکہ میں جس قدر شرک کی مذمت اور توحید کا اثبات کیا ہے اتنا کسی اور مسئلے پر زور نہیں دیا ہے۔سیدنا آدم ؑ سے لے کر  نبی کریمﷺ تک ہر رسول و نبی نے اپنی قوم کو یہی دعوت دی ہے۔شرک کی اسی قباحت اور اس کے ناقابل معافی جرم ہونے کے سبب تمام علماء امت نے اس کی مذمت کی اور لوگوں کو اس سے منع کرتے رہے۔عصر حاضر میں شرک پھیلانے کے سب سے بڑے علمبردار احناف اور معتقدین ہیں، جنہوں نے ہزاروں درباروں اور مزاروں کو کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔لیکن متقدمین احناف شرک کی مذمت کرتے اور لوگوں کو اس سے منع کیا کرتے تھے۔ زیر تبصرہ کتاب" ائمہ حنفیہ کی کوششیں،  شرک اور اس کے وسائل کے بیان میں" سعودی عرب کے معروف عالم دین ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن الخمیس کی عربی کتاب کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ محترم سعید مرتضی ندوی صاحب نے کیا ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں علماء احناف کے وہ اقوال جمع فرما دئیے ہیں جن میں انہوں نے شرک کی مذمت کی ہے،تاکہ عصر حاضر کے مشرکین پر حجت قائم ہو سکے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف اور مترجم دونوں کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

3

مبحث اول علماء حنفیہ کے نزدیک شرک کی تعریف

7

مبحث دوم علماء حنفیہ کے نزدیک شرک کی اقسام

16

مبحث سوم شرک کے وسائل جن سے علماء حنفیہ نے توحید کے پہلو کی حفاظت کے لیے ڈرایا ہے

30

مبحث چہارم شرک کے کچھ نمونے جن سے علماء حنفیہ نے ڈرایا ہے

33

شرک کے مظاہر اور اس کی مختلف شکلیں

44

اہل جاہلیت کے شرک کی حقیقت اور ان کی گمراہی

51

عبودیت و مسکنت پر دلالت کرنے والی تعظیم

59

خاتمہ

81

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 23914
  • اس ہفتے کے قارئین 449404
  • اس ماہ کے قارئین 1649889
  • کل قارئین113257217
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست