#3939

مصنف : ابو یحیٰ امام خان نوشہری

مشاہدات : 6055

اہل حدیث کے 10 مسائل (تخریج شدہ ایڈیشن)

  • صفحات: 141
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5640 (PKR)
(پیر 01 اگست 2016ء) ناشر : تنظیم الدعوۃ الی القرآن والسنۃ، راولپنڈی

مسلمانوں کی فرقہ بندیوں کا افسانہ بڑا طویل اورالمناک ہے ۔مسلمان پہلے صرف ایک امت تھے ۔ پہلے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کہہ کر ایک شخص مسلمان ہوسکتا تھا لیکن اب اس کلمہ کے اقرار کے ساتھ اسے حنفی یا شافعی یا مالکی یا حنبلی بھی ہونے کا اقرار کرنا ضروری ہوگیا ہے ۔ضرورت اس امر کی   مسلمانوں کو اس تقلیدی گروہ بندی سے نجات دلائی جائےاور انہیں براہ راست کتاب وسنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کی دعوت دی جائے ۔مسلک اہل حدیث در اصل مسلمانوں کوکتاب وسنت کی بنیاد پر اتحاد کی ایک حقیقی دعوت پیش کرنےوالا مسلک ہے ۔ اہل حدیث کے لغوی معنی حدیث والے اوراس سے مراد وہ افراد ہیں جن کے لیل ونہار،شب وروز،محض قرآن وسنت کےتعلق میں بسر ہوں او رجن کا کوئی قول وفعل اور علم، طور طریقہ اور رسم ورواج قرآن وحدیث سے الگ نہ ہو۔گویا مسلک اہل حدیث سے مراد وہ دستورِ حیات ہےجو صرف قرآن وحدیث سے عبارت ،جس پر رسول اللہﷺ کی مہرثبت ہو- زیر تبصرہ کتاب ’’ اہل حدیث کے دس مسائل‘‘ مولانا ابو یحیٰ امام خاں نوشہروی ﷫ کی تصنیف ہے۔ مولانا نے اس کتاب میں اہل حدیث کے دس مسائل (نماز ،اذان ، جمعہ ، امام کی شرطیں، روزے ، وضو اور طہارت ، زکوٰۃ، حج ، نکاح اورجنازے کے مسائل) کو کتاب وسنت کی روشنی میں سوال وجواب اور ایک دلچسپ مکالمے کی صورت میں   بیان کیا ہے جس سے ایک تو مسئلہ سمجھنے میں آسانی اور قاری کوکتاب پڑہتے ہو ئے کوئی اکتاہٹ محسوس نہیں ہوتی ۔اور وعظ نصحیت کا یہ ایک مؤثر طریقہ ہے۔ یہ کتاب اگرچہ پہلے بھی سائٹ پر موجود تھی لیکن اس میں تخریج کا اہتمام نہیں ہے ۔یہ ایڈیشن تخریج شدہ ہے اس لیے اسے بھی سائٹ پر پبلش کیا جارہا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مولانا کے درجات بلند فرمائے ۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پہلا: نماز کے مسائل

8

دوسر۔ اذان

36

تیسرا۔ جمعہ کی اذان اور خطبہ

59

چوتھا۔ امام کی شرطیں

67

پانچواں۔ روزوں کے مسائل

77

چھٹا۔ پانی، نہانے، وضو اور طہارت کے مسائل

85

ساتواں۔ زکوٰۃ کے مسائل

94

آٹھواں۔ حج کے مسائل

102

دسواں۔ میت اور جنازے کے مسائل

130

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 88473
  • اس ہفتے کے قارئین 170874
  • اس ماہ کے قارئین 170874
  • کل قارئین111778202
  • کل کتب8856

موضوعاتی فہرست