#3202

مصنف : کرم الدین سلفی

مشاہدات : 5822

نماز میں سورہ فاتحہ

  • صفحات: 214
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5350 (PKR)
(منگل 12 جنوری 2016ء) ناشر : فاروقی کتب خانہ، ملتان

نماز دین اسلام کے بنیادی پانچ ارکان میں سے کلمہ توحید کے بعد ایک اہم ترین رکن ہے۔اس کی فرضیت قرآن و سنت اور اجماعِ امت سے ثابت ہے۔ یہ شبِ معراج کے موقع پر فرض کی گئی ،اور امت کو اس تحفہ خداوندی سے نوازا گیا۔اس کو دن اور رات میں پانچ وقت پابندی کے ساتھ باجماعت ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض اور واجب ہے۔لیکن نماز کی قبولیت کے لئے سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی نماز کے موافق ہو۔نماز کے مختلف فیہ مسا ئل میں سے ایک مسئلہ فاتحہ خلف الامام کا ہے کہ امام کے پیچھے مقتدی سورۃ الفاتحہ پڑھے گا یا نہیں پڑھے گا۔ہمارے علم کے مطابق فرض نفل سمیت ہر نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا فرض اور واجب ہے،نمازی خواہ منفرد ہو،امام ہو یا مقتدی ہو۔کیونکہ سورۃ الفاتحہ نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور اس کے بغیر نماز نامکمل رہتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے اس میں فاتحۃ الکتاب نہیں پڑھی۔دوسری جگہ فرمایا: “جس نے أم القرآن(یعنی سورۃ الفاتحہ)پڑھے بغیرنماز ادا کی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، نا مکمل ہے۔یہ احادیث اور اس معنی پر دلالت کرنے والی دیگر متعدد احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ امام کے پیچھے سورۃ الفاتحہ پڑھنا واجب اور ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’نماز میں سورۃ فاتحہ‘‘مولانا کرالدین السلفی کی تصنیف ہے۔موصوف معروف سلفی مدارس میں استاد رہے ۔علوم دینیہ وآلیہ کی تدریس تعلیم میں آپ کو خاص ملکہ حاصل تھا ۔کتاب ہذا آپ کا علمی شاہکار ہے جس میں آپ نے فرضیت فاتحہ کواحادیث نبویہ ، اقوال صحابہ وتابعین، اور ائمہ کی روشنی میں نہایت مختصر مگر جامع انداز میں ثابت کرنے کی کوشش کی ہے-یہ کتاب فرضیت فاتحہ خلف الامام پر ایک کامیاب علمی وتحقیقی کاوش ہے ۔فاتحہ خلف الامام کے وجوب واثبات پر اس کتاب میں ساڑھے تین صد سے زائد دلائل باحوالہ نقل کیے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر اور پڑھ کر ہر انصاف پسند آدمی کی سمجھ میں یہ مسئلہ آسکتا ہے کہ سورۃ فاتحہ ہر حالت میں ضروری ہے اوراس سے فرار کی کوئی صورت نہیں ہے ۔اس کتاب میں مدرک رکوع کی رکعت پر مفصل بحث کرتے ہوئے مصنف موصوف نے 30 دلائل اس امر کے دیے ہیں کہ مدرک رکوع کی رکعت نہیں ہوتی۔نیز نماز جنازہ میں بھی سورۃ فاتحہ کی فرضیت کےبارےمیں 39 حوالے نقل کیے ہیں۔اللہ تعالیٰ مصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کےمیزان ِحسنات میں اضافہ فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

جنازہ غائبانہ

2

تبصرہ ہفت روزہ اہلحدیث لاہور

3

تبصرہ ہفت روزہ الاعتصام لاہور

4

ناطرین کرام

6

یاد رہے کہ

7

چند اہم کتابیں یہ ہیں

8

امام کے پیچھے مقتدی کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا ثبوت احادیث صحیحہ سے

12

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30712
  • اس ہفتے کے قارئین 456202
  • اس ماہ کے قارئین 1656687
  • کل قارئین113264015
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست