#960.63

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

مشاہدات : 1497

تحریک ختم نبوت جلد 64

  • صفحات: 305
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9150 (PKR)
(منگل 11 اگست 2020ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں   ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فاتحۃ الکتاب

7

برق آسمانی برخرمن قادیانی

8

اخبار اہل حدیث امرتسر 1938ءسے

56

مجھ پر قاتلانہ حملہ اورقادیان میں شماتت

56

تبصرہ برتذکرہ۔1

57

قادیانی اورمصری نزاع اوراس کے فیصلے کی صورت

61

یہ احمدیت ہے یا آریہ سماج

75

قادیان کے ایک مصنف کو سزائے قید وجرمانہ

79

نبی قادیان اوررب قادیان

80

خلیفہ قادیان اپنے مقصد مصر

81

تبصرہ برتذکرہ۔2

83

مرزا قادیانی اپنے مقصد میں فیل

88

قادیانی اقوال مختلفہ کا نمونہ

91

تبصرہ برتذکرہ۔3

92

ڈاکٹر صاحب سچے ہیں یا مرزا صاحب

95

مرزا قادیانی اپنے دعوی میں فیل

98

مرزا قادیانی اورمولانا محمد حسین مرحوم بٹالوی

100

ڈاکٹر بشارت اپنے مسیح کی تکذیب پر اتر آئے

102

بہائی مذہب اوردین اسلام

103

تبصرہ برتذکرہ۔4

107

قرآنی لفظ خاتم النبیین کی صحیح اور معتبر تفسیر

112

مرزا قادیانی فیل گئے ہیں

120

مرزائیوں کا رشتہ ناطہ

132

ڈاکٹر بشارت احمد ،مرزا کی تکذیب پر

134

فاروق قادیان کا باطل دعوی

131

مرزائیوں کا رشتہ ناطہ

132

ڈاکٹر بشارت احمد،مرزا کی تکذیب پر

134

محمدی بیگم کا نکاح

136

یہ احمدیت ہے یا آریہ سماج

141

کیا شیخ بہاءاللہ پیغمبر تھے

146

تبصرہ بر تذکرہ۔5

149

یہ احمدیت ہے یا آریہ سماج

152

سوامی دیانندسرسوتی اورمرزا قادیانی

156

لاہوریوں کوخلیفہ قادیان کے سامنے جھک جانا چاہیے

160

قادیانی کے کلاس فیلو

161

امر جامع پر جمع ہوجاؤ

163

مرزاصاحب چینی مغل تھے یا فارسی الاصل ایرانی

168

ان دو میں تیسرے ہم ہوں گے

170

آسمانی نکاح اورقادیان میں اضطراب

171

خلیفہ قادیان کا ایک عجیب فیصلہ

173

کیا احمدیہ جماعت سے حکومتیں بھی ڈرتی ہیں

174

جرمن ترجمہ قرآن

175

شیخ بہاءاللہ ایرانی مدعی الوہیت تھے یا رسالت

176

مرزا قادیانی کا احیائے اسلام

178

مرزا قادیانی کی کامیابی خواب میں

181

احمدیوں کو ضروری کام پر توجہ کرنی چاہیے

183

مسیح موعود اورتقسیم مال

184

کیا مرزا،توہین رسول کرنیوالا تھا؟

186

خلیفہ قادیان کی خدمت میں عریضہ

187

چوہدری عبدالغنی مرزائی کے ساتھ مباہلہ

189

مرزائیوں کو کھلا چیلنج

191

احمدیہ اخباروں کا مسیح موعود نمبر

192

مرزا قادیانی بری طرح فیل ہوئے

198

آخری فیصلہ پر فیصلہ کن مناظرہ

201

مرزاغلام احمد کا قدوم دہلی

204

سوالات متعلقہ حیات مسیح کے جوابات ۔6

223

مسلمانوں کی بدحالی اورمرزا قادیانی کی ناکامی

226

قادیانی مغالطہ:نزول مسیح کی تاویل اور اس کا جواب

232

پیغام صلح کے الفاظ میں مرزا صاحب کی دعوت

234

بہاءاللہ کی بابت سوال اور اس کا جواب

237

مسئلہ تقدیم وتاخیر اور اخبار فاروق قادیانی

238

سوالات متعلقہ حیات مسیح کے جوابات

241

قادیانی اورلاہوری مرزائیوں میں مباحثہ کب ہوگا؟

245

ساون کے اندھوں کو ہراہی نظرآتا ہے

246

ترجمان اورقادیان

249

سوالات متعلقہ حیات مسیح کے جوابات

250

مرزا کرشن صاحب قادیانی

253

معیار صداقت مسیح موعود

256

تیلی بھی کیا اور روکھا کھایا

258

کذبات مرزا۔2

261

نبیوں اور نجومیوں کی پیش گوئیوں میں فرق

265

تبرکات مرزا

267

قادیانی کی عظیم الشان پیش گوئی

268

کیا شاعری مانع نبوت نہیں؟

271

مرزا صاحب کی دورخی بابانانک کے متعلق

273

مسیح اسرائیلی اور مسیح محمدی

274

گورنمنٹ برطانیہ پرمرزا صاحب کا حملہ

277

مسیح قادیان ،خلیفہ قادیان اورمسیح علیہ السلام

280

قادیانی چیلنج متعلقہ تفسیر نویسی کی حقیقت

281

میری وفات اورقادیان میں شادیانے

285

رسول کیم کا مرتبہ قادیان کی نظر میں

287

مرزا قادیانی کی زندگی پر انصاف سے غورکرو

289

مرزا قادیانی کی خدمت اسلامیہ

295

مرزائیانہ تحریف کا جواب

296

فرقہ ناجیہ جماعت احمدیہ ہے؟

298

مباہلہ اوراس کا ہولناک انجام

301

یورپ میں سرمایہ اصحاب الحدیث کا نگہبان

302

اعتراف خدمات وخراج عقیدت

303

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45010
  • اس ہفتے کے قارئین 203542
  • اس ماہ کے قارئین 1722615
  • کل قارئین115614615
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست