#5613

مصنف : ابو ابراہیم المصری

مشاہدات : 7719

روشنی کا سفر

  • صفحات: 226
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5650 (PKR)
(بدھ 31 اکتوبر 2018ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور

کتاب وسنت  میں بچوں کی تربیت پر بہت زور دیا گیا ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے  فرمایا:’’ جب  بچے سات سال کے ہوجائیں تو انہیں نماز کا حکم  دواور دس سال کی عمر میں اگر نماز نہ پڑھیں تو انہیں سزا دو ۔‘‘(ابو داؤ:494)اولاد کی  تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح  والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے  ایسے  ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے  اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا  واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا  جائے  ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے  اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت  اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں  کوئی شک نہیں  کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت  کی جائے  تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی  ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے  اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے  تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ بچے  اللہ تعالیٰ  کابہترین  عطیہ اور انسان کے لیے صدقہ جاریہ  ہیں ۔والدین اپنے بچوں کے مستقبل کےبارے  میں بہت سہانے خواب دیکھتے ہیں اور اپنا مال ودولت  بھی کھلے  دل سے ان کی تعلیم پر خرچ کرتے ہیں مگردین  کے  لحاظ سے   ان کی تربیت کا پہلو بہت کمزور رہ جاتا ہے ۔نتیجتاً اولاد صدقہ جاریہ بننے کی بجائے نافرمان بن جاتی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ روشنی کا سفر‘‘ فضیلۃ الشیخ  ابو ابراہیم المصر ی کی  چھوٹےبچوں کی تربیت کے متعلق مرتب شدہ  عربی  کتاب  ’’منهاج المسلم الصغير من أحاديث البشير والنذير‘‘ کتاب کا  اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب  بچوں کی تربیت کے متعلق   احادیث رسول ﷺ کا مجموعہ ہے ۔ فاضل مرتب نے یہ کتاب  تین سے بارہ سال  کےبچوں  کےلیے مرتب  کی ہے ۔یہ  مجموعہ  بچوں اور ان  کےوالدین کے لیے یکساں مفید ہے۔ والدین کو چاہیے  کہ وہ روزانہ  اپنے بچوں کو ایک حدیث یاد کروائیں اور ساتھ ساتھ حدیث رسول  پر عمل   کی بھی دلائیں ۔ اس کتاب کو سکول ، کالج ، اکیڈمی غرض ہر تربیتی کورس اور نصاب میں شامل کر کے  بچوں کو اسلامی آداب سے روشناس کروایا جاسکتا ہے ۔ابو سعد  محمد سعید  نے اس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالا ہے  شیخ الحدیث حافظ عبد السلام بھٹوی ﷾  اور پروفیسر طفر اقبال﷾ کی نظر ثانی سے کتاب کی افادیت دوچند ہوگئی ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے بچوں کے لیے مفید بنائے ۔( آمین) )م۔ا)

زیر تکمیل

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69555
  • اس ہفتے کے قارئین 366533
  • اس ماہ کے قارئین 1420033
  • کل قارئین110741471
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست