#6402

مصنف : ڈاکٹر سعید الرحمن بن نور حبیب

مشاہدات : 5212

معروضی اصول تحقیق و تدوین

  • صفحات: 50
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1750 (PKR)
(جمعرات 24 جون 2021ء) ناشر : اسلامک ریسرچ اینڈ اینڈیکسنگ سیل، مردان

دور ِحاضر میں اصول تحقیق ایک فن سے ترقی کرتاہوا ایک اہم علم کی صورت اختیار کرچکا ہے ۔ عالمِ اسلام کی تمام یونیورسٹیوں ، علمی اداروں ، مدارس اور کلیات میں  تمام علوم پر تحقیق زور شور سے جاری ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اصول تحقیق کا مادہ تمام عالمِ اسلام کی یونیورسٹیوں میں عموماً ا ور برصغیر کی جامعات اور متعدد اداروں میں خصوصاً نصاب کے طور پر پڑھایا جاتا ہے ۔ان تمام اداروں میں بھی جہاں گریجویٹ اوراس کے بعد کی کلاسوں میں مقالہ لکھوایا جاتا ہے  یا ایم فل وڈاکٹریٹ کی باقاعدہ کلاسیں ہوتی ہیں وہاں تحقیق نگاری یا اصول تحقیق کی بھی باقاعدہ تدریس ہوتی ہے تحقیق واصول تحقیق پر متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ معروضی اصولِ تحقیق وتدوین‘‘ ڈاکٹر سعیدالرحمن بن نورحبیب  کی مرتب شدہ  ہےاس مختصر  کتاب میں فاضل مرتب نے   تحقیق واصول تحقیق سے متعلق 413 معروضی انداز کے سوالات بناکر کا ان کے جوابات پیش کیے ہیں۔اس کےبعد اقسام تحقیق،32؍مختلف تحقیقی اسالیب وطرق اور  کتاب کے آخر میں تقریباً650؍ تعلیم تحقیق ،انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کےاہم علمی،فنی،وتکنیکی اصطلاحات،مخففات ومختصرات کو پیش کیا ہے ۔(م۔ا)

اس کتاب میں فہرست موجود نہیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45803
  • اس ہفتے کے قارئین 241971
  • اس ماہ کے قارئین 865679
  • کل قارئین112473007
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست