#1180

مصنف : اساتذہ مدرسہ عائشہ صدیقہؓ

مشاہدات : 51658

لسان القرآن ۔ جزءاول

  • صفحات: 221
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6630 (PKR)
(بدھ 19 فروری 2014ء) ناشر : مکتبۃ البشریٰ، کراچی

عربی ایک مبارک زبان ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کا نزول بھی اسی زبان میں کیا۔ عربی زبان کی تفہیم کے لیے بہت سے قواعد مرتب کیے جا چکے ہیں اور اس پر تقریباً ہر بڑی زبان میں بہت سی قیمتی کتب منظر عام پر آ چکی ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب ’لسان القرآن‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک اہم کاوش ہے۔ جس میں عربی کو سمجھنے کے لیے طالبان علم کی سہولت کی خاطر قواعد و ضوابط رقم کیے گئے ہیں۔ اس علمی کام کے پیچھے کراچی میں واقع مدرسہ عائشہ صدیقہ ؓ کے اساتذہ کی محنت کارفرما ہے، جنھوں نے نہایت جانفشانی کے ساتھ آسان اسلوب میں یہ کتاب مرتب کی تاکہ ہر سطح کے طالب علم حتیٰ کہ عوام الناس بھی اس سے استفادہ کر سکیں۔ کتاب تین جلدوں مشتمل ہے اور اس کو ’النحو الواضح‘ کے طرز پر مرتب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پہلے چند اسباق کے علاوہ ہر سبق کا آغاز عربی جملوں سے کیا گیا ہے جن کی روشنی میں زیر بحث قاعدہ کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس کے بعد بقدر کفایت تمرینات ہیں جن کے ذریعے طالب علم قاعدہ کی عملی تطبیق کی مشق حاصل کر سکتا ہے۔ بیشتر اسباق کے آخر میں ایک تمرین ایسی ہے جو آیات قرآنیہ پر مشتمل ہے تاکہ طلبا ابتدا ہی سے قرآن کریم کے اسلوب سے کسی حد تک آشنا ہو جائیں۔ قواعد کی شرح نہایت عام فہم اسلوب میں کی گئی ہے۔ صرف ضروری قواعد کے بیان پر اکتفا کیا گیا ہے اور ابتدائی  مرحلہ میں طلبا کو نحو و صرف کی دقیق بحثوں میں الجھانے سے حتی الامکان گریز کیاگیاہے۔ اپنے موضوع پر یہ کتاب نہایت مفید اور لائق مطالعہ ہے۔(ع۔م)

عناوین

 

صفحہ نمبر

رائے گرامی

 

5

فضائل عربی زباں

 

6

اسلوب کتاب

 

11

عربی کےحروف تہجی

 

13

الدرس الاول الکلمۃ واقسامہا

 

15

الدرس الثانی المعرفۃ والنکرۃ

 

17

الدرس الثالث المذکر والمؤنث

 

20

الدرس الرابع الاعراب والقابہ

 

29

الدرس الخامس المفرد والمثنی والمجمع

 

32

الاسم المفرد

 

32

المثنی

 

33

الجمع المکسر

 

34

جمع مذکر سالم

 

35

جملۃ العربیۃ

 

41

حروف الجارۃ

 

50

شبہ جملہ

 

53

اسمائے اشارہ

 

61

معرب مبنی

 

63

مضاف مضاف الیہ

 

88

افعال منصوبہ

 

112

ان واخواتہا

 

121

فعل ماضی

 

138

کان واخواتہ

 

163

التمرینات العامۃ

 

190

نئےالفاظ

 

216

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27827
  • اس ہفتے کے قارئین 453317
  • اس ماہ کے قارئین 1653802
  • کل قارئین113261130
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست