#1203

مصنف : اساتذہ مدرسہ عائشہ صدیقہؓ

مشاہدات : 31723

مفتاح لسان القرآن ۔ جزء اول

  • صفحات: 95
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2850 (PKR)
(جمعرات 20 فروری 2014ء) ناشر : مکتبۃ البشریٰ، کراچی

عربی ایک مبارک زبان ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کا نزول بھی اسی زبان میں کیا۔ عربی زبان کی تفہیم کے لیے بہت سے قواعد مرتب کیے جا چکے ہیں اور اس پر تقریباً ہر بڑی زبان میں بہت سی قیمتی کتب منظر عام پر آ چکی ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب ’مفتاح لسان القرآن‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک اہم کاوش ہے۔ جس میں عربی کو سمجھنے کے لیے طالبان علم کی سہولت کی خاطر قواعد و ضوابط رقم کیے گئے ہیں۔ اس علمی کام کے پیچھے کراچی میں واقع مدرسہ عائشہ صدیقہ ؓ کے اساتذہ کی محنت کارفرما ہے، جنھوں نے نہایت جانفشانی کے ساتھ آسان اسلوب میں یہ کتاب مرتب کی تاکہ ہر سطح کے طالب علم حتیٰ کہ عوام الناس بھی اس سے استفادہ کر سکیں۔ اس سے قبل ہم قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کام کی خدمت میں اسی ادارے کی شائع کردہ کتاب ’لسان القرآن‘ پیش کر چکے ہیں۔ ’لسان القرآن‘ سے درست طریقے انداز سے استفادہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ ’مفتاح لسان القرآن‘ کا مطالعہ کیا جائے اور جو قواعد بیان کیے گئے ہیں ان کو یاد کیا جائے اور ہر سبق کے اخیر میں دی گئی مشقوں کو حل کیا جائے۔ یہ کتاب ابتدائی کلاسوں کے طلبا کے لیے خاصی مفید ہے ۔(ع۔م)

عناوین

 

صفحہ نمبر

معرفہ ونکرہ

 

5

مذکر ومؤنث

 

6

الاعراب والقابہ

 

10

جملہ عربیہ

 

14

اسمائے اشارہ

 

23

مرکب توصیفی

 

30

مرکب اضافی

 

36

اسماء استفہام

 

51

اسماء خمسہ

 

59

ظرف زمان ومکان

 

75

اسمائے موصولہ

 

87

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 63106
  • اس ہفتے کے قارئین 360084
  • اس ماہ کے قارئین 1413584
  • کل قارئین110735022
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست