#531.01

مصنف : عمر فاروق قدوسی

مشاہدات : 8065

خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر جلد دوم

  • صفحات: 450
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 20250 (PKR)
(بدھ 08 اپریل 2020ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت ہے جس  کےذریعے  ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے  افکار ونظریات  کا قائل بنانے کے لیے  استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے  اوراپنے   عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔ خطباء حضرات  اور مقررین کی سہولت وآسانی کے لیے       اسلامی خطبات  پر مشتمل دسیوں کتب  منظر عام پر آچکی ہیں جن   سے استفادہ کر کے تھوڑا بہت پڑھا ہو ا شخص  بھی  درس  وتقریر اور  خطبہ جمعہ کی تیاری کرکے سکتا ہے ۔خطباء  ومبلغین اور دعاۃِ اسلام کےلیے  زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کےمطابق معلومات کاذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل اوردینِ حق کی بہت بڑی خدمت ہے  اور واعظین  ومبلغین کا بطریق احسن  علمی تعاون  ہے۔ اردوزبان میں خطبات کے مجموعات میں اسلامی خطبات، خطباتِ محمدی ،خطبات ِنبوی،  زاد الخطیب،مولانا عبدالمنان راسخ کی کتبِ  خطبات اور بعض اہل علم  کے  ذاتی نام سے (خطبات آزاد ،خطبات  علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ،مواعظ طارق وغیر ھم ) خطبات کے مجموعات  قابلِ ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب  ’’  خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید جلد2‘‘ خطیب ملت  علامہ احسان الٰہی ظہیرشہید  کے مختلف مواقعوں پر دئیے گئے24 خطبات  اہم  خطبات کا مجموعہ ہے۔یہ خطبات جہاں لوگوں کے عقائد و اخلاق سنوارنے کا سبب بنیں گے وہیں ان خطبات سے اصحاب رسول کی تنقیص کرنے والوں کے مقابلہ کے لیے لوگوں کو ایسے حقائق کا علم ہوگا جس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ یہ کتاب خطبا مقررین اور عوام و خواص کے لیے یکساں مفید ہے۔علامہ  شہید کے ساتھ جام شہادت نوش  کرنے والے ان  کےرفیق خا ص جنا ب مولانا عبد الخالق قدوسی شہید کے فرزند ارجمند جناب  عمرفاروق قدوسی ﷾ نےعلامہ مرحوم کے خطبات کو 2 جلدوں میں مرتب کر کے حسن ِطباعت سے آراستہ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔اللہ تعالیٰ قدوسی برادران  کےعلم وعمل میں  اضافہ فرمائے اور ان کی جہود  کو قبول فرمائے ۔آمین(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

معمولی سا شرک تمام نیک اعمال برباد کر دیتا ہے

7

توحید الٰہ العالمین اور رد شرک

29

دل میں صرف اللہ وحدہ لا شریک کا خوف ہو

49

شجاعت مصطفیٰﷺ

69

معراج مصطفیﷺ سے ہمیں کیا درس ملتا ہے؟

93

نبی کریمﷺ کو معراج سے پہلے کن مصائب ومشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

112

جب سیدنا ابوبکر﷜ کو صدیق کا لقب عطا ہوا

132

صحابہ﷢ کے بارے میں ایک مسلمان کا عقیدہ ہونا چاہیے؟

136

حضرات صحابہ کا جذبہ اطاعت رسول ﷺ

152

نبی رحمتﷺ کے بعد افضل ترین ہستی کون؟

172

حجیت حدیث

200

کیا ہدایت کے لیے قرآن کافی ہے؟

216

انکار رجم یا انکار حدیث؟

238

دین میں قبولیت کا معیار

259

سنت اور بدعت

262

’’عید میلا النبی‘‘ کی شرعی حیثیت

278

زکوۃ کے کچھ مسائل

304

اختلاف امت اور دعوت اہل حدیث

325

پچاس ہزار سال کا دن اور اس کے لیے ہماری تیاری

344

حضرت علی اور حضرت حسن کے حضرت معاویہ﷢ سے اختلاف کو نوعیت

369

مدینہ سے کوفہ تک

390

علمائے امت مخافظین شریعت محمدیہ

411

جب عیسٰ ﷤ کی تشریف آوری ہو گ﷫

421

اعتکاف کے مسائل

428

شیخ العرب والعجم حضرت حافظ محمد گوندلوی کی وفات

431

لیلۃ القدر

432

مرکز اہل حدیث کے لیے دعا

432

ایمان، اکل حلال اور سود

434

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68386
  • اس ہفتے کے قارئین 474256
  • اس ماہ کے قارئین 1048303
  • کل قارئین110369741
  • کل کتب8843

موضوعاتی فہرست