#7284

مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

مشاہدات : 1903

اتحاف القاری شرح شرح السنہ للامام البر بہاری

  • صفحات: 698
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 27920 (PKR)
(بدھ 01 مئی 2024ء) ناشر : نا معلوم

اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اساس پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اور نبی کریم ﷺ نے بھی مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائد کی جدوجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم و تفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بےشمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نے بھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آچکے ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ اتحاف القاری‘‘ از فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان ﷾ چوتھی صدی ہجری کے عظیم امام اہل السنۃ و الجماعۃ ابو محمد حسن بن علی بن خلف البر بہاری ﷫کی عقیدہ کے اہم ابواب پر مشتمل انتہائی جامع کتاب بعنوان ’’ شرح السنۃ‘‘ کی شرح کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب (شرح السنۃ)172 فرقوں کی تشریح و توضیح پر مشتمل ہے۔اور اس میں اہل سنت و الجماعہ کے اصولوں اور بہترین وصیتوں اور مفید نصیحتوں کو پیش کیا گیا ہے ۔ جناب حافظ عبد التواب محمدی صاحب نے اردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ برائے ناشر

 

2

امام بربہاری  کی سوانح حیات

 

7

شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ کی سوانح حیات

 

12

معتمد نسخوں اور منہج بحث کا بیان

 

19

مقدمہ

 

24

اتحاف القاری شرح السنہ للامام البربہاری

 

325

خاتمہ

 

692

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 24995
  • اس ہفتے کے قارئین 450485
  • اس ماہ کے قارئین 1650970
  • کل قارئین113258298
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست