دنیا جہان میں مختلف نظریات اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ پائے جاتے ہیں ۔ لہذا ایک دوسرے کے نقطہ ہائے نگاہ کی تفہیم کے لیے بحث مباحثوں اور مناظروں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ زیر نظر کتاب میں بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک اور رشمی بھائی زاویری کے درمیان ''گوشت خوری جائز یا ناجائز'' کے موضوع پر ہونے والے مباحثے کو مرتب کیا گیا ہے جس میں فریقین کی طرف سے اپنے مؤقف کے اثبات میں جدید سائنسی حقائق کی روشنی میں پرزور دلائل دئیے گئے ہیں۔کتاب کے دوسرے حصے میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے موضوع سے متعلقہ سوالات کا بالدلائل تسلی بخش جواب پیش کیا ہے۔ ان سوالات کا تعلق دنیا میں کھائے جانے والی مختلف غذاؤں سے متعلق تھا کہ کون کون سی غذا جس کو دین اسلام حرام قرار دیتا ہے اور اس کی کیا حکمتیں ہیں اور جن غذاؤں کو حلال قرار دیتا ہے اس میں کیا کیا فوائد ہیں۔(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا تعارف ------------ اشرف محمدی |
|
4 |
حرف آغاز------------ڈاکٹر محمد نائيک |
|
7 |
حصہ اول |
|
|
افتتاحی کلمات ------------ وائی پی تريويدی |
|
8 |
رشمی بھائی زاويری کا تعارف------------ چمن بھائی وہرا |
|
14 |
مناظرے کا طريقہ کار ------------ ڈاکٹر محمد نائيک |
|
15 |
پہلا خطاب ------------ رشمی بھائی زاويری |
|
17 |
دوسرا خطاب------------ڈاکٹرذاکر نائيک |
|
38 |
جوابی خطاب ------------ رشمی بھائی زاويری |
|
63 |
جوابی خطاب ------------ ڈاکٹر ذاکر نائیک |
|
67 |
حصہ دوم |
|
|
سوالات جوابات |
|
79 |