#5567

مصنف : ہیرو ڈوٹس

مشاہدات : 11023

دنیا کی قدیم ترین تاریخ

  • صفحات: 698
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17450 (PKR)
(بدھ 15 اگست 2018ء) ناشر : نگارشات مزنگ لاہور

تاريخ ايک ايسا مضمون ہے جس ميں ماضی ميں پيش آنے والے لوگوں اور واقعات کے بارے ميں معلومات ہوتی ہيں۔تاریخ کا لفظ عربی زبان سے آیا ہے اور اپنی اساس میں اَرخ سے ماخوذ ہے جس کے معنی دن (عرصہ / وقت وغیرہ) لکھنے کے ہوتے ہیں۔ تاریخ جامع انسانی کے انفرادی و اجتماعی عمال و افعال اور کردار کا آئینہ دار ہے۔ تاریخ انسانی زندگی کے مختلف شعبوں میں گزشتہ نسلوں کے بیش بہا تجربات آئندہ نسلوں تک پہنچاتی ہے، تاکہ تمذن انسانی کا کارواں رواں دواں رہے۔تاريخ دان مختلف جگہوں سے اپنی معلومات حاصل کرتے ہيں جن ميں پرانے نسخے، شہادتيں اور پرانی چيزوں کی تحقيق شامل ہے۔ البتہ مختلف ادوار ميں مختلف ذرائع معلومات کو اہميت دی گئی۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہی ہے کہ اس کے توسط سے افراد و قوم ماضی کے دریچے سے اپنے کردہ اور نا کردہ اعمال و افعال پر تنقیدی نظر ڈال کر اپنے حال و استقبال کو اپنے منشا و مرضی کے مطابق ڈھال سکے۔ ابن خلدون کا کہنا ہے کہ مورخ کے لیے ضروری ہے کہ وہ محض نقال نہ ہو بلکہ تاریخ سے متعلقہ تمام علوم کو جانتا ہو۔ اسے اچھی طرح معلوم ہونا چاہیے کہ حکمرانی و سیاست کے قواعد کیا ہیں؟  تاريخ ايک بہت وسيع موضوع ہے، اس لیےاس کی کئی طرح سے قسم بندی کی گئی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ دنیا کی قدیم ترین تاریخ‘‘ بابائے تاریخ ہیرو ڈوٹس   کی شہرہ آفاق اور قدیم تصنیف کی   تاریخی کتاب کا اردو  ترجمہ ہے  یہ ترجمہ یاسر جواد  نے کیا ہے یورپ کی اس  قدیم ترین تاریخ  میں  مصنف نے ان متعدد برائیوں کا ذکر کیا ہے جو تین فارسی بادشاہوں کے ادوار حکومت میں یونان  پر نازل  ہوئی تھیں۔ ان تینوں بادشاہوں کا مجموعی عہد 424 تا 522 ق۔ م ہے۔ مصنف نے اس میں یونان پر فارسی حملوں کی تاریخ کو بیان کیا ہے ۔ دیگر یونانیوں کی طرح  مصنف نے بھی ان واقعات کو فارسی غلامی کےخلاف یونانی آزادی کی فتح کی کہانی کے طور پر بیان کیا ہے۔لیکن اس کی یہ کتاب محض فارسی جنگوں  کابیان نہیں کیونکہ وہ  جھگڑے کی ابتدائی وجوہ بھی تلاش کرتا ہے ۔ اس نے فارسی توسیع پسندی کو مرکزی خیال بنا کر اُن لوگوں کے متعلق بھی مسحور کن تفصیلات دیں جن کا فارسیوں کےساتھ رابطہ ہوا۔مصنف نے تمام واقعات کوایک  اخلاقی سطح پر دیکھا  ہےمثلاً ادلے کا بدلہ ، مکافات عمل وغیرہ  میں اس کی نظر بہت وسیع ہے۔ یونانیوں اور بربریوں کےجھگڑے کو مرکزی موضوع بنایا  ہے ۔(م۔ا) 

 

عناوین

صفحہ نمبر

تعارف

27

پہلی کتاب ’’کلیو‘‘

33

یونان اور فارس کےدرمیان جنگ کی وجوہ ۔داستانی جز1تا5،(2)تاریخی کروسس کی دست درازیاں سابق لیڈیائی تاریخ

6تا25

کروسس کی فتوحات

26

کروسس کےدربار میں سولون کی آمد

9

ایڈراسٹس اوراتیس کی کہانی

34

سائرس کےخلاف کروسس کی تیاریاں کہانتیں معلوم کرنا

46

پسی سٹراٹس کےدورحکومت میں اتھینز کی ریاست

56

سپارنا کی قدیم تاریخ

59

کروسس کی خبرداری

71

کیپاڈوشیاپر کروسس کی فوج کشی سائرس کے ساتھ اس کی جنگ

72

کروسس کوخطرہ اور بچاؤ

86

سائرس کو اس کامشورہ

88

ڈیلفی کے دارالاستخارہ کو اس کاپیغام

90

اس کی بھیلٹیں

92

لیڈیا کےعجائب

93

اہل لیڈیا  کےانداز واطوار

94

سائرس کی تاریخ قدیم اشوری سلطنت میڈیا کی بغاوت

95

قدیم میڈیا ئی تاریخ

96

سائرس کی پیدائش اورپرورش

108

بغاوت کی تحریصات

123

اس کافارسیوں کےجذبات سماعت کرنا فارسیوں کے دس قبائل

125

بغاوت اورجدوجہد

127

فارسیوں کے رواج

131

ایونیائی یونانیوں کو سائرس کی دھمکیاں

141

ایشیامیں یونانی بستیوں کابیان

142

یونانیوں کوتحفظ دینےکےلیے سپارٹا کی مداخلت

152

ساردیس کی بغاوت اورمحکوم ہونا

153

پاکتیاس کاانجام

158

ایشیائی یونانیوں کامطیع بننا

161

بالائی یشیامیں سائرس یک فتوحات

177

بابل کے بارےمیں بیان

178

بابل پر سائرس کی فوج کشی

188

بابل کی شکست

191

شہربابل کی تفصیل

192

بابلیوں کے رواج

194

مساگیتے کلاخلاف سائرس کی مہم

201

دریائے اراکسیز

 202

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 33189
  • اس ہفتے کے قارئین 458679
  • اس ماہ کے قارئین 1659164
  • کل قارئین113266492
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست