#6845

مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

مشاہدات : 3749

دم ذریعہ علاج کتاب وسنت کی روشنی میں

  • صفحات: 44
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1760 (PKR)
(بدھ 16 نومبر 2022ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور

اس میں کوئی شک نہیں کہ قرآن کریم   اور نبیﷺ سے ثابت شدہ دم کے ذریعے علاج کرنا نہایت مفید اور مکمل شفایابی ہے ۔قرآن کریم تمام قلبی وجسمانی امراض اور دنیا وآخرت کی بیماریوں کےلیے مکمل شفا ہے ۔البتہ ہرشخص کوقرآن سےعلاج اور شفایابی کی توفیق نہیں ملتی ۔قرآن کریم کافہم رکھنے والوں کےلیے قرآن کےاندر اس کے علاج کاطریقہ ،بیماری کا سبب اور اس سے بچاؤ کی تدبیر موجود ہے ۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کےمیں دل او رجسم کی بیماریوں کاذکر فرمایاہے ۔ اور ان کےعلاج کاطریقہ بھی بتا دیا ہے ۔اسی طرح سنت نبویﷺ سے ثابت دم کے ذریعے علاج کرنابھی مفید ترین علاج میں سے ہے۔ زیر نظر کتاب   ’’دم ذریعہ علاج کتاب وسنت کی روشنی میں ‘‘ معروف سعودی عالمِ دین صاحب حصن المسلم شیخ سعید بن علی بن وہف القحطانی ﷾ کی تصنیف’’العلاج بالرقى من الكتاب والسنه‘‘ کاترجمہ ہے ۔جس میں شیخ صاحب نے قرآن واحادیث کی روشنی میں بیماریوں کے علاج کو بیان کیا ہے۔یہ کتاب   روحانی وجسمانی بیماریوں   کےستائے ، جنات جادواور ٹونے، نطر بد اور حسد کےحملوں سے زخمی مسلمان کے لیے ایک انمول تحفہ ہے ۔اس کتاب کی اردوترجمانی کا کام’’محترم حافظ ابوبکر ظفر حفظہ اللہ نے بڑے آسان فہم انداز میں انجام دیا  ہے اس  کتاب کا  یک ترجمہ ’’شرعی علاج بذریعہ دم‘‘کے  نام دارالابلاغ کی طرف سے  بھی شائع ہوا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے پریشان حال لوگوں کے لیے   بیماریوں سے شفایابی کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)

عنوانات

صفحہ

دم ذریعہ علاج:کتاب وسنت کی روشنی میں

3

دل کی بیماریوں کی دو قسمیں ہیں

4

جادو کا علاج

8

نظر لگنے کا علاج

19

انسانوں کو جنوں کو چمٹنا

22

نفسیاتی بیماریوں کا علاج

23

اندرونی یا بیرونی زخموں کا علاج

27

غم اور پریشانی کا علاج

30

تکلیفوں کا علاج

31

مریض خود اپنا علاج کرے

32

مریض کی عیادت کے وقت علاج

33

نیند میں بے چینی اور گھبراہٹ کا علاج

33

بخار کا علاج

33

بچھو اور سانپ کے ڈسنے کا علاج

33

غصہ کا علاج

34

کلونجی کے ذریعے علاج

34

شہد کے ذریعہ علاج

35

زمزم کے پانی سے علاج

35

دل کی بیماریوں کا علاج

36

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52724
  • اس ہفتے کے قارئین 101736
  • اس ماہ کے قارئین 2173653
  • کل قارئین113780981
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست