#6625

مصنف : ابن نذیر

مشاہدات : 3063

بنیادی اسلامی عقائد

  • صفحات: 109
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4360 (PKR)
(اتوار 13 فروری 2022ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد

اسلام  کی  فلک  بوس  عمارت  عقیدہ  کی  اسا س پر قائم ہے  ۔ اگر  اس بنیاد میں  ضعف یا  کجی  پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت  کا وجود  خطرے میں پڑ جاتا  ہے۔ تمام انسانوں کے لیے  عقائد کی تصحیح اخروی فوزو فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں،  نبی کریم ﷺ نے  بھی مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد واعمال اللہ کے نزدیک وہی مقبول ہونگے جن کی بنیاد کتاب وسنت پر ہو ورنہ عند اللہ مردود ہونگے چاہے وہ اعمال  وعقائدلوگوں کی نطر میں خوبصورت اور دیدہ زیب کیوں نہ ہوں۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری   وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’ بنیادی اسلامی عقائد‘‘مولانا محمد عالم سلفی مدنی حفظہ اللہ  کے  اصلاح  عقائد سے متعلق چنددروس کا مجموعہ ہے جسے نے انہوں نے افادۂ عام کے لیے کتابی صورت میں مرتب کیا ہے۔اس کتاب میں عقائد وعبادات اور شرک وبدعات سے متعلق بہت سارے مسائل  اور کلمہ توحید کی تشریح اوراس کے ارکان ،تقاضوں کو عام فہم اور سلیس اسلوب میں پیش کیا گیا ہے ،اور  اللہ تعالیٰ کے عرش پر موجود ہونے کے دلائل عقل ونقل سے پیش کیے گئے ہیں ۔نیزاصلاح عقائد سے متعلق ایسی دس باتوں کو بھی پیش کیا کہ جن کا جاننا ہر مسلمان کےلیے واجب  وضروری ہے۔اس کےعلاوہ فاضل مصنف نے  ان نواقض اسلام کو بھی  بیان کیا ہےکہ جن کے ارتکاب سے ایک مسلمان اسلام سے خارج ہوجاتا ہے یہ کتاب یکساں طور پر طلباء  اور عامۃ الناس کےلیے مفید ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوراسے عامۃ الناس کے  اعمال وعقائد ،عبادات کی  اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔آمین (م۔ا)

عنوان

صفحہ

مقدمة

3

پیش لفظ

4

لا إله الا الله محمد رسول الله .

9

مقصد غرض و غایت .

12

ہرانسان کے اوپر لا الہ الا اللّٰہ کے معنی جاننے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

14

 دواہم سوال اوران کے جواب

18

حدیث

20

أين اللّٰه ؟ اللہ کہاں ہے؟

21

 یعنی اسلامی عقیدہ سے متعلق بنیادی لازمی ضروری باتیں

28

 الباب الاول : ( پہلا باب ) دس بنیادی چیز یں

29

اصل الدین وقاعدتہ ...أمران

35

فصل: فی عقید والولاءوالبراء

38

توحید اور اس کی قسمیں

46

 الشرك و أنواعه شرک اور اقسام شرک

51

الشرك الأكبر أربعة أنواع : شرک اکبر کی چار میں ہیں ۔

53

شرک الطاعة: فرمانبرداری میں شرک

56

الشرک فی المحبة : محبت میں شرک .

58

 شرک التقرب : اللہ تعالی کے تقرب میں شرک

58

الشفاعة: شفاعت کا بیان :: .

60

الشفاعة: شفاعت کا بیان .

62

الوسيلة و بيانها: وسیلہ کابیان

64

النوع الثاني : الشرك الأصغر... وهو قسمان

 

شرک کی دوسری قسم ( شرک اصغر )

69

دین - دین کے مراتب .

69

 الکفر و انواعه کفراوراس کی اقسام

75

 نواقض الإسلام العشرة نواقض اسلام دس ہیں!....

78

العبادة ، و أنوعها عبادت اور عبادت کے اقسام .

87

 البدعة وخطرها : بدعت اور اس کے خطرات : .

90

الباب الثاني : الجزاء على بعد البعث

93

دوسراباب : موت کے بعد جزاء: اجر یا سزا: .

93

ليس لأحد سمع بالنی صلی اللّٰہ علیہ وسلم  حجة

 

جس کسی شخص نے پیغام رسول ﷺ سنا ایمان لائے بغیر اس کا کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا

102

 مصادر ومراجع.

107

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4702
  • اس ہفتے کے قارئین 163234
  • اس ماہ کے قارئین 1682307
  • کل قارئین115574307
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست