#5728

مصنف : ڈاکٹر نور الحسین قاضی

مشاہدات : 19162

عربی گرامر قرآن کریم سے

  • صفحات: 183
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4575 (PKR)
(بدھ 20 مارچ 2019ء) ناشر : نا معلوم

اللہ تعالی کاکلام اور  نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں  ہیں اسی وجہ  سے اسلام اور مسلمانوں سے  عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے  عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی  کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں  لہذا قرآن وسنت اور  شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل  کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔  اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور  سکھانا   امت مسلمہ  کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت  عربی زبان   سے  ناواقف ہے   جس کی  وجہ سے    وہ    فرمان الٰہی اور  فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے  قاصر ہیں ۔ حتی کہ  تعلیم  حاصل کرنے  والے لوگوں کی  اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں  کے  نصاب میں شامل   اسلامیات کے   اسباق کو  بھی  بذات خود  پڑھنے پڑھانے سے    قا صر ہے  ۔دنيا كي سب  سے بڑی اسلامی مملکت پاکستان دنیا کے نقشے پر اس لیے  جلوہ گر ہوئی تھی کہ اس کے ذریعے اسلامی اقدار اور دینی شعائر کا  احیاء ہوگا۔ اسلامی تہذیب وثقافت کا بول بالا ہوگا اور قرآن کی زبان سرزمین پاک میں زند ہ وتابندہ  ہوگی۔مگر زبان قرآن کی بے بسی  وبے کسی  کہ ارض پاکستان میں اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ دور غلامی میں بھی نہ پہنچی تھی۔علماء  ومدارس کی  اپنی حدتک عربی زبان کی نشرواشاعت کے لیے  کوششیں وکاوشیں قابل ذکر ہیں۔ لیکن سرکاری طور پر حکومت کی طرف کماحقہ جدوجہد نہیں کی گئی۔ زیرتبصرہ کتاب ’’عربی گرامر قرآن کریم سے  ‘‘  ڈاکٹر نور الحسین قاضی شاہ پوری  کی تصنیف ہے  فاضل مصنف نے اس کتاب میں عربی صرف ونحو کو انوکھے انداز میں سکھانے کی کوشش کی ہے  اور اکثر الفاظ اور مثالیں قرآن مجید سےلی ہیں  تاکہ طالب علم شروع سے  ہی  قرآن  کے قریب رہے ۔نیز اس کتاب میں گرامر سے زیادہ عربی سکھانے پر زور دیاگیا ہےاس لیے  مصنف نے بہت سی غیر ضرروری اصطلاحات کوسرے سےختم کردیا  ہے۔بچوں کی آسانی  کےلیے مروجہ طرز سے ہٹ کر کچھ انوکھے انداز سے عربی زبان سکھانے کی کوشش کی گئی ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کوطالبان علم کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)( م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

دیباچہ

6

مقدمہ

8

اسم عام

10

اسم خاص

12

اسم مونث

15

اسم کی حالتیں

18

تثنیہ

20

جمع سالم

22

جمع مکسر

24

حروف جارہ (اسم کو زیردینے والے حروف)

25

مرکب اضافی

38

آٹھ زیردینے والے الفاظ

42

مرکب توصیفی

45

جملہ اسمیہ

48

مبتداء کوزبر دینے والے 6حروف

52

اسم اشارہ

55

اسم ضمیر

62

جملہ اسمیہ کو منفی بنانا

71

فعل

74

جملہ فعلیہ

79

فعل مجہول

85

فعل کے ساتھ استعمال ہونے والے چند حروف

88

ضمیر فعلی

93

فعل ماضی کے ساتھ سارے ضمیر فعلی ایک نظر میں

98

ضمیر فعل مضارع

99

فعل مضارع کے ساتھ ضمیر فعلی ایک نظر میں

103

مفعول کا بیان

104

جملہ اسمیہ فعلیہ

105

سوال پوچھنے کے دوحروف

107

سوال پوچھنے کے لیے چند اسماء

109

فعل مضارع کے آخر میں جز م دینے والے حروف

112

فعل مضارع کے آخر میں زبر دینے والے حروف

116

لام تاکید

120

اسمائے موصولہ

122

اسمائے شرطیہ

124

فعل امر

127

فعل نہٰی

131

اسم فاعل

133

اسم مفعول

135

اسم تفضیل

137

اسم ظرف

139

اسم آلہ

140

صفت مشبہ

140

اسم مبالغہ

142

اسم مصدر

143

فعل کے شروع کا حرف حرف علت (ا،و،ی)ہو تو

144

تشدید والے افعال

146

تشدید والے افعال کا مجہول

151

فعل کا درمیانی حروف علت علت (ا، و،ی)ہو تو

152

درمیانی حرف علت (ا، و، ی)والے افعال کا مجہول

158

فعل کا آخری حرف علت (ا، و،ی)ہو تو

160

جس فعل کے آخر میں حروف علت آئے اس کی مجہول

167

افعال مزید فیہ

168

منادی

181

حرف آخر

183

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60592
  • اس ہفتے کے قارئین 357570
  • اس ماہ کے قارئین 1411070
  • کل قارئین110732508
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست