#5229

مصنف : ڈاکٹر نور الحسین قاضی

مشاہدات : 8308

زندگی جینے کا فن

  • صفحات: 56
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1120 (PKR)
(اتوار 04 مارچ 2018ء) ناشر : اسلامک آرٹ آف لِونگ فاؤنڈیشن، شاہپور

خوشگوار زندگی گزارنا ہر انسان کا ایک خواب ہوتا ہے۔ وہ پر سکون زندگی گزارنا چاہتا ہے۔ یہ اُسی وقت ممکن ہے جب کہ انسان دین اسلام پر عمل کرے‘ کیونکہ اسلام ہی وہ واحد دین ہے جو زندگی کے ہر گوشہ میں انسان کی صحیح رہنمائی کرتا ہے۔ اللہ رب العزت کے نازل کردہ دین میں جہاں اُخروی معاملات میں رُشد وہدایت دی گئی ہے‘ وہاں اس میں دنیوی امور میں بھی انسانوں کی راہنمائی کی گئی ہے۔ اس دین کا مقصد جس طرح انسان کی اخروی کامیابی ہے‘ اسی طرح اس دین کا مقصد یہ بھی ہے کہ انسانیت اس دین سے وابستہ ہو کر دنیا میں بھی خوش بختی اور سعادت مندی کی زندگی بسر کرے۔۔زیرِ تبصرہ کتاب خالص قرآن اور صحیح احادیث کی روشنی میں زندگی گزارنے کے سنہرے اسلامی اصولوں کو بیان کرتی ہے۔ احادیث کی تشریح میں روایت انداز کے بجائے عملی اسلوب کو اختیار کیا گیا ہے‘ تاکہ قارئین آسانی سے سمجھ سکے۔ اس کتاب کا مطالعہ ہر فرد کے لیے ضروری ہے اور کتاب کے مطالعے کے بعد قاری خوشگوار زندگی گزار سکے گا۔اس کتاب میں بہت سے اہم مضامین اور اسلامی اقدار کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے جیسا کہ صبر‘ نرمی‘ تواضع‘ غصہ نہ کرنا اور غنیٰ جیسے مضامین کو بیان کیا گیا ہے۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ زندگی جینے کا فن ‘‘ ڈاکٹر نور الحسن قاضی﷾ کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ ان کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

پہلا سبق مقصد حیات اور اس کے حصول کے لئے جدوجہد

7

دوسرا سبق اللہ سے ڈرو

9

تیسرا سبق خیر خواہ بنو

11

چوتھا سبق آسانی فراہم کرو تنگی میں نہ ڈالو

14

پانچواں سبق بد گمانی سے بچو

15

چھٹا سبق جو خیر آپ کر سکتے ہیں ضرور کریں

16

فن جذبات

17

صبر اور شکر کرو

18

نرمی اپناؤ

22

توضع اپناؤ

24

غصہ نہ کرو

26

اللہ کی رحمت چاہئے تو رحم کرنا سیکھیں

28

اگر چاہتے ہیں کہ اللہ آپ کے گناہ معاف کرے تو آپ معاف کرنا سیکھیں

29

حیاء میں بھلائی ہے

31

فن کلام

34

فن امور اموال

37

سادگی کے ساتھ زندگی گذاریں

47

غنٰی اپناؤ

48

قناعت اپناؤ

50

اپنی حدوں کو پہچانیں اور ان کا لحاظ کریں

52

دینی علم اور سمجھ حاصل کریں

53

علم حدیث حاصل کریں

56

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 58360
  • اس ہفتے کے قارئین 355338
  • اس ماہ کے قارئین 1408838
  • کل قارئین110730276
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست