#5910

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 3711

اربعین نماز( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 1 )

  • صفحات: 48
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1200 (PKR)
(ہفتہ 19 اکتوبر 2019ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب بیان کر دہ   یہی احایث ہیں   جن میں  چالیں احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے اور اسے بشارت دی گئی  ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں علم حدیث ،حفاظت حدیث، حفظ حدیث اورعمل بالحدیث کی علمی او رعملی ترغیبات نے اربعین نویسی کو ایک مستقل شعبۂ حدیث بنادیا۔ اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اربعین کے سینکڑوں مجموعے اصول دین، عبادات، آداب زندگی، زہد وتقویٰ او رخطبات و جہاد جیسے موضوعات پر مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زاوئد موجود ہیں ۔  ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی ﷺ‘‘ادارہ  انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہور کےرئیس  مولانا ابو حمزہ  عبد الخالق  صدیقی﷾،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری ﷾ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115 ہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  کے متعلق  40 احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع کی   ہیں اور ان کی ابواب بندی بھی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النوی‘‘  کے تقریباً 35 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے ۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کرنا شروع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلہ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین   وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

5

نماز دین اسلام کا رکن ہے

13

نماز دین اسلام کا ستون ہے

14

نماز رب تعالیٰ کے ساتھ مناجات ہے

14

نماز اللہ کے قریب کرتی ہے

15

نماز گناہوں کو مٹا دیتی ہے

15

وصیت نماز

17

نماز آنکھوں کی ٹھنڈک ہے

18

نماز باعث بخشش ہے

18

روز محشر نماز کے بارے پرسش ہو گی

19

سنن راتبہ کی محافظت کا حکم

20

نبی کریم ﷺ کی نماز تہجد پر مداومت

21

نماز میں خشیت الٰہی

21

نماز دنیا سے رغبتی کا درس دیتی ہے

22

نماز عصر سے پہلے چار رکعت سنتیں ادا کرنے کا حکم

23

نماز میں بھول جانے پر سجدہ سہو کا حکم

23

نماز اسنان کو راحت پہنچاتی ہے

24

گھر والوں کو نماز کا حکم دینا

25

اولاد کو نماز کی تعلیم دینا

26

بے نماز مشرک ہے

26

تارک نماز کا حشر قارون کے ساتھ ہو گا

28

تارک نماز کا حشر  فرعون  کے ساتھ ہو گا

28

تارک نماز کا حشر ہامان  کے ساتھ ہو گا

28

تارک نماز کا حشر  ابی بن خلف کے ساتھ ہو گا

28

نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم

29

نماز سنت کے مطابق ادا کرنا

30

نماز میں اعتدال کا حکم

33

اخلاص نیت

33

نماز میں تخفیف کا حکم

34

نماز سے پہلے طہارت کا حکم

34

نماز سے پہلے مسواک کا حکم

35

تحیۃ المسجد کا حکم

36

نماز اول وقت میں ادا کرنے کا حکم

36

اذان کا حکم اور فضیلت

37

نماز باجماعت کی فضیلت

37

نماز میں صف بندی کا حکم

38

نماز میں ہاتھ سینے پر باندھنے کا حکم

38

نماز میں سورہ فاتحہ کی قراءت کا حکم

38

آمین بالجہر کی فضیلت

40

نماز میں رفع الیدین کا حکم

40

فہرست آیات قرآنیہ

42

فہرست احادیث نبویہ

44

فہرست مراجع و مصادر

46

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42053
  • اس ہفتے کے قارئین 407339
  • اس ماہ کے قارئین 407339
  • کل قارئین112014667
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست