#6862

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 1972

اربعین انبیاء کرام ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 69)

  • صفحات: 65
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2600 (PKR)
(منگل 06 دسمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج اورحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں   جن میں  چالیس احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زوائد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری  حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  سے متعلق  40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع  کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النبوی‘‘  کے تقریباً 110 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلۂ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین  وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

تقریظ

5

انبیاء کرام صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل

14

حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق اورفضائل

18

سیدنا نوح علیہ السلام کے فضائل

21

سیدنا سلیمان علیہ السلام  کی فضیلت

25

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی فضیلت

26

 سیدنا لوط علیہ السلام کا ذکر

28

سیدنا موسیٰ اور خضر علیہم السلام کا قصہ

30

حضرت موسیٰ  علیہ السلام کا بنی اسرائیل کےساتھ قصہ

35

سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا بنی اسرائیل کے ساتھ دوسرا قصہ

36

سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا ذکر

38

سیدنا یوسف  علیہ السلام کی فضیلت

40

سیدنا صالح علیہ السلام کا ذکر

41

سیدنا ایوب علیہ السلام کے فضائل

42

سیدنا یونس علیہ السلام کا حج اور ان کی دعا

43

سیدنا یوشع بن نون علیہ السلام کی فضیلت کا بیان

46

سیدنا زکریا علیہ السلام کی فضیلت

47

اللہ تعالیٰ کا یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کو پانچ کلمات کا حکم

47

حضرت یحییٰ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی فضیلت

51

عیسیٰ بن مریم علیہا  السلام  قرب قیامت آسمانوں سے نازل ہوں گے

52

رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم قرب قیامت آسمانوں سے نازل ہوں گے

52

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو سلام کہا

54

 سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی حکمت وبصیرت کا واقعہ

55

سیدنا عیسیٰ علیہ السلام ، موسیٰ علیہ السلام اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے مزیدشمائل

55

آخری نبی  محمد  کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل

56

فہرست آیاتِ قرآنیہ

61

فہرست آحادیث نبویہ

62

مراجع ومصادر

64

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50681
  • اس ہفتے کے قارئین 347659
  • اس ماہ کے قارئین 1401159
  • کل قارئین110722597
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست