#5916

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 6736

اربعین دل نرم کرنے والی احادیث ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 8 )

  • صفحات: 56
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1400 (PKR)
(جمعہ 25 اکتوبر 2019ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب بیان کر دہ   یہی احایث ہیں   جن میں  چالیں احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے اور اسے بشارت دی گئی  ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں علم حدیث ،حفاظت حدیث، حفظ حدیث اورعمل بالحدیث کی علمی او رعملی ترغیبات نے اربعین نویسی کو ایک مستقل شعبۂ حدیث بنادیا۔ اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اربعین کے سینکڑوں مجموعے اصول دین، عبادات، آداب زندگی، زہد وتقویٰ او رخطبات و جہاد جیسے موضوعات پر مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زاوئد موجود ہیں ۔  ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی ﷺ‘‘ادارہ  انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہور کےرئیس  مولانا ابو حمزہ  عبد الخالق  صدیقی﷾،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری ﷾ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115 ہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  کے متعلق  40 احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع کی   ہیں اور ان کی ابواب بندی بھی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النوی‘‘  کے تقریباً 35 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے ۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کرنا شروع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلہ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین   وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

5

دنیا و آخرت کی مثال کا بیان

13

باب نبی کریم ﷺ کا یہ فرمان کہ دنیا میں اسی طرح زندگی بسر کرو جیسے تم مسافر ہو

14

یا عارضی طور پر کسی راستہ پر چلنے والے ہو

14

باب آرزو کی رسی کا دراز ہونا

14

باب جو شخص ساٹھ سال کی عمر کو پہنچ گیا تو پھر اللہ تعالیٰ کے بارے میں اس کے لیے عذر کا کوئی موقع باقی نہیں رکھا

16

باب ایسا کام جس سے خالص اللہ تعالیٰ کی رضامندی مقصود ہو

17

باب دنیا کی بہار اور رونق اور اس کی ریجھ کرنے سے ڈرنا

18

باب مال کے فتنے سے ڈرتے رہنا

20

باب آدمی جو مال اللہ کی راہ میں دے دے وہی اس کا اصل مال ہے

21

باب فقر کی فضیلت کا بیان

21

باب نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کے گزران کا بیان

24

دنیا کے مزوں سے ان کا علیحدہ رہنا

24

باب نیک عمل پر ہمیشگی کرنا اور میانہ روی اختیار کرنا

29

باب اللہ سے خوف کے ساتھ امید بھی رکھنا

30

باب اللہ کی حرام کی ہوئی چیزوں سے بچنا ان سے صبر کیے رہنا

31

زبان کی حفاظت کا بیان

32

اللہ سے ڈرنے کا بیان

33

باب جہنم کو خواہشات نفسانی سے ڈھک دیا گیا ہے

34

باب جنت تمہارے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ تم سے قریب ہے

34

باب جہنم تمہارے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ تم سے قریب ہے

34

باب اسے دیکھنا چاہیے جو نیچے درجے کا ہے

35

اسے نہیں دیکھنا چاہیے جس کا مرتبہ اس سے اونچا ہے

35

باب جس نے کسی نیکی یا بدی کا ارادہ کیا اس کا نتیجہ کیا ہے

35

باب چھوٹے اور حقیر گناہوں سے بھی بچتے رہنا

36

باب عملوں کا اعتبار خاتمہ پر ہے اور خاتمہ سے ڈرتے رہنا

37

باب ریا اور شہرت طلبی کی مذمت

38

باب تواضع یعنی عاجزی کرنے کا بیان

39

باب جو اللہ سے ملاقات کو پسند رکھتا ہے اللہ بھی اس سے ملنے کو پسند رکھتا ہے

40

بیات موت کی سختیوں کا بیان

42

باب قیامت کے دن بدلہ لیا جانا

42

جنت کا بیان

43

باب صراط ایک پل ہے جو جہنم پر بنایا گیا ہے

44

باب دنیا مومن کے لیے بندی خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے

49

فہرست آیات قرآنیہ

50

فہرست احادیث نبویہ

51

مراجع و مصادر

54

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70246
  • اس ہفتے کے قارئین 300985
  • اس ماہ کے قارئین 1974936
  • کل قارئین113582264
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست