#6878

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 2657

اربعین فضائل عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 103)

  • صفحات: 57
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2280 (PKR)
(جمعرات 22 دسمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج اورحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں   جن میں  چالیس احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زوائد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری  حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  سے متعلق  40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع  کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النبوی‘‘  کے تقریباً 110 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلۂ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین  وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

تقریظ

5

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان

14

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی سیدنا عمررضی اللہ عنہ کے لیے رحمت کی دعا

24

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا دین

25

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہکا جنت میں محل

27

حضرت عمررضی اللہ عنہ کو دیکھ کرشیطان راستہ بدل لیتا

28

سیدنا عمررضی اللہ عنہ میں پہلی امتوں والی خصوصیت

29

سیدنا عمررضی اللہ عنہ کی اللہ کے فرامین میں موافقت

30

اگرمیرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتا

30

اےاللہ! عمر کے ذریعہ اسلام کو مضبوط کر

31

حضرت عمررضی اللہ عنہ کی نیکی

31

حق عمررضی اللہ عنہ کی زبان  پرنازل ہوا

32

حضرت عمررضی اللہ عنہ نے سب سے  پہلے ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کی

33

سیدنا عمررضی اللہ عنہ کی ہیبت

34

سیدنا عمررضی اللہ عنہ کے بعض فتووں اور فیصلوں کا بیان

36

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے عمررضی اللہ عنہ کے بارے میں تاثرات

44

حضرت عمررضی اللہ عنہ احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پابند تھے

45

حضرت عمررضی اللہ عنہ کا شہادت کی موت کی تمنا

48

حضرت عمررضی اللہ عنہ غلاموں کے ساتھ کھانا کھاتے

49

حضرت عمررضی اللہ عنہ سچائی کے ساتھ فیصلہ کرتے

50

حضرت عمررضی اللہ عنہ کا زہد وتقویٰ

51

حضرت عمررضی اللہ عنہ کی سنت عمررضی اللہ عنہ کا اتباع

52

فہرست احادیث نبویہ

54

مراجع ومصادر

56

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59239
  • اس ہفتے کے قارئین 356217
  • اس ماہ کے قارئین 1409717
  • کل قارئین110731155
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست