#6858

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 2419

اربعین تربیت اولاد ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 65)

  • صفحات: 55
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2200 (PKR)
(جمعہ 02 دسمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج اورحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں   جن میں  چالیس احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زوائد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری  حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  سے متعلق  40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع  کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النبوی‘‘  کے تقریباً 110 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلۂ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین  وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

تقریظ

6

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کو دینی تعلیم کیسے دیتے؟

15

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے استقبالیہ کا طریقہ کیسے سکھایا؟

16

اولاد کو سات سا ل کی عمر میں نماز کا حکم دینا

17

اولاد کو ابتداء ہی سے ا چھے ماحول میں رکھنا

18

والدین بچوں  کے نگران ہوتے ہیں

19

مال واولاد کے لیے دعا کرنا

21

لڑکے کو لڑکی پرترجیح نہ دو

22

تین بہنوں یا بیٹیوں کی کفالت کی فضیلت

23

بچوں کو ابتداء ہی سے دین کی تعلیم دو

23

تقسیم کے وقت سب سے چھوٹے بچے کو پہلے چیز دینا

24

نیک اولاد آنکھوں کی ٹھنڈک ہے

25

بچوں کو دم کرنا

28

بچوں سے کھیلنا

29

نیک اولاد کے فائدے

29

بچوں کی اچھی صفات بیان کرنا

30

اولادکو اچھا کھلانے کی ترغیب

31

بچیوں کی پرورش کی فضیلت

31

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تزکیہ نفس کا انداز

32

اولاد کوفکر آ خرت کی ترغیب دینا

33

بچوں کو محبت سے سینے سے لگانا

34

چھوٹوں پر شفقت

36

بیوہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کی دیکھ بھال کرنے کی فضیلت

37

چھوٹے فوت  شدہ بچے جنت کی تتلیاں

37

چھوٹے بچوں کے لیے دعا کروانا

38

بچوں کی ذمہ داری سے غفلت بہت بڑا گناہ ہے

39

اولاد پر خرچ کرنے کا بیان

39

بچوں کے لیے برکت کی دعا کرنا

40

بچوں کے ساتھ  ہنسی مزاح کرنا

41

بچوں کو تحفہ دینا

42

اپنے بچوں کو بوسہ دینا

43

اولاد کے درمیان عدل کرو

44

بچوں کا ختنہ کرنا

45

اولاد کو بددعا نہ دو

46

اولاد سے سچ بولنے کا بیان

46

اولاد کو اچھی تعلیم  دو

47

اپنی اولاد سے عزت واحترام سے پیش آؤ

48

اولاد کوکھانے پینے کے آداب سکھلانا

48

اولاد کو شا ن وصورت سنت کے مطابق رکھنے کی ترغیب

49

فہرست آیاتِ قرآنیہ

50

فہرست احادیث نبویہ

51

مراجع ومصادر

54

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46641
  • اس ہفتے کے قارئین 343619
  • اس ماہ کے قارئین 1397119
  • کل قارئین110718557
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست