#5933

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 3866

اربعین حسن معاشرت ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 29 )

  • صفحات: 53
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1325 (PKR)
(پیر 11 نومبر 2019ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب بیان کر دہ   یہی احایث ہیں   جن میں  چالیں احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے اور اسے بشارت دی گئی  ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں علم حدیث ،حفاظت حدیث، حفظ حدیث اورعمل بالحدیث کی علمی او رعملی ترغیبات نے اربعین نویسی کو ایک مستقل شعبۂ حدیث بنادیا۔ اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اربعین کے سینکڑوں مجموعے اصول دین، عبادات، آداب زندگی، زہد وتقویٰ او رخطبات و جہاد جیسے موضوعات پر مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زاوئد موجود ہیں ۔  ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی ﷺ‘‘ادارہ  انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہور کےرئیس  مولانا ابو حمزہ  عبد الخالق  صدیقی﷾،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری ﷾ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115 ہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  کے متعلق  40 احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع کی   ہیں اور ان کی ابواب بندی بھی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النوی‘‘  کے تقریباً 35 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے ۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کرنا شروع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلہ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین   وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

5

غصہ کے وقت اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھنے کی فضیلت کا بیان

14

معاف کرنے اور عاجزی کی فضیلت کا بیان

15

کمزور لوگوں اورمساکین سے محبت اور ان کے ساتھ مجالست کی فضیلت کا بیان

16

اللہ کی مخلوق پر رحمت و شفقت کرنے کی فضیلت کا بیان

17

اولاد کی دیکھ بھال اوران پر رحمت و شفقت کرنے کی فضیلت کا بیان

18

چھوٹے پر رحم کرنے اور بڑے کی عزت وتکریم کرنے کی فضیلت کا بیان

18

اللہ سے حیا کرتےہوئے مومن کی اپنی ستر پوشی کرنے کی فضیلت کا بیان

19

دنیا میں کسی مومن کی ستر پوشی کرنےوالے اور جس کی اللہ ستر پوشی کرے

20

بھائی کی عزت کا دفاع کرنےوالےکی فضیلت کا بیان

20

سینہ محفوظ رکھنے اورترک حسد کی فضیلت کا بیان

21

لوگوں کے درمیان صلح کرانے اورعدل وانصاف قائم کرنےکی فضیلت

22

سچائی کی فضیلت کا بیان

23

امانت ادا کرنے اور  وعدہ وفا کرنے کی فضیلت کا بیان

24

اس شخص کی فضیلت کا بیان جواپنے بھائی کی مدد کرتا ہے

25

سفر میں اپنے بھائی کاسامان اٹھانے اور راستہ بتانے کی فضیلت

26

بھلائی کی راہنمائی کرنے والے کی فضیلت کا بیان

27

احسان کرنے والے کا شکریہ ادا کرنا اوراس کے لیے دعا کرنا

27

تقویٰ اللہ تعالیٰ کی دوستی کے حصول کےلیے شرط ہے

28

مجاہدہ نفس اورنیکیوں پر استقامت کی فضیلت

29

اکرام مسلم کی فضیلت کا بیان

31

مرتے دم تک اطاعت اختیار کرنے کی فضیلت

32

شبہات سے بچنے والے کی فضیلت کا بیان

33

زندگی میں عمل صالح کی اہمیت کا بیان

34

آخرت یاد دلانے کا بیان

34

نوکر کےساتھ حسن سلوک کا بیان

36

توکل علی اللہ کی فضیلت کا بیان

37

اچھی اور بری تقدیر پر ایمان رکھنے کا بیان

38

ہر کسی پر احسان کرنے کا بیان

38

اچھے اخلاق کا بیان

39

صلہ رحمی کا بیان

41

اللہ کی رضا کےلیے اپنے بھائیوں اورنیک لوگوں کی ملاقات کی فضیلت کا بیان

41

اللہ کے لیے ایک دوسرے سےمحبت ، ایمان کی مٹھاس چکھنے کا سبب ہے

42

جس سے محبت ہو اس کو اس بارے میں بتانے کاحکم اور اس کی فضیلت کا بیان

43

آپﷺ کے فرمان کا بیان کہ آدمی اپنے محبوب کے ساتھ ہو گا

44

نیک آدمی سےلوگوں کی محبت اوراس کی تعریف کرنے کی فضیلت کا بیان

45

نیک لوگوں کے پاس بیٹھنے اوران کی مصاحبت اختیار کرنے کی فضیلت کا بیان

46

اس آدمی کی فضیلت کابیان جس کی اچھائی کی امید رکھی جاتی ہے

47

آدمی کا ایمان مکمل نہیں ہوتا،جب تک وہ اپنے بھائی کے لیے وہی کچھ پسند نہ کرے

48

فہرست آیات قرآنیہ

49

فہرست احادیث نبویہ

50

مراجع و مصادر

52

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37451
  • اس ہفتے کے قارئین 230713
  • اس ماہ کے قارئین 1258878
  • کل قارئین96910722

موضوعاتی فہرست