#6866

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 2213

اربعین حج و عمرہ ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 74)

  • صفحات: 49
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1960 (PKR)
(ہفتہ 10 دسمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج اورحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں   جن میں  چالیس احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زوائد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری  حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  سے متعلق  40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع  کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النبوی‘‘  کے تقریباً 110 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلۂ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین  وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

تقریظ

5

عمرہ گناہوں کا کفار اور حج  مبرور کا بدلہ جنت ہے

14

جہاد کے بعد افضل حج مبرور ہے

16

حج سے انسان اس طرح پاک ہوتا ہے جیسے نومولود بچہ

16

حج وعمرہ میں متابعت سے فقرااور گناہوں کا خاتمہ

17

حج گزشتہ تمام گناہ مٹادیتا ہے

18

حج اور عمرہ کرنے والے کی دعا قبول کی جاتی ہے

20

حج وعمرہ، عورت ، کمزور ، بوڑھے اوربچے کا جہاد

21

رمضان میں عمرہ کا  ثواب  حج کے برابر

23

حاجی اور عمرہ والے کو اس کے خرچ اور مشقت کا اجر

24

حاجی کو اپنی سواری کی وجہ سےبھی اجر ملتا ہے

24

حج وعمرے کے راستے میں فوت شدہ کے لیے مکمل اجر

25

حج اسلام کا رکن ہے

26

حج کے وقت عورت کے ساتھ محرم ہو

27

وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں شب بیداری

27

طواف وداع کرنا

29

حج استطاعت کے بعد فوری طور پر واجب ہے

30

عمرہ ایک سے زیادہ مرتبہ بھی کیا جاسکتا ہے

31

نابالغ بچے کا حج

31

کسی دوسرے کی طرف سے حج کرنا

33

حج فی سبیل اللہ میں شامل ہے

34

تلبیہ اونچی آوازسے پکارنا چاہیے

35

جمرۂ عقبہ کی رمی

35

خطبۂ یوم النحر

36

عمرے کا ثواب بقدر مشقت

38

احرام باندھتے وقت خوشبو لگانا

38

حالت احرام میں فوت ہونے والے کا ثواب

39

حج میں قربانی کرنا

39

تلبیہ کہنے کی فضیلت

40

تلبیہ کے مسنون الفاظ

41

بیت اللہ کو دیکھ کر دعا کرنا

41

کعبہ کی فضیلت

42

عمرہ کرنے والا کب احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوتا ہے ؟

42

فہرست آیاتِ قرآنیہ

45

فہرست احادیث نبویہ

45

مراجع ومصادر

48

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72104
  • اس ہفتے کے قارئین 290488
  • اس ماہ کے قارئین 290488
  • کل قارئین111897816
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست